وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جنوبی افریقہ کی بحریہ کے وفد کا تربیتی دورہ

Posted On: 02 NOV 2024 6:00PM by PIB Delhi

جنوبی افریقی بحریہ (ایس اے این) کے ریئر ایڈ مرل (جے جی) نیولی کرٹ ہاویل  کی قیادت میں ایک 9 رکنی وفد نے 21 سے 31 اکتوبر 24 تک  جنوبی بحری کمان  (ایس این سی) میں ہیڈ کوارٹرزبحری ٹریننگ (ایچ کیو ایس ٹی) کا دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد بھارتی بحریہ کے ایف او ایس ٹی کےبحری جہازوں اور  آبدوزوں کی آپریشنل سمندری ٹریننگ (او ایس ٹی) کے ذریعے دونوں بحریہ کے بیچ دو طرفہ بحری تربیتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

دورے کے دوران وفد کے سربراہ نے ہیڈ کوارٹر جنوبی بحریہ کے کمان  کے چیف آف اسٹاف ریئر ایڈ مرل اپول کنڈو اور فلیگ آفیسر بحری تربیت ، ریئر ایڈ مرل سرینواس مددولا سے ملاقات کی اور دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ وارانہ سرگرمیوں کو بڑھانے کی ضرورت کا اظہار کیا۔

اس دورے میں کوچی میں ہندوستانی بحریہ کی ورک اپ ٹیم کے ذریعے ہاربر اور سمندری تربیتی سرگرمیوں کی نمائش کے ذریعے ورک اپ کے انعقاد کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس میں ایس این سی کے تحت مختلف تربیتی اسکولوں اور اداروں کے دورے بھی شامل تھے۔ نمایاں پہلوؤں میں سمیلیٹروں سے واقفیت، پیشہ ورانہ بات چیت  اور ڈیمیج کنٹرول اور فائر فائٹنگ کا مظاہرہ شامل تھا۔

دورے کے کامیاب انعقاد سے تربیتی تعاون کے مختلف راستے کھلتے ہیں اور دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط پیشہ ورانہ تعلقات کی تصدیق ہوتی ہے۔ تربیتی تعاون اس بات کا مظہر ہے کہ ہندوستانی بحریہ آئی او آر میں ترجیحی تربیتی شراکت دار ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(1)9Y3O.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(1)SLSW.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)(1)0Z33.jpeg

 

*****

ش ح ۔  ع و  ۔م ش

U. No.2048


(Release ID: 2070495) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi