کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایف سی آئی اراولی جپسم اینڈ منرلز انڈیا لمیٹڈ کی طرف سے کیمیا اور کھاد کے وزیر کو 12,84,00,000 روپے کاڈیویڈنٹ پیش کیا گیا

Posted On: 25 OCT 2024 8:58PM by PIB Delhi

کیمیا اور کھاد کی وزارت کے تحت مرکزی حکومت کی سرکاری زمرے کی ایک کمپنی ، ایف سی آئی اراولی جپسم اینڈ منرلز انڈیا لمیٹڈ (ایف اے جی ایم آئی ایل)کےچیئرمین اورمینیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی)برگیڈیئر امر سنگھ راٹھور نے کیمیا و کھاد اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا کو-/ 12,84,00,000 (بارہ کروڑ چوراسی لاکھ روپےصرف)کا ڈیویڈنٹ چیک پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XX7P.jpg

مرکزی وزیر نے کمپنی کے حاصل کردہ نتائج کی تعریف کی۔ وزیر موصوف نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ کمپنی تیزی سے ترقی کرے گی اور معیشت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گی اور آنے والے سالوں میں زیادہ منافع  کمائے گی۔ اس موقع پر سی ایم ڈی نے وزیر کو بتایا کہ کمپنی معدنیات کی تلاش اور جپسم کے علاوہ دیگر معدنیات کی کان کنی میں تنوع لانے کےلیے مصروف عمل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026XRQ.jpg

****

ش ح۔ م م۔ش ا

UNO-2057


(Release ID: 2070542) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi