سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ موہالی کے بی آر آئی سی - نیشنل ایگری فوڈ بایو مینو فیکچرنگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں گے
مذکورہ نیا ادارہ زیادہ پیداوار والی فصلوں، پائیدار بایو مینو فیکچرنگ اور زرعی وسائل سے بہتر قدر والی مصنوعات پر توجہ مرکوز کرے گا
سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر بایو نیسٹ بی آر آئی سی – این اے بی آئی انکیوبیشن سینٹر کا بھی آغاز کریں گے
بایو نیسٹ بی آر آئی سی – این اے بی آئی انکیوبیشن سینٹر صنعت اور اختراع کے درمیان خلا کو پُر کرے گا، زراعت اور بایو پروسیسنگ کے شعبوں میں کاروبار اور جدت کو فروغ دے گا
Posted On:
26 OCT 2024 11:49AM by PIB Delhi
بھارت کی زرعی بایوٹیکنالوجی اور بایو پروسیسنگ کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت بی آر آئی سی - نیشنل ایگری فوڈ بایو مینو فیکچرنگ انسٹی ٹیوٹ (بی آر آئی سی – این اے بی آئی) کا آغاز کرے گی ، جو پنجاب کے شہر موہالی میں قائم کیا جا رہا ہے۔ یہ ادارہ حکومتِ ہند کے بایوٹیکنالوجی کے محکمے کی ایک پہل ہے اور اس کے قیام کا مقصد موہالی کے نیشنل ایگری فوڈ بایوٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (این اے بی آئی) اور موہالی کے سینٹر آف انوویٹیو اینڈ اپلائیڈ بایوپروسیسنگ (سی آئی اے بی ) کے ساتھ حکمت عملی کے تحت انضمام کرنا ہے۔ یہ دونوں ادارے محکمہ بایوٹیکنالوجی کے خود مختار ادارے ہیں۔ نیا ادارہ زیادہ پیداوار دینے والی فصلوں، پائیدار بایو مینو فیکچرنگ ٹیکنالوجیز اور زرعی وسائل سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری پر توجہ مرکوز کرے گا، جو حکومت کے ‘‘ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے ’’ اور ‘‘ میک ان انڈیا ’’ کی ویژن کے تحت حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔
مذکورہ نئے ادارے کو ، جس سے بھارت کے ایگری فوڈ اور بایو مینو فیکچرنگ سیکٹر کو مستحکم کرنے کی توقعات وابستہ ہیں ، 28 اکتوبر ، 2024 ء کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ قوم کے نام وقف کریں گے ۔
بایو نیسٹ بی آر آئی سی – این اے بی آئی انکیوبیشن سینٹر کا آغاز
بایو مینو فیکچرنگ انسٹی ٹیوٹ کے نئے کیمپس کے افتتاح کے علاوہ، مرکزی وزیر بایو نیسٹ بی آر آئی سی – این اے بی آئی انکیوبیشن سینٹر کا بھی آغاز کریں گے، جو بی آر آئی سی – این اے بی آئی کیمپس، موہالی میں واقع ہوگا۔ بایو نیسٹ بی آر آئی سی – این اے بی آئی انکیوبیشن سینٹر ، زراعت اور بایو پروسیسنگ کے شعبوں میں صنعت اور اختراع کو فروغ دینے کے ذریعے تحقیق اور صنعت کے درمیان خلا کو پُر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سینٹر سے مقامی نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کو جدید ترین تحقیق و ترقی کی سہولتوں، رہنمائی اور ایک مضبوط تبادلے کے نظام تک رسائی فراہم ہو گی ، جس سے انہیں اپنے خیالات کو بڑے پیمانے پر فروغ دے کر مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو گی ۔
جدت اور تعاون کو فروغ دینا
بی آر آئی سی – این اے بی آئی کا مقصد ، جینیاتی تغیرات، میٹابولک راستوں اور بایو مینو فیکچرنگ میں جدید تحقیق کو فروغ دینا اور ایسے عملی حل فراہم کرنا ہے ، جو بھارتی زرعی شعبے کے لیے مفید ہوں۔ ان میں بایو فرٹیلائزرز، بایو پیسٹی سائیڈز اور پراسیس شدہ خوراک کے اجزاء کی تیاری شامل ہیں، جو پائیدار زراعت کو فروغ دینے، پیداوار میں اضافہ کرنے اور کسانوں کے لیے نئے آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ اس ادارے کا بین الاقوامی تنظیموں اور صنعتوں کے ساتھ تعاون ہوگا تاکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی، تجارتی استعمال اور آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔
