نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نئی دہلی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن(آئی آئی پی اے) کے 70ویں سالانہ اجلاس میں نائب صدرجمہوریہ کے خطاب کا متن
Posted On:
04 NOV 2024 2:37PM by PIB Delhi
آپ سب کو صبح بخیر!
ایگزیکٹو کونسل کے معزز اراکین، معزز فیکلٹی، ہونہار اور صلاحیت مند افسران اور آئی آئی پی اے کے قابل قدر اراکین ، 70واں سال بہت خاص تقریب ہے اور ایک ادارے کی حیثیت سے بہت خاص ہے۔
جشن کا یہ موقع ، خود شناسی اور عکاسی کا لمحہ ہے۔ جشن اس لیے کہ یہ ملک کی خدمت کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو انسانیت کے چھٹے حصہ کا ٹھکانہ ہے۔ خود شناسی اور غور و فکر کا لمحہ اس لیے تاکہ ہندوستان کی ابھرتی ہوئی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ جوش اور لگن کے ساتھ آگے بڑھے۔
پچھلی دہائی کے دوران، عوام پر مبنی پالیسیوں اور اقدامات کے ایک سلسلے سے کارفرما امید اور امکانات، اعلیٰ توقعات اور امنگوں کی فضا قائم ہوئی ہے۔ تجربہ کار انسانی وسائل کے بھرپور کینوس والےآئی آئی پی اے جیسے اداروں کو فعال کردار ادا کرنے کے لیے اعلیٰ مقام پر ہونا چاہیے۔ بلاشبہ، آئی آئی پی اے نے ملکی سطح پر اعلیٰ حکمرانی کی ہے اور بین الاقوامی تعاون اور علم کے تبادلے کو فروغ دیا ہے۔
اس ادارے نے پبلک ایڈمنسٹریشن کے بارے میں بحث کو مزید تقویت بخشی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہمارے سرکاری ملازمین ایک وسیع مستقبل کے نقطہ نظر سے آراستہ ہوں جس میں قومی اور بین الاقوامی دونوں کےبہترین طریقے کو شامل کیا گیا ہو۔ جیسا کہ میں نے اس پلیٹ فارم سے پہلے ذکر کیا ہے، آئی آئی پی اے کو اپنے وجود میں آنے کے مقصد، اپنے اہداف، اس کی اب تک کی کامیابیوں اور آگے کے سفر میں اپنی کارکردگی اور ہم آہنگی کو بہتر بنانے کے بارے میں ضروری طور سے غوروفکر کرنا چاہیے ۔
آئی آئی پی اے کی ایک اہم اور کلیدی بنیاد یہ تھی کہ ہندوستانی پبلک ایڈمنسٹریشن کو ہندوستانی خصوصیات سے آراستہ ہونی چاہیے جو نوآبادیاتی ذہنیت سے ہٹ کرہو اور آزادی کے بعد کے ہماری امنگوں سے مطابقت رکھتا ہو اور یہ وقت اس سمت میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کا ہے۔ جب ہم مجموعی طور پر اس کی رفتار کو دیکھتے ہیں تو ہمیں واقعی فخر ہوتا ہے اور خاص طور پر پچھلی دہائی کے دوران ہونے والی پیش رفت پر۔ اب ہم پہلے سے مسترد شدہ نوآبادیاتی نظریات اور علامتوں کو چیلنج کر رہے ہیں اورکنگس وے اب کرتویہ پتھ میں اور ریس کورس لوک کلیان مارگ میں تبدیل ہوگیا ہے۔
نیتا جی بوس اس چھتری پر کھڑے ہیں جہاں کبھی کنگ جارج کا مجسمہ کھڑا تھا۔ ہندوستانی بحریہ کے جھنڈے کو ہمارے ترنگے میں شامل کرنے کے لیے تبدیل کیا گیا تھا اور اب ہمارے پاس نوآبادیاتی دور کے 1500 قوانین اور ضوابط تھے جو اب کتاب میں نہیں ہیں۔
نئے فوجداری قوانین، بھارتیہ نیائے سنہیتا، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہیتا اور بھارتیہ ساکشیہ ادھنیم نے ہندوستانی فوجداری انصاف کے نظام کو اس کی نوآبادیاتی میراث سے آزاد کر دیا ہے۔ یہ ایک بہت بڑی اور انقلابی تبدیلی ہے اور اب ڈنڈ ودھان نیائے سنہیتا بن گیا ہے، نیائے ودھان متاثرین کے مفادات کے تحفظ سمیت موثر طور پرپروزیکیوشن اور بہت سی دوسری انتہائی ضروری تبدیلیوں کے سمت میں اصلاحات لا رہا ہے۔
