سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
آئی ایل -35- میڈی ایٹیڈ امیونو تھراپی: ٹائپ وَن اور آٹوامیون ذیابیطس میلی ٹس کا ایک نیا علاج
Posted On:
05 NOV 2024 4:29PM by PIB Delhi
محققین نے ایک مخصوص پروٹین آئی ایل -35 دریافت کیا ہے جو سوزش والے کیمیکلز پیدا کرنے والے مخصوص مدافعتی خلیوں کو کم کرکے مدافعتی نظام کی حفاظت کرتا ہے، اس طرح لبلبے کے خلیوں کی دراندازی کو کم کرتا ہے، جو ٹائپ وَن ذیابیطس اور آٹو امیون ذیابیطس میلی ٹس میں کلیدی معاون ہے۔ یہ پروٹین ذیابیطس کے علاج کا ایک نیا متبادل پیش کرتا ہے۔
ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی عالمی وبا جو غیر متناسب طور پر ترقی پذیر ممالک کے بچوں اور نوعمروں کو متاثر کرتی ہے، اس بیماری کے موثر علاج کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔
آئی ایل -35، جو آئی ایل-12 α اور آئی ایل-27 β چین پر مشتمل ایک مخصوص پروٹین ہے، کو آئی ایل 12اے اور ای بی آئی3 جینز کے ذریعے انکوڈ کیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق، اس دریافت نے سائنسدانوں کی دلچسپی کو بڑھا دیا ہے، خاص طور پر نوول ٹائپ ون کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور آٹو امیون ذیابیطس تھراپی کا انحصار آئی ایل -35 پر ہوسکتا ہے۔
محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (حکومت ہند) کے تحت ایک خود مختار ادارہ گوہاٹی میں واقعی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی ان سائنس اینڈ ٹکنالوجی (آئی اے ایس ایس ٹی) نے، ڈاکٹر آسیس بالا، ایسوسی ایٹ پروفیسر، پروفیسر آشیش کے مکھرجی، ڈائریکٹر اور جناب رتول چکرورتی، ریسرچ اسکالر، کی قیادت میں آئی ایل -35 سے متعلقہ جینز، جین ڈیزیز ایسوسی ایشنز اور ایک جامع تجرباتی جائزے کا نیٹ ورک فارماکولوجیکل تجزیہ کیا۔ نیٹ ورک فارماکولوجیکل تجزیہ نے پانچ بیماریوں سے تعامل کرنے والے جینوں کی نشاندہی کی جو مدافعتی سوزش، آٹوامیون، نیوپلاسٹک اور اینڈوک رائن عوارض سے وابستہ ہیں۔
شکل 1: نیٹ ورک فارماکولوجیکل انضمام کے ساتھ ٹائپ ون اور آٹو امیون ذیابیطس میلی ٹس کے علاج کے ایک نئے طریقہ کار کے طور پر آئی ایل-35 میڈی ایٹیڈ امیونو تھراپی کی اسکیمیٹک نمائندگی
آئی ایل -35ٹائپ ون اور آٹو امیون ذیابیطس کے خلاف حفاظت میں مدد کرتا ہے۔ یہ میکروفیج ایکٹیویشن، ٹی- سیل پروٹینز اور ریگولیٹری بی سیلز کو منظم کرتا ہے۔ آئی ایل -35 نے پینکریاٹک بیٹا سیل پر حملہ کرنے والے مدافعتی خلیوں کو روکا۔ اس کے علاوہ آئی ایل -35 نے خاص مدافعتی خلیات کو کم کیا جو اشتعال انگیز کیمیکل تیار کرتے ہیں، پینکریاٹک خلیوں کی دراندازی کو کم کرتے ہیں، جو ٹائپ ون ذیابیطس اور آٹو امیون ذیابیطس میلی ٹس میں کلیدی معاون ہے۔
‘‘سائٹوکین’’ اور‘‘ورلڈ جرنل آف ڈائبٹیز’’ میں شائع ہونے والی یہ حالیہ تحقیق حیاتیاتی محققین کو اس موضوع کی تحقیق میں مدد دے سکتی ہے۔ ان نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آئی ایل -35 مدافعتی نظام کی حفاظت کرتا ہے، جو ذیابیطس کے علاج کا ایک نیا متبادل فراہم کرتا ہے۔ میکانزم کو سمجھنے اور آئی ایل -35 پر مبنی علاج کو کلینکل ٹرائلز میں آگے بڑھانے کے لیے مزید مطالعات کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م م۔ن م۔
U- 2111
(Release ID: 2070886)
Visitor Counter : 27