وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے ایک ماہ طویل خصوصی مہم 4.0 کا ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا
خصوصی مہم 4.0 کے تحت، سی بی ڈی ٹی نے 1,450مقامات کی صفائی کی ۔ 3.20 لاکھ فائلوں کو ٹھکانے لگایا؛ 58,000 ای فائلیں بند کیں؛ 220 ٹن پرانی فائلوں/دستاویزات کو ٹھکانے لگایا اور 1.75 لاکھ مربع فٹ کو خالی کیا ؛ کرتا ہے۔اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 43 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل کی اور 53,000 عوامی شکایات کا ازالہ کیا
Posted On:
05 NOV 2024 8:21PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کے محکمہ محصولات کے ماتحت براہ راست ٹیکس کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے پورے ہندوستان میں اپنے ماتحت دفاتر کے ساتھ، حکومت ہند کی طرف سے شروع کی گئی زیر التواء معاملات (ایس سی ڈی پی ایم) 4.0 کے لیے دو مرحلوں میں خصوصی مہم 4.0 میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔
- تیاری کا مرحلہ 15 ستمبر 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک؛ اور
- 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک عمل درآمد کا مرحلہ۔
تیاری کا مرحلہ: اس مرحلے کے دوران، مہم کی سربراہی کے لیے ملک بھر میں نوڈل افسروں کا تقرر کیا گیا۔ ان نوڈل افسروں کی قیادت میں مندرجہ ذیل اہم کاموں کو انجام دیا گیا۔
- صفائی مہم شروع کرنے کے لیے مہم کی جگہوں کی نشاندہی کی گئی۔
- ٹھکانے لگانے کے لیے اسکریپ اور بیکار اشیاء کی نشاندہی کی گئی ۔
- طبعی فائلوں اور ای فائلوں کی شناخت ٹھکانے لگانے/ بند کرنے کے لیے کی گئی تھی۔
- جگہ کے انتظام اور دفتری جگہوں کی خوبصورتی کے لیے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
- عوامی شکایات کو نمٹانے کے لیے ان کی نشاندہی کی گئی۔
نفاذ کا مرحلہ: نفاذ کے مرحلے کے دوران، اہداف کے حصول کے لیے تمام تر کوششیں کی گئیں۔ مہم کی پیش رفت کی روزانہ کی بنیاد پر چیئرمین سی بی ڈی ٹی کی مجموعی نگرانی میں نگرانی کی گئی۔
کامیابیاں: خصوصی مہم 4.0 نے مختلف پیرامیٹر پر قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے، جو ذیل میں نمایاں ہیں:
نمبر شمار
|
سرگرمی
|
ابتدائی ہدف مقررکیا گیا (تقریباً)
|
حقیقی کامیابی (تقریباً)
|
1
|
صفائی مہم
|
750 مقامات
|
1450 مقامات
|
2
|
دستاویزات کا نپٹارا
(طبعی فائل)
|
2,14,000 فائل
|
3,20,000 فائل
|
3
|
ای فائلوں کی بندش
|
10,000 ای-فائلیں
|
58,000 ای-فائلیں
|
4
|
پرانی فائلوں/کاغذات کو ٹھکانے لگایا گیا
|
-
|
220 ٹن
|
5
|
اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے حاصل ہونے والی آمدنی
|
-
|
43 لاکھ روپے
|
6
|
جگہ خالی کی گئی
|
-
|
1.75 لاکھ اسکوائر فٹ
|
7
|
عوامی شکایات کا ازالہ
|
-
|
53,000
|
سوشل میڈیا کا استعمال- سوچھتا مہم کے لیے بیداری کو فروغ دینے کے لیے، محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی ڈی) کے مختلف سرکاری سوشل میڈیا ہینڈل پر 420 سے زیادہ ٹویٹس پوسٹ کرکے سرگرمیوں کو وسیع پیمانے پر تشہیر دی گئی۔ مہم کو سی بی ڈی ٹی کے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی فروغ دیا گیا ۔
مندرجہ بالا اہداف کو پورا کرنے کے علاوہ، مختلف علاقوں نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت منفرد اور اختراعی طرز عمل کا آغاز کیا۔ مہم کے دوران کیے گئے چند قابل ذکر اقدامات درج ذیل ہیں:
