بجلی کی وزارت
بجلی کی وزارت نے زیر التواء معاملات کو نمٹانے اور صفائی مہم کے لیے خصوصی مہم 4.0 کا کامیابی سے اختتام کیا
Posted On:
05 NOV 2024 7:07PM by PIB Delhi
بجلی کی وزارت نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک چلائی گئی زیر التواء معاملات کے نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کو کامیابی کے ساتھ ختم کر دیا ہے ۔ خصوصی مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کو ہموار کرنے کے کام کو فروغ دینا، وزارت کی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں (بی ایس یوز) اور اس کے ماتحت تنظیموں میں زیر التواء شکایات کا ازالہ کرنا ہے ۔
مہم کے دوران، وزارت نے اہم سنگ میل حاصل کیے، جن میں مختلف مقامات پر 368 صفائی مہم (100فیصد) کی تکمیل شامل ہے، جس کے نتیجے میں 1,26,910 مربع فٹ خالی دفتر کی جگہ حاصل ہوئی ۔ مزید برآں اسکریپ مواد اور ای کچرے کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 50,41,02,605 روپے کی آمدنی (مقرر کردہ ہدف سے زیادہ)حاصل کی گئی ۔ ریکارڈ مینجمنٹ کے لحاظ سے وزارت نے 25,957 فزیکل فائلوں (99 فیصد) کا جائزہ لیا، ریکارڈ مینجمنٹ کے ضابطے کے مطابق 20,573 فائل کو ختم کیا گیا اور 2,583 ای فائلوں (100 فیصد) کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 1,826 فائلوں کو بند کر دیا گیا ۔
وزارت نے اہداف کو پورا کرنے کے لیے بھی بہترین کوششیں کیں، ارکان پارلیمنٹ کے 72 ریفرنسز میں سے 62، پارلیمنٹ کی 11 میں سے 10 یقین دہانیاں، 6 میں سے 4 آئی ایم سی ریفرنسز اور ریاستی حکومت کے 54 میں سے 45 ریفرنسز کو نمٹایا گیا ۔ مزید برآں، وزارت نے مہم کے دوران 218 عوامی شکایات (97 فیصد) اور 36 شکایات کی اپیلیں (100 فیصد) مؤثر طریقے سے حل کیں ۔ کارکردگی کو بڑھانے کے لیے، 32 شناخت شدہ اصولوں کو آسان بنایا گیا (100 فیصد)، جس سے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ۔
سکریٹری (بجلی) کی رہنمائی میں، خصوصی مہم 4.0 کی پیشرفت پر گہری نظر رکھی گئی، جس سے وزارت کے اہداف کو حاصل کرنے کی سمت میں مسلسل رفتار کو یقینی بنایا گیا ۔ مہم کی کامیابی میں وزارت اور اس کے پی اس یوز/تنظیموں کے افسران کی فعال شرکت اہم تھی۔
شفافیت اور عوامی مشغولیت کو فروغ دینے کے لیے، بجلی کی وزارت نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ایکس (سابقہ ٹویٹر)، انسٹاگرام اور فیس بک کے ذریعے مہم سے متعلق تارہ ترین جانکاری کا اشتراک کیا، جو عوام کو بروقت پیش رفت کی جانکاری فراہم کرتے ہیں ۔
********
ش ح ۔ م ع۔ م ت
U – 2127
(Release ID: 2070997)
Visitor Counter : 15