بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مودی حکومت کی تعلیمی اصلاحات نے ہندوستان کو’وشو گرو‘ بننے کی راہ پر گامزن کیا: جناب سربانند سونووال


معاشرے میں سائنسی مزاج پیدا کرنے کے لیے ڈاکٹر کا کردار ضروری: جناب سونووال

آسام میڈیکل کالج ہندوستان کی طبی مہارت کی ایک سرکردہ قوت؛ اے ایم سی کی صلاحیت میں توسیع کی حمایت: جناب سونووال

ڈبرو کالج کی میراث ترقی کے لیے استعمال کی گئی۔ مقامی ہنر علاقائی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تیار: جناب سربانند سونووال

Posted On: 03 NOV 2024 3:28PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آسام میڈیکل کالج اور اسپتال کے 78ویں یوم تاسیس کے ساتھ ساتھ ڈبرو کالج کے 62ویں یوم تاسیس کے موقع پر طلباء برادری کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔انہوں نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ آج جناب سونووال نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے اس کردار پر روشنی ڈالی جو ملک کے تعلیمی شعبے کو بہتر بنانے کے لیے ان کی حکومت نے ادا کیا، جس نے ہندوستان کو ’وشوا گرو‘ بننے کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

آسام میڈیکل کالج کے نوجوانوں سے بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا،’’معاشرے میں سائنسی مزاج کی تعمیر کے لیے کسی بھی ڈاکٹر کا کردار اہم ہوتا ہے۔ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ آسام میڈیکل کالج کی بھرپور وراثت آپ سب کے ہاتھ میں ہے تاکہ اس مزاج کو آگے بڑھایا جا سکے اور جسمانی اور ذہنی طور پر بھی لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا جا سکے۔ ڈاکٹروں کی برادری کے ساتھ ساتھ ہمارے سائنس دانوں کی صلاحیت کووڈ کے لاحق خطرے کو ناکام بنانے کے لیے ضروری ثابت ہوئی۔ جب کہ ٹیکہ کاری نے لوگوں کو شفا بخشی، ڈاکٹروں کی بے لوث خدمت لوگوں کو ٹھیک کرنے کے لیے بہت اہم ثابت ہوئی۔ آج، جب طبی فضیلت کی بات آتی ہے تو ہندوستان کے ڈاکٹروں کا ہنر سب سے اوپر ہے۔ طبی سیاحت کی تیز رفتار ترقی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جب کہ ہم عصری طب کی مشق میں سبقت لے جاتے ہیں، ہمارے قدیم روایتی ادویاتی نظاموں نے صحت اور ذہن کو ٹھیک کرنے پر اثرات ثابت کیے ہیں۔ دنیا میں ہندوستان کی سب سے بڑی سافٹ پاور ایکسپورٹ یوگا ہے جو پوری انسانیت کی صحت اور ذہن کو ٹھیک کر رہا ہے۔ آج، وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی فعال قیادت میں، ہم بہترین روایتی ادویات کو جدید ادویات کے ساتھ مربوط کر رہے ہیں تاکہ ایک مکمل علاج فراہم کیا جا سکے اور مکمل تندرستی فراہم کی جا سکے۔ عالمی معیار کے ڈاکٹر اور محقق بننے کے لیے ہمارے ٹیلنٹ پول کو سپورٹ کرنے کے لیے آسام میڈیکل کالج کی وراثت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے حکومت آسام کے  300 کروڑروپئے کے وعدے کے علاوہ، ڈبرو گڑھ ایل ایس سی کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر، میں اس میں یقینی طور پر اضافہ کروں گا تاکہ علاقے میں دیکھ بھال اور شفا کے ایک اہم مرکز کے طور پر اے ایم سی کی صلاحیت کو بلند کیا جا سکے۔ اے ایم سی ڈبرو گڑھ کا فخر، آسام کا فخر اور شمال مشرق کا فخر ہے۔ آپ نسلوں کو متاثر کرتے رہیں گے اور انسانیت کو شفا دیتے رہیں گے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MNC8.jpg

اے ایم سی میں منعقدہ پروگرام میں آسام حکومت کے وزیر بمل بورا، راجیہ سبھا ایم پی رامیشور تیلی، سادیہ ایل اے سی ایم ایل اے بولن چیتیا، ڈبرو گڑھ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) کے میئر ڈاکٹر سیکت پاترا، اے ایم سی کے پرنسپل پروفیسر سنجیو کاکاٹی، اے ایم سی کی وائس پرنسپل ڈاکٹر ریما ناتھ نے شرکت کی۔ مورن خود مختار کونسل کے سی ای ایم ارون جیوتی، آسام گیس کمپنی لمیٹڈ کے نائب صدر اندرا گوگوئی، بی جے پی ڈبروگڑھ ضلع کے صدر اجول کشیپ اور دیگر معززین بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VNW8.jpg

جناب سونووال نے آج آسام کے ڈبرو گڑھ میں ڈبرو کالج کے 62 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس کی بنیاد عوام کے تعاون سے رکھی گئی تھی اور آج اس نے خطے کے ایک اہم کالج کے طور پر حیثیت حاصل کر لی ہے، جس نے قومی تجزیہ اور ایکریڈیٹیشن کونسل (این اے اے سی) سے اعلیٰ اعزازات حاصل کیے ہیں۔ جناب سونووال نے آج یہاں کالج کے بانی پرنسپل بھرت نارائن جموور کے ساتھ ساتھ وائس پرنسپل نندا لال بورگوہین کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UH8E.jpg

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے کہا،’’21ویں صدی مقابلے کی ہے، اور ہمیں وقار کے ساتھ کامیابی تک پہنچنے کے لیے حصہ لینا چاہیے۔ ڈبرو کالج آپ کو اس چیلنج کے لیے تیار کرنے کے لیے حاضر ہے۔ پورے شمال مشرق کے طلبا یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور یہ قوم کی تعمیر کے مقصد میں اہم کردار ادا کرنے والے انسانی وسائل کو تربیت اور اعزاز دے رہا ہے۔ اس کے لیے آپ سب کو شکر گزار ہونا چاہیے۔ آج طلباء سے میری اپیل ہے کہ وہ اپنی تعمیر پر توجہ دیں۔ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے - آپ کو اپنے کردار اور نظم و ضبط پر سخت محنت کرنی چاہیے۔ ہمارے فعال وزیر اعظم، جناب نریندر مودی جی، قوم کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں، نہ صرف ایک لیڈر کے طور پر بلکہ ملک کی خدمت میں پوری طرح ڈوبے ہوئے شخص کے طور پر۔ آپ کو ان کی زندگی میں ایک رول ماڈل مل سکتا ہے!

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004PD6M.jpg

اس تقریب میں سابق مرکزی وزیر مملکت اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ رامیشور تیلی نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر ساکت پاترا، میئر، ڈی ایم سی؛ پروفیسر جیتن ہزاریکا، وائس چانسلر، ڈبروگڑھ یونیورسٹی؛ پردیپ کمار باروہ؛ ڈبرو کالج کی گورننگ کونسل کے صدر؛ ڈبرو کالج کی پرنسپل آدیتی باروہ بھی موجود تھیں۔

************

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U:2044  )


(Release ID: 2070455) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil