وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے فیلڈ گن فیکٹری کانپور کا دورہ کرکے  اہم دیسی دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لیا

Posted On: 02 NOV 2024 2:15PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 2 نومبر 2024 کو، اتر پردیش میں ایڈوانسڈ ویپنز اینڈ ایکوپمنٹ انڈیا لمیٹڈ(اے ڈبلیو ای آئی ایل) کی یونٹ فیلڈ گن فیکٹری، کانپور کا دورہ کیا۔ یہ ٹینک ٹی-90 اور دھنش گن سمیت مختلف آرٹلری گنوں اور ٹینکوں کے بیرل اور بریچ اسمبلیوں کی تیاری میں مہارت رکھتا ہے۔

A group of men standing on a red carpetDescription automatically generated

دورے کے دوران، رکشا منتری نے ہیٹ ٹریٹمنٹ اور فیکٹری کی نیو اسمبلی شاپ، اہم دیسی دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم سہولیات کا معائنہ کیا۔ ان کے ساتھ سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار اور سکریٹری محکمہ دفاع تحقیق اور ترقی (آر اینڈ  ڈی) اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت بھی تھے۔

A group of people looking at a piece of machineryDescription automatically generated

شاپ فلور کے دورے کے بعد، جناب راجناتھ سنگھ کو کانپور میں قائم تین ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز  (ڈی پی ایس یوز) اے ڈبلیو ای آئی ایل- ٹروپ کمفرٹس انڈیا لمیٹیڈ، گلائیڈس انڈیا لمیٹیڈ اور ڈیفنس میٹریلز کے چیف جنرل منیجروں نیز  اسٹورز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اورڈائریکٹروں نے   تفصیلی جانکاری دی ، جو کہ کانپور میں واقع اسٹیبلشمنٹ کی ایک ڈی آر ڈی او لیبارٹری ہے۔

A group of people sitting at a tableDescription automatically generated

پریزنٹیشنز کے دوران، نئے  دفاعی پبلک انڈٹینگس کے  چیف جنر ل منیجروں نے رکشا منتری کو پروڈکٹ پروفائل، بڑے زیر عمل پروجیکٹوں، آر اینڈ ڈی کی کوششوں اور خدمات کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے جدید کاری کی سرگرمیوں کے بارے میں  بھی آگاہ کیا۔

اے ڈبلیو ای آئی ایل چھوٹے، درمیانے اور بڑے کیلیبر گن سسٹمز کی تیاری میں مہارت رکھتا ہے۔ ٹی سی ایل کی اہم مصنوعات جنگی یونیفارمز، بیلسٹک پروٹیکٹیو گیئرز، انتہائی سرد لباس اور اونچائی کے لیے معیاری خیمے ہیں۔ جبکہ جی آئی ایل کے پاس ہندوستان میں پیراشوٹ کا سب سے بڑا اور قدیم ترین پیداواری یونٹ ہے۔

 

ش ح۔ ش ا ر۔ ج

Uno-2024


(Release ID: 2070319) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil