صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا کی ہدایت پر ہندوستان کی صحت کی دیکھ بھال میں انقلاب لانے کے لیے ڈی ایچ آر-آئی سی ایم آر کی جانب سے 29-2024تبدیلی کے ایکشن پلان کا اعلان
جامع پانچ سالہ منصوبہ کا مقصد مقامی اختراعات کو فروغ دینا، صحت کے اہم چیلنجوں سے نمٹنا اور طبی تحقیق میں ہندوستان کی عالمی حیثیت کوبلند کرنا ہے
ایکشن پلان وکست بھارت کے ہمارے نظریہ کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے: جناب جے پی نڈا
"دیسی اختراعات، جدید تحقیق، اور عالمی تعاون پر توجہ مرکوز کرکے، ہم نہ صرف اپنے صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کر رہے ہیں بلکہ اپنی سائنسی برادری کو عالمی سطح پر قیادت کرنے کے لیے بھی بااختیار بنا رہے ہیں"
Posted On:
25 OCT 2024 9:19PM by PIB Delhi
محکمہ صحت تحقیق (ڈی ایچ آر)-انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے آج آئی سی ایم آر گورننگ کونسل کی میٹنگ کے دوران ڈی ایچ آر-آئی سی ایم آر 2024-29 کے ایکشن پلان کا اعلان کیا جس کی صدارت مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود جناب جے پی نڈا نے کی ۔ یہ ایک جامع حکمت عملی ہے جس کا مقصد اگلے پانچ سالوں میں ہندوستان کے صحت کے شعبے کو تبدیل کرنا ہے۔ یہ دور اندیشی پر مبنی منصوبہ دیسی جدت، جدید تحقیق، اور عالمی تعاون پر توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ ایک خود انحصار اور مضبوط صحت کی دیکھ بھال کا نظام بنایا جا سکے جو ملک کے سب سے اہم صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل ہو۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب جے پی نڈا نے زور دیا کہ ’’ڈی ایچ آر-آئی سی ایم آر29-2024 کا ایکشن پلان وکست بھارت کے ہمارے نظریہ کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا،’’دیسی اختراعات، جدید تحقیق اور عالمی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہم نہ صرف اپنے صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کر رہے ہیں بلکہ اپنی سائنسی برادری کو عالمی سطح پر قیادت کرنے کے لیے بھی بااختیار بنا رہے ہیں۔‘‘
ڈاکٹر راجیو بہل، سکریٹری ڈی ایچ آر اورڈی جی ،آئی سی ایم آر ، نے کہا: ’’وکست بھارت کے لئے ڈی ایچ آر-آئی سی ایم آر29-2024 کا ایکشن پلان صحت کی دیکھ بھال میں خود انحصاری کے حصول کی طرف ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ دیسی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرکے، صحت کے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، اور عالمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے، ہمارا مقصد ہندوستان کے صحت کے منظر نامے کو تبدیل کرنا ہے، یہ منصوبہ نہ صرف موجودہ صحت کے مسائل کو حل کرتا ہے بلکہ جدت اور صلاحیت کی تعمیر کے ذریعے قوم کو مستقبل کے چیلنجوں کے لیے بھی تیار کرتا ہے۔‘‘
ڈی ایچ آر-آئی سی ایم آر 2024-29 ایکشن پلان کا مقصد چھ اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کو تبدیل کرنا ہے: دیسی اور سستی صحت کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا؛ مشکل اور مزاحم صحت کے مسائل جیسے کہ خون کی کمی، اینٹی مائیکرو بائیل ریزسٹینس(اے ایم آر)، غیر متعدی امراض (این سی ڈیز)، بچوں کی غذائی قلت، اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حل فراہم کرنا؛ ڈیجیٹل صحت کے حل کو آگے بڑھانا؛ تحقیقی ثبوت کے ترجمے کو عملی جامہ پہنانے کو یقینی بنانا؛ ٹکنالوجی سے چلنے والی نگرانی کو بڑھانا اور طبی اقدامات کی ترقی کو تیز کرنا اور طبی تحقیق میں ہندوستان کی عالمی درجہ بندی کو بلند کرنا اس طرح ملک بھر میں طبی ترقیوں اور صحت کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔
اس جامع منصوبہ سے اختراع کو تیز کرنے، صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کو بہتر بنانے اور طبی تحقیق اور ٹکنالوجی میں ہندوستان کو ایک قائدانہ حیثیت میں لانے کی امید ہے۔ یہ صحت عامہ کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں تحقیق اور اختراع کے اہم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔
***************
ش ح ۔ ع و ۔م ش
U. No.2059
(Release ID: 2070544)