دوستو، ہندوستان تیزی سے نوآبادیاتی ذہنیت کو ترک کر رہا ہے، اب ہمیں طب یا ٹیکنالوجی سیکھنے کے لیے انگریزی زبان کی ضرورت نہیں۔ ہم سب کو سوچنا چاہیے کہ کیا یہ عوامی انتظامیہ درست سمت میں پیش رفت کررہی ہے؟
75 ویں سالگرہ کے موقع پر، ہمارے وزیر اعظم نے ہمیں یاد دلایا کہ ہمیں نوآبادیاتی ذہنیت سے آزاد ہندوستان کی تعمیر کی ضرورت ہے۔ آزادی کے بعد کے سفر کے اس اہم موقع پر وزیر اعظم نے ہمیں ’پنچ پران‘ یا پانچ قرارداد دیں جو سب کے لیے قابل قدر ہیں کیونکہ اس کے لیے ہر ایک کی سطح پر عمل اور کارروائی کی ضرورت ہے۔
اس میں سے اہم یہ ہےایک ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم اس میں کوئی فرق نہیں ہو سکتا۔ نوآبادیاتی ذہنیت کے کسی بھی نشان اور باقیات کو دور کرنا، اپنے ورثے پر فخر کرنا، اپنے اتحاد کی مضبوطی اور آخر میں ایک شہری کے فرائض کو ایمانداری سے ادا کرنا ہے۔
اگر ہماری عوامی انتظامیہ نے ان اقدار کو نہیں اپنایا تو یہ قومی فلاح و بہبود کے جذبے سے ہم آہنگ نہیں ہو گی۔ پبلک ایڈمنسٹریشن میں لوگوں کو ہمیشہ قوم پرستی کی اقدار، ایک ترقی یافتہ اور متحد ہندوستان کے نظریے کا پابند رہنا چاہیے اور تمام ہندوستانی شہریوں کی بلا خوف و خطر خدمت کرنا چاہیے۔
یہ آئی پی اے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان اقدار کوبھارت کے بنیادی اصولوں میں شامل کرے ۔ معزز سامعین، آئی آئی پی اے ان اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ جب بات پالیسی کی تشکیل اور نفاذ کی ہو تو آئی آئی پی اے آئیڈیاز اور جدت طرازی کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ۔
اس ملک کا جمہوری ڈھانچہ واضح طور پر ہندوستانی آئین کی تمہید میں درج ہے۔ اس کے تیسرے حصہ میں بنیادی حقوق اورچوتھے حصہ میں آئین کےکیپٹل اے میں بنیادی فرائض واضح طور پر نمایاں ہیں ۔ فعال عوامی انتظامیہ سے حقوق پروان چڑھتے ہیں، دوراندیشی پر مبنی پالیسیوں اور اظہار خیال کو حقیقت میں بدلنا چاہیے تاکہ لوگ اپنے حقوق سے پوری طرح آگاہ ہوں۔ یہ ایک جاری عمل ہے، اسے تیزی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، درست اور سچائی کو یقینی بنانا اس کے بارے میں جانکاری رکھنے سے زیادہ بہتر ہے۔ یہ صلاحیتوں اور قابلیت کا معاملہ ہے۔ دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے۔ ہمیں اس کے ساتھ چلنا ہے اور اسی طرح ہماری عوامی انتظامیہ کو بھی۔
دوستو، آج ہم ایک نازک اور اہم موڑ پر کھڑے ہیں، جہاں عوامی انتظامیہ کو بے مثال چیلنجوں کے ساتھ ساتھ مواقع کا بھی سامنا ہے۔ تیزی سے ترقی پذیر ڈیجیٹل منظر نامے، موسمیاتی تبدیلی کی ضروریات اور ہمارے شہریوں کی بڑھتی ہوئی امنگیں مؤثر تبدیلی لانے والی مؤثر طرز حکمرانی کا مطالبہ کررہی ہیں۔ آج کے تناظر میں، ڈیجیٹل تبدیلی صرف ایک آپشن نہیں ہے، یہ ضرورت سے باہر ہے، یہ ہمارے ساتھ رفتار میں ہے اور یہ ایک اہم ضرورت ہے۔
ڈیجیٹل عوامی سامان اور پلیٹ فارم کے ساتھ ہندوستان کی کامیابی کو عالمی اداروں اور ممالک نے ترقی پذیر دنیا کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ اس سمت میں ہم نے دنیا کو دکھایا ہے کہ کس طرح 1.4 بلین لوگوں کے لیے جامع طرز حکمرانی کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہےیہاں تک کہ دور دراز کے علاقوں میں بھی ۔ ہمارے انڈیا ٹیک پروگرام کے ذریعے، ہم حکمرانی کے لیے تکنیکی حل کی تقلید اور نفاذ کے ساتھ گلوبل ساؤتھ کے لیے ایک ٹیمپلیٹ ترتیب دے رہے ہیں۔
