وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت نے فن اور ثقافت کے ذریعے ہندوستان کو متحد کرنے کے لیے’امرت پرمپرا‘  کے عنوان سے ایک خصوصی تہوار سیریز  بطور  عظیم جشن پیش کیا


'کاویری میٹس گنگا' - امرت پرمپارہ فیسٹیول سیریز کے تحت پہلا پروگرام 2 سے 5 نومبر 2024 تک کرتویہ پتھ اور سی سی آر ٹی میں منعقد ہو رہا ہے

سنگیت ناٹک اکیڈمی، کلاشیتر اور سی سی آر ٹی، وزارت ثقافت کے خود مختار ادارے مشترکہ طور پر کاویری میٹس گنگا پروگرام کا اہتمام کر رہے ہیں

Posted On: 01 NOV 2024 11:10PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت کو امرت پرمپرا کے عنوان سے ایک خصوصی تہوار کے سلسلے کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے، جو کہ آرٹ اور ثقافت کے ذریعے ہندوستان کو متحد کرنے کا ایک عظیم جشن ہے۔ امرت پرمپرا کا مقصد ہندوستان کے روایتی فنون اور فن کی شکلوں کو منانا ہے جس میں پرفارمنگ آرٹس، ویژول آرٹس اور لٹریچر میں زوال پذیر اور ختم ہوتے  ہوئے آرٹ کی شکلوں اور روایات کو جدید پیکیجنگ اور ٹیکنالوجی پر مبنی انٹرایکٹو اور عمیق تجربات کے ساتھ روایتی فن پاروں میں راسخ جدید پروگراموں کی تیاری کے ذریعہ  خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہے۔ امبریلا مہم امرت پرمپراکے تحت پروگراموں کی ایک سیریز  کی مستقبل قریب میں دہلی کی مختلف یادگاروں اور مقامات پر منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

امرت پرمپراسیریز کے تحت پہلا پروگرام 'کاویری میٹس گنگا' ہے جو جنوبی ہندوستان سے شمالی ہندوستان میں بہترین رقص اور موسیقی کی روایات کو لا رہا ہے اور ایک بھارت شریسٹھ  بھارت کے جذبے میں شمالی ہندوستان کی فنی روایات کو بھی پیش کر رہا ہے۔ سنگیت ناٹک اکیڈمی، کلا شیتر اور سی سی آر ٹی، وزارت ثقافت کے خود مختار ادارے مشترکہ طور پر کاویری میٹس گنگا پروگرام کا اہتمام کر رہے ہیں۔

2 نومبر 2024 کو کرتویہ پتھ اور سی سی آر ٹی دوارکا سمیت مشہور مقامات پر شروع ہونے والا یہ میلہ پرفارمنس کی ایک دلکش سیریز میں ہندوستان کے لوک اور روایتی فن کی نمائش کرے گا۔ 'کاویری میٹس گنگا' مشہور مرگازھی فیسٹیول کے جوہر کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہے، جو تمل کیلنڈر کے مرگازھی مہینے کے دوران چنئی، تمل ناڈو میں ہوتا ہے۔

کرتویہ پتھ اور سی سی آر ٹی کیمپس میں 2 سے 5 نومبر تک طے شدہ، ’کاویری میٹس گنگا‘ پروگرام روایتی پرفارمنس کی ایک ممتاز لائن اپ کو پیش کرے گا۔ سامعین ناگر سنکرتن اور گووردھن پوجا سے لے کر آندھرا پردیش سے برج سے کچی پوڈی تک، مشہور فنکاروں کے بھرتناٹیم، اور کیرالہ سے پنچوڈیم اور تھییم جیسی لوک روایات کا تجربہ کریں گے۔

بانسری پر راکیش چورسیہ اور استاد امجد علی خان کی سرود پر معروف موسیقاروں کی قابل ذکر پرفارمنس، رینجنی گایتری کی کرناٹک ووکل، راما ویدیا ناتھن اور میناکشی سری نواسن کی بھرتناٹیم، کلاشیتر چنئی کی سمفنی نے اسے ہندوستان کی ثقافتی تنوع  کا ایک حقیقی یادگار تقریب  بنانے کا وعدہ کیا۔

2024 ہندوستان کے مرد آہن  سردار پٹیل کی 150 ویں یوم پیدائش کی دو سالہ یادگاری تقریب کا آغاز بھی کرتا ہے۔ یہ جشن ان کی نمایاں کامیابیوں اور اتحاد کے جذبے کا ثبوت بنے گا جس کا وہ مظہر تھے۔ ہندوستان جیسا متنوع ملک اپنی  ثقافت کی تکثیریت اور تنوع کی علامت ہے۔ ہر خطہ کا اپنا منفرد ثقافتی ذائقہ ہوتا ہے لیکن یہ سردار پٹیل کے ہندوستان کے وژن کی طرح بغیر کسی رکاوٹ کے ہندوستانی ثقافت کی ٹیپسٹری کا حصہ بننے کے لیے بھی مربوط ہوتا ہے ۔

ہندوستان  کے عزت مآب وزیر برائے امور خارجہ جناب ڈاکٹر ایس جے شنکر ہندوستان کی مالا مال ثقافت کا جشن  منانے میں   مشہور فنکاروں اور معززین کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

کرتویہ پتھ اور سی سی آر ٹی میں 2 نومبر 2024 کو افتتاحی دن کی جھلکیاں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ABZS.jpg

امرت پرمپرا سیریز کو چار اہم ستونوں یعنی بھارتیہ سنسکرت کی بنیاد، ثقافتی تعلیم اور تفریح ​​کا امتزاج، متنوع خیالات کی ترکیب، اور ایک کثیر حسی تجربہ کے ذریعے ہندوستان کی ثقافتی میراث کے تسلسل کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

ہر پرفارمنس اس عہد کو آرٹ کی شکلوں اور ثقافتی اظہار جو ہندوستان کے لازوال جذبے کو ابھارتے ہیں، کو اجاگر کرتے ہوئے منائی جائے گی ۔ اپنے عمیق، ٹکنالوجی پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ، امرت پرمپرا سامعین کو جدید اور حسی تجربہ فراہم کرے گا، جو روایتی فن کاری کو جدید دور کی پیشکش کے ساتھ ملاتا ہے۔

کرتویہ پتھ اور سی سی آر ٹی میں ہمارے ساتھ شامل ہوں جب ہم ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو منانے کے سفر کا آغاز کریں گے اور اپنے فنکارانہ اتحاد اور تنوع کو ظاہر کریں گے۔ امرت پرمپرا فیسٹیول  ایک ناقابل فراموش تجربہ ہونے کا وعدہ کرتا ہے، جس میں آرٹ، تاریخ اور اختراعات ایک ساتھ شامل ہوں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LJOX.jpg

 

*************

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.2028

 


(Release ID: 2070344) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi