الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 4.0 کے تحت  الیکٹرونکس اور اطلاعاتی  ٹیکنالوجی کی وزارت میں صفائی ستھرائی کی مہم کا انعقاد کیا گیا اور زیر التواء  معاملات کو نمٹایا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 OCT 2024 6:22PM by PIB Delhi

خصوصی مہم 4.0، جو الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی ) کی وزارت اور اس سے وابستہ تنظیموں میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ کی رہنمائی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس مہم کے پہلے دو ہفتے مکمل ہو چکے ہیں اور اس دوران، ایم ای آئی ٹی وائی نے وی آئی پی حوالہ جات، پی ایم او حوالہ جات، ایم پی حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، کابینہ کے حوالہ جات، عوامی شکایات/اپیلوں سے متعلق زیر التواء معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ انہیں معیاری طور پر نمٹایا  جا سکے۔

اس کے علاوہ، صفائی ستھرائی کی 18 مہموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں عمومی استعمال کے علاقوں، سیڑھیوں، لابی، لفٹس اور راہداریوں میں انجام دی گئی ہیں، جن کے ساتھ خوبصورتی بڑھانے کے کام اور گلدان رکھنے کے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ منظر کشی کی گئی جگہوں پر مناسب سائن بورڈ بھی نصب کیے گئے ہیں اور عملے کے کام کے ماحول اور تجربے کی مجموعی بہتری کے لیے کوششیں کی گئی ہیں۔ ان سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ایس سی ڈی پی ایم  پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ ایم ای آئی ٹی وائی نے سوشل میڈیا ‘ ایکس ’ پر پیغامات بھی جاری کیے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W8M7.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ESHM.jpg

‘‘صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00334F4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YRNV.jpg

‘‘ ریکاڈ روم کا دورہ ’’

 

 

پرانی گاڑیوں کے کباڑ  کی صفائی کا عمل شروع کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 200 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی ہے اور 588888  روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ وی آئی پی  حوالہ جات، پی ایم او  حوالہ جات، ایم پی حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، کابینہ کے حوالہ جات اور عوامی شکایات/اپیلوں سے متعلق زیر التواء معاملات کو 31 اکتوبر ، 2024 ء  تک ختم کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ریکارڈ روم کا بھی دورہ کیا گیا اور فائلنگ کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔ فائلوں کو نکالنے کے بارے میں تمام سیکشن افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا اور سوالات کا جواب دیا گیا۔ افسران سے درخواست کی گئی اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ فزیکل  طور پر موجود اور ای-فائلوں کے نمٹانے کے کام کو تیز کریں اور تاریخی طور پر اہم فائلوں کو این آئی اے  منتقل کریں۔ 17 اکتوبر، 2024 ء   تک، 5013 فزیکل طور پر موجود فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 357 فائلوں کا نمٹایا گیا اور 82 ای-فائلیں بند کی گئیں۔  فزیکل طور پر موجود فائلوں کے نمٹارے کے نتیجے میں 100 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی ہے۔

 

.....................................

) ش ح – ش ت -  ع ا )

U.No. 2077


(ریلیز آئی ڈی: 2070654) وزیٹر کاؤنٹر : 43
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी