بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے تینسوکیا میں کالی پوجا منڈپوں کا دورہ کیا، امن اور انسانیت کی خیر سگالی کی دعا کی
Posted On:
01 NOV 2024 8:56PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر اور ڈبروگڑھ لوک سبھا حلقہ کے رکن پارلیمنٹ جناب سربانند سونووال نے متعدد کالی پوجا منڈپوں کا دورہ کیا اور انہوں نے کمیونٹی کی مجموعی بھلائی کے لیے ڈیلی بازار اور نیو مارکیٹ کے قریب واقع دیوی ماں کالی کی پوجا کی۔
اس موقع پر جناب سربانند سونووال نے کہا، "سناتن کلچر میں، دیوی ما ں کالی کی عظمت اور روحانی جوہر نے نسلوں سے عقیدت مندوں کو متاثر کیا ہے۔ ماں کا آشرواد ہمارے معاشرے سے تمام منفی اور تاریکی کو دور کرے، اور ہر ایک کی زندگی میں روشنی لائے۔ کالی پوجا کے اس مبارک موقع پر، میں اس کے لیے دعا کرتا ہوں اور ماں کالی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتا ہوں۔"
جناب سربانند سونووال کے ساتھ آسام حکومت کے وزیر جناب سنجے کشن، راجیہ سبھا کے ایم پی جناب رامیشور تیلی، آسام ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین جناب ریتوپرنا بروا، آسام اسٹیٹ ہاؤسنگ بورڈ کے چیئرمین جناب پلک گوہین، آسام پیٹرو کیمیکل لمیٹڈ کے چیئرمین ، جناب بکل ڈیکا اور تینسوکیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کاجل گوہین شامل تھے۔ نیز معززین میں تینسوکیا ضلع بی جے پی کے صدر جناب کشکانت بورا شامل تھے۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.2026
(Release ID: 2070322)
Visitor Counter : 17