دنیا تیزی سے انڈیا ماڈل کو اپنا رہی ہے، ہم سے مدد مانگ رہی ہے اور انڈیا کو نرم سفارت کاری کا بہترین مقام دے رہی ہے۔ آئی آئی پی اے کو اس تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل دور کے لیے سرکاری ملازمین اور پبلک ایڈمنسٹریٹرز کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرنا جاری رکھنا چاہیے۔ ہمارے تربیتی پروگراموں اور تحقیقی اقدامات کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت، بلاک چین، ڈیٹا کا تجزیہ کرنے اور مشین لرننگ پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمات کی فراہمی میں ان کے اخلاقی اور ذمہ دارانہ عمل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ مؤثر عوامی انتظامیہ کی بنیاد مسلسل سیکھنے اور صلاحیت سازی کا عمل ہے اوراس زاویے سے آئی پی اے کا ان میں بہت بڑا کردار ہے۔
محترم سامعین، جب ہم ٹیکنالوجی کو اپناتے ہیں تو ہمیں اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہیے کہ یہ مزید تقسیم پیدا نہ کرے۔ تیزی سے ترقی کرنے والی ٹیکنالوجی معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں کو دور کر سکتی ہے۔ لہٰذا، ہمارا نقطہ نظر جامع ہونا چاہیےجو ہماری پانچ ہزار سالہ قدیم تہذیبی اخلاقیات کی پہچان ہے اور ہمیں اس وقت انتیودیا سے متاثر ہونا چاہیے اوراس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ تکنیکی ترقی ہماری آبادی کے ہر کونے تک پہنچ جائے۔
جب ہم ٹیکنالوجی کو مربوط کرتے ہیں تو ہمیں سائبرسکیوریٹی اور ڈیٹا کی رازداری کو ترجیح دینی چاہیے۔ یہ عام شہریوں کے لیے انتہائی تشویش کے معاملات ہیں۔ اعتماد کا ایسا ماحول پیدا کیا جانا چاہیے جہاں شہری محسوس کریں کہ ان کی معلومات محفوظ ہیں اور تمام متعلقہ ادارے اسے ذمہ داری سے استعمال کر رہے ہیں۔
معزز سامعین، جیسا کہ ہم حکمرانی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، ڈیٹا ہمارے فیصلہ سازی کے عمل میں سب سے آگے ہونا چاہیے۔ مختلف فلاحی پالیسیوں کے اثرات کو سمجھنے کے لیے ثبوت اور شواہد پر مبنی مطالعات ضروری ہیں۔ ڈیٹا معاشرے کی ضروریات کا اندازہ لگانے کے لیے ایک اہم بنیاد ہے ۔ یہ وہ ڈیٹا ہے جو خرافات کو دور کرتا ہے، ہمیں زمینی حقیقت سے آگاہ کرتا ہے اور اس لیے یہ کسی بھی طرز حکمرانی کے لیے محفوظ حل ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے۔
تجرباتی شواہد پر مبنی تشخیص سے نہ صرف ہمارے اداروں کی ساکھ بڑھے گی بلکہ حکمرانی پر عوام کا اعتماد بھی بڑھے گا۔ میں اس پر زور دیتا ہوں کیونکہ ہمارے جیسے ملک میں بڑے پیمانے پر ڈیٹا کے تجزیے کی وجہ سے ہمیں بعض اوقات تجرباتی ہونا پڑ سکتا ہے۔ یہ ان لوگوں کو بھی منہ توڑ جواب دے گا جو ہندوستان کے بے مثال عروج کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ہمارے اداروں کو بدنام کرنے اور بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ہیں۔