- کولکاتہ میں انکم ٹیکس آرکائیو کی تشکیل: کولکاتہ انکم ٹیکس آفس کی ہیریٹیج بلڈنگ میں ایک کمرہ، جو خالی پڑا تھا اور اس کو انکم ٹیکس آرکائیو تیار کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا جس میں تاریخی تصویروں کو بصری اور آڈیو ویژول نمائش کے ساتھ محفوظ کیا گیا تھا۔ آرکائیو کا افتتاح چیئرمین سی بی ڈی ٹی نے کیا۔
- ویسٹ ٹو ویلتھ انیشیٹو: اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، فن پارے اور کارآمد اشیاء کو فضلہ سے تخلیق کیا گیا۔ دہلی میں محکمہ انکم ٹیکس کے ملازمین کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں فضلہ سے قابل استعمال اور آرائشی اشیاء کی تخلیق کا مظاہرہ کیا گیا۔ مثال کے طور پر، ایک مور کے آرٹ ورک کو ضائع شدہ بوتلوں اور کاغذ سے بنایا گیا تھا۔
- عوامی مقامات کی صفائی: حیدرآباد کے گورنمنٹ ہائی اسکول کے بوائز ہاسٹل میں ایک قابل ذکر اقدام کیا گیا، جہاں 80 یتیم بچے ناسازگار حالات میں رہ رہے تھے۔ علاقے کو صاف کیا گیا، پینٹ کیا گیا اور نئی سہولیات نصب کی گئیں۔ اس کے علاوہ، کیرالہ کے تھیلیور میں خصوصی طور پر معذور بچوں کے لیے ایک مرکز، نوجیوتی اسکول کے احاطے کو مہم کے ایک حصے کے طور پر صاف کیا گیا۔
- آیکر بھون، پونے میں سوچھتا ادھیکاریوں کی نامزدگی: صفائی کے کام کی مؤثر طریقے سے نگرانی کرنے کے لیے، پائلٹ بنیادوں پر آیکر بھون، پونے میں منزل کے لحاظ سے وقف سوچھتا ادھیکاریوں کو نامزد کیا گیا تھا تاکہ عمارت کے ساتھ تال میل میں اپنی متعلقہ منزلوں پر صفائی اور حفظان صحت کی باقاعدگی سے نگرانی کریں ۔ اس عمل کو پورے خطے کے مختلف دفاتر میں نقل کیا گیا ۔
- "سائبر سوچھتا" پر لیکچر: آن لائن پرائیویسی کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل طریقوں کو ہموار کرنے کے لیے پی آر۔ سی سی آئی ٹی، ممبئی کے دفتر میں ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ مزید برآں، افسران نے متعلقہ ضوابط کی تعمیل کرتے ہوئے ای-کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کی تربیت حاصل کی، جس سے ڈیجیٹل سیکورٹی اور ماحولیاتی ذمہ داری دونوں کے تئیں محکمہ انکم ٹیکس کے عزم کو تقویت ملی۔
- توانائی کے تحفظ پر سیمینار: یوپی (مشرقی) خطے کی طرف سے پائیدار بجلی کے استعمال اور توانائی کے تحفظ کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
- دفتری جگہوں میں اضافہ: فرسودہ فائلوں سے بھرے ایک ہال کو آیکر بھون، شیلانگ میں دفتر کے جمنازیم میں تبدیل کر دیا گیا۔
دفتر کی جگہ کو بڑھانے کا ایک اور ایسا ہی اقدام انکم ٹیکس آفس، پونے کے کانفرنس ہال میں دیکھا گیا جہاں ناپسندیدہ فرنیچر اور اسکریپ کو ہٹا دیا گیا اور جگہ خالی کر کے اسے کثیر مقصدی کیفے ٹیریا میں تبدیل کر دیا گیا۔
- دماغی تندرستی کے کمرے کی تشکیل: "دھیان ککچھ "، ایک وقف دماغی تندرستی اور شفا یابی کے کمرے کا افتتاح پٹنہ میں سینٹرل ریونیو بلڈنگ میں کیا گیا۔ عکاسی، آرام اور جوان ہونے کے لیے ایک پناہ گاہ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا، اس اقدام کا مقصد ملازمین کی ذہنی صحت اور بہبود کو ترجیح دینا ہے۔ یہ ملازمین کو ذہنی تندرستی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایک صحت مند اور پرسکون ماحول کو فروغ دینے کے لیے مزید حوصلہ افزائی کرے گا۔
سی بی ڈی ٹی نے سوچھتا کو عادت بنانے اور وقتاً فوقتاً صفائی کے پروگراموں کو جاری رکھنے، پرانی فائلوں کا باقاعدہ جائزہ لینے اور نمٹانے/بند کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی شکایات کو بروقت نمٹانے پر بھی توجہ مرکوز کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
2134
(Release ID: 2071035)
Visitor Counter : 24