محنت اور روزگار کی وزارت
آئی ایل او کی گورننگ باڈی کے 352 ویں اجلاس میں ہندوستانی وفد نے غربت کے خاتمے، روزگار اور سماجی تحفظ میں ہندوستان کے مثبت تجربے کو اجاگر کیا
Posted On:
02 NOV 2024 11:33AM by PIB Delhi
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی 352 ویں گورننگ باڈی میٹنگ 28 اکتوبر سے 7 نومبر 2024 تک جنیوا (سوئٹزرلینڈ) میں منعقد ہو رہی ہے۔ پہلے ہفتے کے دوران ہندوستانی وفد کی قیادت وزارت محنت و روزگارمیں سکریٹری ، محترمہ سمیتا داؤرا کر رہی ہیں۔ آج کی بات چیت کے دوران، محترمہ داؤرا نے جامع معاشی پالیسیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جو معیاری ملازمتیں پیدا کرتی ہیں، سماجی تحفظ میں معاونت کرتی ہیں، اور صنفی مساوات کو فروغ دیتی ہیں۔ معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کے لیے کام کے اچھے مواقع پیدا کرنے کے لیے ہماری قومی کوششوں کا اعادہ کیا گیا جو کہ آئی ایل او کی تجدید سماجی معاہدے کے مطالبے سے ہم آہنگ ہیں۔
محترمہ داؤرا نے اس سلسلے میں ہندوستان کے مثبت تجربے پر روشنی ڈالی، اور آئی ایل او کی گورننگ باڈی کے اراکین کو درج ذیل نکات سے آگاہ کیا:
- معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستان کی وابستگی غربت کے تمام جہتوں کا احاطہ کرنے والے اہم اقدامات سے ظاہر ہوتی ہے ،جس کی وجہ سے پچھلے 9 سالوں میں 248 ملین افراد کثیر جہتی غربت سے بچ گئے ہیں، جیسا کہ کثیر جہتی غربت انڈیکس سے ظاہر ہوتا ہے۔
- حالیہ برسوں کے دوران روزگار میں نمایاں اضافہ کو ظاہر کیا گیا، حکومتی پالیسیوں، ہنر مندی کے پروگرام، اور معاشی نمو نے عارضی تخمینوں کے مطابق 17-2016 اور 23-2022کے دوران تقریباً 170 ملین افراد کو اقتصادی سرگرمیوں میں شامل کیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ہندوستان کی اقتصادی رفتار کلیدی شعبوں میں روزگار کی مستقل تخلیق کو ظاہر کرتی ہے۔
- اس کے علاوہ، ہندوستان نے اپنے سماجی تحفظ کی کوریج کو نمایاں طور پر وسیع کیا ہے۔ اس کا اعتراف آئی ایل او کی حالیہ عالمی سماجی تحفظ کی رپورٹ26-2024 سے ہوا ہے، جو ہندوستان میں سماجی تحفظ کی کوریج کو دوگنا کرنے کی نشاندہی کرتی ہے۔ علاوہ ازیں، ہماری سب سے بڑی سماجی تحفظ کی اسکیم، یعنی ہدف شدہ عوامی تقسیم کا نظام ، کو رپورٹ میں خصوصی کوریج کے ایک حصے کے طور پر اچھی طرح سے اجاگر کیا گیا ہے، جیسا کہ دنیا کی سب سے بڑی قانونی طور پر پابند سماجی امداد کی اسکیموں میں سے ایک ہے جو تقریباً 800 ملین لوگوں کو خوراک کا تحفظ فراہم کرتی ہے۔
- مزیدبرآں ، مالی شمولیت اور کمزور طبقوں کے لیے مالی خدمات تک رسائی کو ترجیح دینے کے معاملے میں، گزشتہ دہائی کے دوران ہندوستان کی نمایاں تبدیلی کو اجاگر کیا گیا۔ اس طرح حکومت نے لاکھوں افراد اور خاندانوں کو بااختیار بنایا ہے، ایک زیادہ جامع اور محفوظ معاشرے کو فروغ دیا ہے۔
- گورننگ باڈی کو بتایا گیا کہ پی ایم جن دھن یوجنا جیسے حکومتی اقدامات غیر بینکوں کے لیے مالی خلا کو پُر کرتے ہیں، جب کہ پی ایم جیون جیوتی یوجنا اور پی ایم سرکشا بیمہ یوجنا کفایتی زندگی اور حادثاتی بیمہ پیش کرتے ہیں۔
آئی ایل او کی گورننگ باڈی کے اندر زیادہ جمہوری بنانے کی تجویز پر 30 اکتوبر 2024 کو بحث کے دوران، ہندوستان نے آئی ایل او کی ستائش کی لیکن ساتھ ہی ساتھ نہ صرف آئی ایل او بلکہ اقوام متحدہ کے دیگر اداروں میں بھی گورننس میں جامع اصلاحات کی حمایت کا اظہار کیا۔
اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہندوستان نے اس بات پر زور دیا کہ ایک متضاد نقطہ نظر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اقوام متحدہ کے ادارے عالمی سطح پر سماجی انصاف نیز پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ وژن کو پورا کرنے کے لیے مزید ہم آہنگی سے کام کریں۔ جغرافیائی تنوع، آبادی اور افرادی قوت کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئی ایل او کے اندر ایک منصفانہ، مزید مساوی اور متوازن جغرافیائی نمائندگی کے لیے رہنما اصول ہونا چاہیے، اس معاملے پر ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، حکومت ہند کی وزارت محنت و روزگار میں سکریٹری نے کہی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
2022
(Release ID: 2070288)
Visitor Counter : 41