اس ابھرتی ہوئی تشویشناک صورتحال پر میں نے مختلف مواقع پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، جہاں کچھ لوگ اندر اور باہر سے ایک منظم طریقے سے ہمارے اداروں کو بدنام کرنے، مختلف طریقوں سے داغدار کرنے اور ہماری ترقی کو روکنے کی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں لیکن ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ جیسا کہ ہم عوامی انتظامیہ کی تبدیلی کی طاقت پر بحث کرتے ہیں، انسانیت کے دوسرے نصف ہماری ماؤں اور بہنوں کی بے پناہ طاقت کو تسلیم کیا گیا ہے، خواتین نے مثالی انتظامی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے، اعلیٰ سطح کی کارکردگی، دور اندیشی اور لچکدار طور طریقوں کے ساتھ گھریلو معاملات کو انجام دیا ہے ۔ یہاں موجود لوگ اور خاص طور پر اگلی صف میں بیٹھے لوگ، اس بات سے واقف ہیں کہ ملک کی ریاستی حکومتوں میں چیف سکریٹری اور ڈی جی پی اور سکریٹریوں کے اعلیٰ عہدوں پر اس صنف کے لوگ کس طرح مؤثر طریقے سے فائز ہیں اور کام انجام دے رہے ہیں۔
دوستو، تصور کریں کہ اگر خواتین کو مساوی نمائندگی دی جائے، اگر انہیں عوامی خدمت اورپالیسی سازی جیسے تمام شعبوں میں یکساں نمائندگی دی جائے تو ہماری معیشت کتنی بڑی چھلانگ لگا سکتی ہے۔ تقریباً تین دہائیوں کی مسلسل اور انتھک کوششوں کے بعد، آخر کار پارلیمنٹ نے خواتین کے ریزرویشن بل کو منظور کرتے ہوئے انصاف فراہم کیا، جس نے ریاستی مقننہ اور لوک سبھا میں خواتین کے لیے ایک تہائی ریزرویشن فراہم کیا، جو کہ ایک کایا پلٹ کرنے والا لمحہ ہے۔ اس کا ہماری ہم آہنگی، پالیسی سازی، سماجی ترقی اور مجموعی ترقی پر نمایاں اثر پڑے گا۔
یہ فیصلہ نہ صرف خواتین کی قائدانہ صلاحیت کو تسلیم کرتا ہے بلکہ سماجی انصاف کے ایک گہرے پہلو کو بھی پورا کرتا ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ پالیسی سازی میں خواتین کی بڑھ چڑھ کر حصہ داری ایک ہمدرد اور حساس طرز حکمرانی کو فروغ دے گی۔
دوستو، ہندوستان میلے اور تہواروں کا ملک ہے، جہاں سال بھر مذہبی اجتماعات ہوتے ہیں۔ ان مواقع پر ہونے والی یہ تقریبات بعض حادثات کی وجہ سے متاثر ہوتی ہیں جن سے بچا جا سکتا ہے۔ میں اس بارے میں پہلے دو مواقع پر بات کرچکاہوں ۔ آئی پی اے کا اس میں بہت بڑا کردار ہے اور ملک بھر میں قومی سطح پر ضلعی انتظامیہ کو حساس بنانے کی ضرورت ہے۔
یقیناً پیش گوئی کے اقدامات سے ان حادثات سے بچ سکتے ہیں۔ تصور کریں کہ جب ہم آئی ایم ڈی کے تکنیکی پہلو کو دیکھتے ہیں تو پاتے ہیں کہ ہم کس حد تک پہنچ چکے ہیں۔ جب ہمارے ہاں قدرتی آفات آتی ہیں، بھیانک طوفان آتے ہیں تو انسانی جانیں بچ جاتی ہیں اور املاک کی تباہی سے بھی بچا جاتا ہے۔ اس پس منظر میں کوئی وجہ نہیں ہےکہ جب ہمارے ملک میں میلے، تہوار اور اجتماعات ہوتے ہیں تو پہلے سے کیوں نہیں معلومات فراہم ہوتی ہیں ۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جو دنیا بھر میں بغیر کسی پریشانی کے کمبھ میلے کے انعقاد کے لیے جانا جاتا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ آئی آئی پی اے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گا کہ ملک میں ضلعی انتظامیہ کیلنڈر بنانے میں حساس رویے کا اظہار کریں تاکہ ان تقریبات کی منصوبہ بندی اچھی طرح سے کی جائے جو لوگوں کو اکٹھا کرنے اور انتظامیہ کو حساس بنانے سے لے کر بعض اوقات نازک حالات کو سنبھالتی ہے، اسی طرح یہ بات خستہ حال عمارتوں اور پلوں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ یقینی طور پر آئی پی اے ان میں اور متعلقہ پہلوؤں پر مؤثر کارروائی اور حساسیت پیدا کر سکتا ہے۔ میں نے اسے صرف ایک خاکے کے طور پر سمجھا ہے اورآئی آئی پی اے اسے ایک وسیع طریقے سے انجام دے سکتا ہے۔
