مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمہ ڈاک نے کلین انڈیا مشن کو مضبوط کرتے ہوئے خصوصی مہم 4.0 میں اہم سنگ میل حاصل کیے
Posted On:
04 NOV 2024 4:51PM by PIB Delhi
محکمہ ڈاک نے اپنے ملک گیر نیٹ ورک میں مختلف نوعیت کی سرگرمیاں انجام دیں، جس کے تحت مقررہ وقت میں پیرا میٹرز کے مطابق اپنے اہداف حاصل کیے۔ خصوصی مہم 4.0 کے تحت کلین انڈیا کے قومی مشن کی حمایت میں15 ستمبر سے 30 ستمبر 2024 تک تیاری کی سرگرمیوں کے ساتھ شروع ہونے والی مہم کو 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک نافذ کیا گیا، جس کے دوران محکمہ نے اپنے اہداف کو حاصل کرتے ہوئے تمام 1.65 لاکھ مقامات کا احاطہ کیا، جس کا اصل ہدف ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ اس کوشش نے وسیع پیمانے پر سوچھتا کے اقدام کو ملک بھر کے دور دراز اور دیہی علاقوں تک پہنچانے کو یقینی بنایا۔ اس سطح کا پروگرام اس لیے ممکن ہوا کہ ادارہ سازی اور تکمیل کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے محکمہ خصوصی مہم اور سوچھ بھارت مشن کے پچھلے اضافے کے مقابلے میں اس سال زیادہ محنت کر رہا ہے۔
محکمہ ڈاک نے خصوصی مہم 4.0 کے آغاز پر‘‘سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا’’ کا نعرہ اپنایا، جس سے صفائی کو بنیادی قدر کے طور پر اپنانے کے عزم کو تقویت ملی۔ یہ نعرہ تکمیل، ادارہ سازی اور اندرونی کاری کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے، جسے محکمہ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنایا ہے کہ سوچھتا مہم اس نیٹ ورک کے ذریعہ ملک کے کونے کونے تک پہنچ جائے ،جس سے صاف صفائی کی ایک پائیدار ثقافت کو پروان چڑھایا جائے۔
اس نقطہ نظر کے ذریعے، محکمہ نے نہ صرف وسیع پیمانے پر صفائی مہم چلائی بلکہ روزانہ کے معمولات اور عمل میں سوچھتا کو ایک قدر کے طور پر فروغ دیا ہے۔ ان اصولوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مہم نے پائیدار تبدیلی کے لیے ایک بنیاد رکھی ہے، اس کے طرز عمل کو قومی مقاصد اور سماج کی توقعات ،دونوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا ہے۔
خصوصی مہم 4.0 کی حصولیابیاں
- 326 ای- فائلیں بند ہوگئیں۔
- تقریباً ایک لاکھ فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 66,650 کو تلف کیا گیا۔
- اکتوبر 2024 میں 1.65 لاکھ جگہوں کی صفائی کی گئی۔
- کباڑ کو ٹھکانے لگانے سے تقریباً 69 لاکھ ریوینیو حاصل ہوا۔
- ایک لاکھ سے زائد عوامی شکایات کو دور کیا گیا۔
- تقریباً 40,600 مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی ہے۔
پرجوش افرادی قوت کی شرکت کے ساتھ مہم نے کئی عمدہ طریقوں کو بھی فروغ دیا جو مستقبل میں مشعل راہ ثابت ہوں گے ۔ محکمہ ڈاک ان حصولیابیوں کی توسیع اور اس مہم کو آگے بڑھانے کے لیےتمام ڈاکخانوں میں ایک صاف ستھرا اور منظم نیٹ ورک کو برقرار رکھنے کے لیے عملے اور شہریوں کی یکساں شمولیت کے لیے پرعزم ہے۔
******
(ش ح۔م ح۔ش ت
U:2074
(Release ID: 2070644)
Visitor Counter : 29