الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
نئی ای او آئی پہل کے ساتھ ہندوستان محفوظ اور بھروسہ منداے آئی کا عہد کرتا ہے
اے آئی کے ذریعے معاشرے کو بااختیار بنانا:انڈیا اے آئی مشن نے مختلف موضوعات پر محفوظ اور قابل اعتماداے آئی کےفروغ کے لیے 8 پروجیکٹس کا انتخاب کیا
ہندوستان کے اعلیٰ ادارےمخصوص تخفیف ،مشین سے متعلق معلومات اور پرائیویسی میں اضافے سے متعلق حکمت عملیوں کے ذریعے محفوظ اور قابل اعتماد اے آئی کویقینی بنائیں گے
Posted On:
16 OCT 2024 8:14PM by PIB Delhi
انڈیا اے آئی مشن نے دلچسپی کے اظہار (ای او آئی)کے حوالے سےآٹھ متعلقہ اے آئی پروجیکٹس کا انتخاب کیا ہے جو انڈیا اے آئی مشن کے محفوظ اور قابل اعتماد اے آئی ستون کے تحت شروع کیے گئے ہیں۔ ذمہ دارانہ ترقی،استعمال، اور اے آئی کو اپنانے کوفروغ دینے کے لیے مناسب ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے،متعلقہ اے آئی منصوبوں میں اندرونِ ملک ٹولز اور فریم ورک کا فروغ اور اخلاقی، شفاف، اور قابل اعتماد اے آئی ٹیکنالوجیز کے لیے رہنما خطوط قائم کرنا شامل ہے۔
8 اسٹریٹجک منصوبوں کے ذریعےمتعلقہ اے آئی کو فروغ دینا
جیسا کہ اے آئی معاشرے کے مختلف شعبوں میں وسعت پا رہا ہے، ہندوستان مقامی طرز کے کمرانی کے ٹولز فریم ورکس اور رہنما خطوط تیار کرنے کے لیے فعال طریقہ کار کی خاطرپرعزم ہے جو ہندوستانی ڈیٹاسیٹس پر مبنی ہیں اور اس کے منفرد چیلنجوں، مواقع اور ڈیٹاسیٹس کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس وژن کی حمایت کے سلسلے میں انڈیا اے آئی نے ایک اظہار دلچسپی (ای او آئی) جاری کیا ہے تاکہ کئی اہم موضوعات پر متعلقہ اے آئی پروجیکٹس کو فروغ دیا جا سکے۔ ان میں مشین سے متعلق معلومات، مصنوعی ڈیٹا جنریشن،اے آئی میں بھیدبھاؤ میں کمی، اخلاقی اے آئی فریم ورکس، پرائیویسی بڑھانے والے ٹولز، قابل وضاحت اے آئی، اے آئی گورننس ٹیسٹنگ، اور الگورتھم آڈیٹنگ ٹولز شامل ہیں۔
معروف تعلیمی اداروں، اسٹارٹ اپس، ریسرچ آرگنائزیشنز اور سول سوسائٹی سے 2000 سے زیادہ تجاویز موصول ہوئیں۔ تجاویز کی جانچ کے لیے تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے لیے مختلف فریقوں پر مبنی ایک کمیٹی بنائی گئی، جس کے نتیجے میں مختلف موضوعات پر 8 منصوبوں کا انتخاب ہوا۔
منتخب منصوبوں کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:-
S.No.
|
Name of the Theme
|
Name of the Selected Project
|
Title of the Project
|
-
|
Machine Unlearning
|
Indian Institute of Technology, Jodhpur
|
Machine Unlearning in Generative Foundation Models
|
-
|
Synthetic Data Generation
|
Indian Institute of Technology, Roorkee
|
Design and Development of Method for Generating Synthetic Data for Mitigating Bias in Datasets; and Framework for Mitigating Bias in Machine Learning Pipeline for Responsible AI
|
-
|
AI Bias Mitigation Strategy
|
National Institute of Technology Raipur
|
Development of Responsible Artificial Intelligence for Bias Mitigation in Health Care Systems
|
-
|
Explainable AI Framework
|
Defence Institute of Advanced Technology (DIAT), Pune in partnership with Mindgraph Technology Pvt. Ltd.
|
Enabling Explainable and Privacy Preserving AI for Security
|
-
|
Privacy Enhancing Strategy
|
Indian Institute of Technology, Delhi in partnership with Indian Institute of Technology, Dharwad, Indraprastha Institute of Information Technology, Delhi and Telecommunication Engineering Center (TEC)
|
Robust Privacy-Preserving Machine Learning Models
|
-
|
AI Ethical Certification Framework
|
Indraprastha Institute of Information Technology, Delhi in partnership with Telecommunication Engineering Center (TEC)
|
Nishpaksh: Tools for assessing fairness of AI model
|
-
|
AI Algorithm Auditing Tool
|
Civic Data Labs
|
ParakhAI - An open-source framework and toolkit for Participatory Algorithmic Auditing
|
-
|
AI Governance Testing Framework
|
Amrita Vishwa Vidyapeetham in partnership with Telecommunication Engineering Center (TEC)
|
Track-LLM, Transparency, Risk Assessment, Context & Knowledge for Large Language Models
|
انڈیا اے آئی مشن کے ذریعےاے آئی میں ہندوستان کی قیادت کو آگے بڑھانا
یہ اقدام جامع ترقی کے لیےاے آئی کے فروغ کےلیے حکومت ہند کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ انڈیا اے آئی، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کے ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن (ڈی آئی سی)کے تحت ایک آئی بی ڈی (آزاد کاروباری ڈویژن)، انڈیا اے آئی مشن کی عمل آوری ایجنسی ہے، جس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقوں میں اے آئی کے فوائد کو جمہوری بنانا ہے۔اے آئی میں ہندوستان کی عالمی قیادت، تکنیکی خود انحصاری کو فروغ دیتی ہے، اور اے آئی کے اخلاقی اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بناتی ہے۔
****
ش ح۔ا ع خ۔ش ا
UNO-2097
(Release ID: 2070781)
Visitor Counter : 15