جمہوریت لوگوں میں نظم و ضبط اور قوم پرست نظریات کی وابستگی سے مضبوط ہوتی ہے۔ جمہوریت کو پروان چڑھانے اور فروغ دینے کی ضرورت ہے، اس میں ہر شہری کو حصہ لینا چاہیے۔ آئین کے حصہ 4 اے میں بنیادی فرائض میں نمایاں ہےجو ہمیں اپنے اندرملک پہلے کا جذبہ بیدار کرتا ہے۔ ملک ہمیشہ پہلے اور ملک ہمیشہ ذاتی اور دوسرے مفادات سے بالاتر ہے۔ ترقی کو دوطرفہ طریقے سے حل کیا جانا چاہیے اور ترقی کو سیاست کے معمول کے پہلوؤں سے الگ رکھنا چاہیے۔
دوستو، میں آپ کو بتارہا ہوں کہ ہندوستان اور بیرون ملک کچھ ایسی طاقتیں ہیں جو ہندوستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے سے روکنا چاہتی ہیں۔ اضافہ اور ترقی ایک ایسی شئے ہے جو تیز ہے ، یہ ایک تبدیلی ہے جو بے مثال ہے، یہ تبدیلی اور ترقی ایک طریقہ کار ہے جو بڑی معیشتوں میں بے مثال ہے اور یہ دنیا کو حیران کردیتی ہے ۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے مواقع اور سرمایہ کاری کے لیے ہندوستان ترجیحی طور پرایک عالمی مقام کے طور پر ابھررہا ہے۔ کچھ لوگ اسٹریٹجی اور سفارتی میدانوں میں ہمارے عروج کو روکنا چاہتے ہیں، جہاں ہماری آوازیں پہلے سے کہیں زیادہ سنائی دے رہی ہیں جہاں ہندوستان عالمی سطح پر قابل قیادت کے ذریعے ایک ایسے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے جو مکالمے اور سفارت کاری کے لیے ہمیشہ تیارہے ۔
گلوبل ساؤتھ کو مرکزی سطح پر لانے اورجی 20 میں افریقی یونین کو شامل کرنے کے لیے پوری دنیا میں ہندوستان کو کریڈٹ جاتا ہے۔ جب ہمیں یہ طاقتیں مل جاتی ہیں، تو ہمیں ایک ایسے مشن کے لیے جوش و جذبے سے عہد کرنا چاہیے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ ہندوستان کی تبدیلی ، ترقی اور بحالی میں خلل پڑنے کی بجائے تیزی آئے۔
اس میں بھی انتظامیہ کو اہم کردار ادا کرنا ہے اور آئی پی اے سے رہنمائی حاصل ہونی چاہیے۔ میں اس پر زور دیتا ہوں کیونکہ ہماری بیوروکریسی اپنی فطرت میں کسی بھی حد تک تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور وہ بڑے پیمانے پر ضلع اور دیگر جگہوں کے لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔
خاص طور پر متاثر کن ذہن اور اسی طرح، اگر آئی پی اے ایسے اقدامات کرتا ہے کہ یہ رول ماڈل اسکولوں اور کالجوں میں ہمارے متاثر کن ذہنوں کے سامنے زیادہ سے زیادہ نمایاں اور ظاہر ہوتے ہیں۔ وہ کس طرح سڑک پر اپنی کمانڈنگ موجودگی کے ذریعے نظم و ضبط کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ وہ اسکول یا پرائمری ہیلتھ سنٹر کا دورہ کرکے ہمارے اداروں کو کیسے موثر بناتے ہیں۔ یہ وہ پہلو ہیں جن پر مجھے یقین ہے کہ آئی پی اے توجہ دے گا۔
معزز سامعین، جیسا کہ ہم ترقی یافتہ بھارت @2047 کے وژن کی سمت کام کر رہے ہیں، یہ ایک چیلنج ہے۔ ہمیں اپنی کامیابیوں پر فخر ہے کیونکہ ہم اس وقت پانچویں بڑی عالمی معیشت سے تیسری بڑی معیشت بننے کے راستے پر ہیں۔ لیکن ہماری فی کس آمدنی میں آٹھ گنا اضافہ ہونا چاہیے جو ایک چیلنج ہے جس کا ہمیں مقابلہ کرنا ہے اور اس لیے میں آئی آئی پی اے پر زور دوں گا کہ وہ اپنے پروگراموں کو پہلے سے ہی قومی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کرے۔
