زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نےسال 2024-25 کے لیے بڑی زرعی فصلوں (صرف خریف) کے پہلے پیشگی تخمینے جاری کیے
1647.05 ایل ایم ٹی کی خوراک کی ریکارڈ پیداوار
چاول، مکئی اور مونگ پھلی کی بھی ریکارڈ پیداوار حاصل کی گئی ہے
ڈیجیٹل کراپ سروے پر مبنی رقبہ چار بڑی ریاستوں کےضمن میں استعمال ہوتا ہے
Posted On:
05 NOV 2024 3:34PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے سال 2024-25 کے لیے بڑی زرعی فصلوں (صرف خریف) کی پیداوار کا پہلا پیشگی تخمینہ جاری کیا ہے۔ یہ تخمینے بنیادی طور پر ریاستوں سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔
ریاستوں سے حاصل کردہ فصل کے رقبہ کی توثیق کی گئی ہے اور ریموٹ سینسنگ، ویکلی کراپ ویدر واچ گروپ اور دیگر ایجنسیوں سے موصول ہونے والی معلومات کے ساتھ مثلث کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے موجودہ خریف سیزن کے لیے صنعت اور دیگر سرکاری محکموں کے نمائندوں سے ان کی رائے، خیالات اور جذبات حاصل کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کی پہل کی۔ تخمینوں کو حتمی شکل دیتے وقت ان پر بھی غور کیا گیا ہے۔
پہلی بار، ڈیجیٹل کراپ سروے (ڈی سی ایس) کے اعداد و شمار کا استعمال کیا گیا ہے جو ڈیجیٹل زراعت مشن کے تحت ریاستی حکومتوں کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ رقبہ کا تخمینہ تیار کیا جا سکے۔ یہ سروے جس کا تصور دستی گردواری نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا گیا ہے، فصل کے مضبوط تخمینے تک پہنچنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ڈی سی ایس پر مبنی فصل کے رقبہ کا تخمینہ اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات اور اڈیشہ کی ریاستوں کے لیے کیا گیا ہے جس میں خریف 2024 میں 100فیصد اضلاع ڈی سی ایس کے تحت آتے ہیں۔
2024-25 کے لیے خریف غذائی اجناس کی کل پیداوار، پہلے پیشگی تخمینوں کے مطابق، 1647.05 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی ) ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کی خریف اناج کی پیداوار کے مقابلے میں 89.37 ایل ایم ٹی زیادہ ہے اور خریف کی اوسط پیداوار سے 124.59 ایل ایم ٹی زیادہ ہے۔ چاول، جوار اور مکئی کی اچھی پیداوار کے باعث غذائی اجناس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔
2024-25 کے دوران خریف چاول کی کل پیداوار کا تخمینہ 1199.34 ایل ایم ٹی ہے جو پچھلے سال کے خریف چاول کی پیداوار سے 66.75 ایل ایم ٹی زیادہ ہے اور خریف چاول کی اوسط پیداوار سے 114.83 ایل ایم ٹی زیادہ ہے۔ خریف مکئی کی پیداوار کا تخمینہ 245.41 ایل ایم ٹی ہے اور خریف نیوٹری/موٹے اناج کا تخمینہ 378.18 ایل ایم ٹی ہے۔ مزید یہ کہ 2024-25 کے دوران خریف دالوں کی کل پیداوار کا تخمینہ 69.54 ایل ایم ٹی ہے۔
2024-25 کے دوران ملک میں خریف کے تیل کے بیجوں کی کل پیداوار کا تخمینہ 257.45 ایل ایم ٹی ہے جو کہ گزشتہ سال خریف کے تیل کے بیجوں کی کل پیداوار کے مقابلے میں 15.83 ایل ایم ٹی زیادہ ہے۔ 2024-25 کے لیے خریف مونگ پھلی کی پیداوار کا تخمینہ 103.60 ایل ایم ٹی اور سویا بین کی پیداوار کا تخمینہ 133.60 ایل ایم ٹی لگایا گیا ہے۔
2024-25 کے دوران ملک میں گنے کی پیداوار کا تخمینہ 4399.30 لاکھ ٹن ہے۔ روئی کی پیداوار کا تخمینہ 299.26 لاکھ گانٹھ (ہر ایک کی 170 کلوگرام) ہے۔ جوٹ اور میستا کی پیداوار کا تخمینہ 84.56 لاکھ گانٹھ (ہر ایک 180 کلوگرام) ہے۔
مختلف فصلوں کی پیداوار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
کل خریف اناج – 1647.05 ایل ایم ٹی (ریکارڈ)
چاول - 1199.34 ایل ایم ٹی (ریکارڈ)
مکئی - 245.41 ایل ایم ٹی (ریکارڈ)
غذائیت / موٹے اناج - 378.18 ایل ایم ٹی
کل دالیں – 69.54 ایل ایم ٹی
تور - 35.02 ایل ایم ٹی
اُڑد - 12.09 ایل ایم ٹی
مونگ – 13.83 ایل ایم ٹی
کل تیل کے بیج – 257.45 ایل ایم ٹی
مونگ پھلی - 103.60 ایل ایم ٹی
سویا بین -133.60 ایل ایم ٹی
گنا - 4399.30 ایل ایم ٹی
کپاس - 299.26 لاکھ گانٹھیں (170 کلوگرام ہر ایک)
جوٹ اور میستا - 84.56 لاکھ گانٹھیں (ہر ایک 180 کلوگرام)
فصلوں کی پیداوار کے تخمینے بنیادی طور پر رجحان/عام پیداوار پر مبنی ہوتے ہیں، جس میں زمینی سطح کے دیگر آدانوں اور توقعات شامل ہیں۔ یہ پیداوار فصل کی کٹائی کے تجربات (سی سی ای ز) کے ذریعے حاصل کی گئی اصل پیداوار کی وصولی کی بنیاد پر نظرثانی سے گزرے گی، جو بدلے میں بعد میں پیداوار کے تخمینوں میں ظاہر ہوگا۔
2024-25 کے پہلے پیشگی تخمینہ کی تفصیلات (صرف خریف) کے ساتھ ساتھ پچھلے تخمینوں کی تفصیلات upag.gov.in پر دستیاب ہیں۔
******
) ش ح – ا م - ج)
U.No. 2108
(Release ID: 2070881)
Visitor Counter : 13