خود انحصاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا
بی آر آئی سی – این اے بی آئی نے بھارت کے بایو مینو فیکچرنگ کے خلا کو پُر کرنے کا ہدف رکھاہے، جس کے تحت بڑے پیمانے پر پیداواری سہولتیں قائم کی جائیں گی اور نئی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ بھارت پائیدار ایگری فوڈ سولوشنز میں عالمی سطح پر قیادت حاصل کر سکے۔ یہ اقدام ‘‘وِکست بھارت ’’ (ترقی یافتہ بھارت) کے ویژن کو تقویت فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے زرعی فوڈ سیکٹر میں خود کفالت، روزگار کے مواقع اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔
اس موقع پر، مرکزی وزیر نئے ادارے کی ویب سائٹ کا افتتاح کریں گے اور بی آر آئی سی – این اے بی آئی میں تیار کردہ بایو مینو فیکچرنگ ٹیکنالوجیز کی ایک جامع کتاب کا اجراء بھی کریں گے۔
حکومتِ ہند کے بایوٹیکنالوجی کے محکمے کے سیکریٹری اور بی آر آئی سی – این اے بی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
تقریب کی تفصیلات: 28 اکتوبر، 2024ء ؛ این اے بی آئی کیمپس، سیکٹر-81، موہالی، پنجاب
نیشنل ایگری فوڈ بایوٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ
نیشنل ایگری فوڈ بایوٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (این اے بی آئی)، جو حکومت ہند کے بایوٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، بھارت کا پہلا زرعی فوڈ بایوٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ ہے، جو 18 فروری ، 2010 ءکو قائم کیا گیاتھا ۔ اس ادارے کا مقصد ، بھارت میں زرعی فوڈ سیکٹر میں تبدیلی لانا ہے اور اس کا ویژن ایگری فوڈ بایوٹیکنالوجی کی جدید تحقیق کو فروغ دینا اور اسے عملی مصنوعات میں تبدیل کرنا ہے۔ این اے بی آئی کی بنیادی تحقیق کا دائرہ زرعی بایوٹیکنالوجی اور فوڈ اینڈ نیوٹریشنل بایوٹیکنالوجی میں جدید اور پائیدار حل فراہم کرنا ہے تاکہ معیاری خوراک اور غذائیت فراہم کی جا سکے۔
سینٹر آف انوویٹیو اینڈ اپلائیڈ بایوپروسیسنگ
سینٹر آف انوویٹیو اینڈ اپلائیڈ بایوپروسیسنگ (سی آئی اے بی )، جو حکومت ہند کے بایوٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، ملک کا واحد ادارہ ہے ، جو بنیادی طور پر سیکنڈری زراعت اور مختلف بایو ریسورسز سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو فروغ دینے پر کام کرتا ہے۔ اس کا مقصد حکومتِ ہند کے ‘‘کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے ’’ کے ویژن کے پروگرام کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
بایوٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ انوویشن کونسل
بایوٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی بی ٹی ) کے 14 خود مختار اداروں کو ایک مرکزی خود مختار سوسائٹی یعنی بایوٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ انوویشن کونسل (بی آر آئی سی ) کے تحت شامل کیا گیا ہے تاکہ پورے ملک میں بایوٹیک تحقیق کو زیادہ سے زیادہ موثر بنایا جا سکے۔ اس سوسائٹی کو نومبر ، 2023 ءمیں رجسٹر کیا گیا تھا۔ اس ڈھانچے کی تنظیم نو کا مقصد سائنس و ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی ) کے جدت طرازی کے نظام کو مستحکم کرنا، عالمی سطح پر جرات مندانہ اقدامات کو عملی شکل دینا اور بایوٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ٹیکنالوجیز اور اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
****
) ش ح – ش ت - ع ا )
U.No. 2067
(Release ID: 2070597)
Visitor Counter : 15