اس کے تربیتی پروگراموں میں جدید تدریسی طریقوں اور عملی کیس اسٹڈیز کو شامل کرتے ہوئے نمایاں طور پر ترقی ہوئی ہے۔ ادارے کو سرکاری ملازمین میں مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے، شواہد اور ثبوت پر مبنی پالیسی سازی کو فروغ دینے، اور اخلاقی قیادت اور حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے ان اقدامات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری تہذیب اخلاقی اصولوں کا مترادف ہے۔ ہماری تہذیب کے ہزاروں سال کے وجود میں اخلاقیات نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، اخلاقیات ہمیں باندھتی ہیں، اخلاقی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن ان کی پرورش کی جانی چاہیے اور ان کی مسلسل پرورش کی جانی چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جہاں فتنہ بہت زیادہ ہوجاتا ہے وہاں عام طور پر کوئی فرد اس کا شکار ہو جاتا ہے۔ اہم مضبوطی ان کورسز سے پیدا ہونی چاہیے جو آئی پی اے جیسے اداروں سے فراہم کیے جاتے ہیں۔
دوستو، اب یہ اپنی آٹھویں دہائی میں داخل ہو رہا ہے، انسٹی ٹیوٹ یقینی طور پر تربیت حاصل کرنے والوں کی جذباتی ذہانت پر زیادہ توجہ دے گا۔ سرکاری اہلکاروں میں نرم مہارت، جذباتی ذہانت اور ثقافتی قابلیت کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ اہلکار پسماندہ اور پسماندہ لوگوں کی جدوجہد کو سمجھ سکیں، ایسی پالیسیاں وضع کر سکیں اور ان پر عمل درآمد کر سکیں جو ان چیلنجوں سے حقیقی معنوں میں نمٹ سکیں۔ مجھے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے پروبیشنرز سے خطاب کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس عہدے پر فائز رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنے سے جو اطمینان اور خوشی انہیں حاصل ہوگی وہ کہیں اور نہیں ملے گی ۔ یہ اعتماد آئی پی اے جیسے اداروں کو دینا چاہیے۔
آج کی میٹنگ میں آپ جو بھی بات چیت کریں، میں اپیل کروں گا کہ اسے مرکزی خیال کے گرد گھومنا چاہیے کیوں کہ مؤثر طریقہ کار اور مؤثر عوامی انتظامیہ ہمارے ترقی کے سفر کی اہم بنیاد ہے۔
دوستو، ہم سب اس امرت کال میں ترقی کے کارندے ہیں۔ جب میں اپنے سامنے موجود صلاحیت مندافراد کو اگلی صف میں بیٹھے اور اس کے بعد کی صف میں بیٹھے دیکھتا ہوں تو مجھے عاجزی محسوس ہوتی ہے کیونکہ مجھے انہیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ میں ان کے تجربے سے سیکھنا چاہتا ہوں کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے اور تنظیم واقعی خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس صلاحیت، تجربہ، کارکردگی اور عزم کی دولت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ بہت اہم کردار ادا کریں گے۔
میں اس میٹنگ اور یہاں کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی صلاحیت اور مسلسل لگن سےآئی آئی پی اے آنے والے سالوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔
شکریہ، جئے ہند!
************
ش ح۔م م ع۔ ج ا
(U: 2064)
(Release ID: 2070666)
Visitor Counter : 68