صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ صحت اور خاندانی بہبود میں خصوصی مہم 4.0 کے تحت اہم کامیابیاں حاصل  کی گئیں


باون ہزار چھ سو پینسٹھ فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 31,659 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا، 5,160 عوامی شکایات اور 595 اپیلوں کو نمٹا دیا گیا، کباڑ کے سامان کی فروخت سے 18,63,356 روپے کی آمدنی ہوئی اور 1,433 صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

Posted On: 01 NOV 2024 8:04PM by PIB Delhi

محکمہ صحت اور خاندانی بہبود (DoHFW) نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 شروع کی، جس کا مقصد صفائی (سوچھتا) کو ادارہ جاتی بنانا اور اپنے ہیڈ کوارٹرز، مرکزی حکومت کے اسپتالوں، منسلک دفاتر، ماتحت دفاتر، خود مختار اداروں اور ملک بھر کے CPSUs میں زیر التواء کاموں کو ختم کرنا تھا۔

مرکزی صحت سکریٹری محترمہ پنیا سلیلا سریواستو کی قیادت میں، مہم کے نفاذ کا باقاعدگی سے جائزہ لیا گیا تاکہ کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے اور مقررہ اہداف کو پورا کیا جا سکے۔

مہم کے دوران اہم کامیابیوں میں ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے 25 حوالہ جات،3 پارلیمانی یقین دہانیاں، 5,160 عوامی شکایات، اور 595 متعلقہ اپیلون کا تصفیہ، نیز 45 قواعد و ضوابط کو آسان بنانا شامل ہیں۔ مزید برآں، 52,665 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جس کے نتیجے میں 31,659 فائلوں کو ختم کیا گیا، اور 12,428 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 10,174 بند کر دی گئیں۔اس مہم کے تحت مختلف دفاتر میں 1,433 صفائی مہم کا انعقاد بھی کیا گیا، جس سے 40,742 مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی ہوئی، اورکباڑ کے سامان اور ای ویسٹ کی فروخت سے 18,63,356 روپے کی آمدنی ہوئی۔ یہ سرگرمیاں آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے اور اپنے اداروں میں صفائی کی روایت کو فروغ دینے کے لیے DoHFW کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

مہم کے نفاذ کے مرحلے کی پیشرفت محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (DARPG) کے SCDPM پورٹل (https://scdpm.nic.in)  پر روزانہ اپ لوڈ کی جاتی تھی۔ مہم میں پیش رفت کو ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا اپ ڈیٹس، پی آئی بی کے بیانات اور بہترین طرز عمل بھی پورٹل پر اپ لوڈ کیے گئے۔

چند جھلکیاں درج ذیل ہیں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NN1X.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K5FR.jpg

اکتوبر 2024 کو، شری وی سری نواس، سکریٹری، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی  (DARPG) نے محترمہ پنیا سلیلا سریواستو، مرکزی صحت سکریٹری کے ساتھ 'خصوصی مہم 4.0' میں DoHFW کی طرف سے شروع کی گئی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QLQ0.jpg

iGOT پلیٹ فارم پر 'سوچھتا ہی سیوا' ماڈیول پر صفائی متروں کی تربیت 23 اکتوبر 2024 کو کرمایوگی سپتاہ (قومی تعلیمی ہفتہ) اور خصوصی مہم 4 کے ایک حصے کے طور پر 23 اکتوبر 2024 کو منعقد کی گئی (محترمہ پونیا سلیلا سریواستو، مرکزی سیکرٹری صحت کی صدارت میں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00548W4.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046VVC.jpg

خصوصی مہم 4.0 کے دوران، 'سوچھتا ہی سیوا' ماڈیول کو iGOT پلیٹ فارم پر افسران سمیت 11,500 سے زیادہ ملازمین اور 7,500 سے زیادہ صفائی متروں نے باالمشافہ موڈ میں مکمل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0060BYF.jpg

ایمس، جودھپور پلاسٹک کے کنٹینرز کو پلانٹر میں تبدیل کر رہا ہے جس کا مقصد عملے میں تخلیقی صلاحیتوں اور ذمہ داری کے کلچر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007O57X.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0096Z7K.jpg

بعد                                   پہلے

ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (RIMS)، امپھال میں ضائع شدہ کرسیوں کو فنکشنا/ پرکشش بنچوں میں تبدیل کرنا

صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ خصوصی مہم 4.0 کے اہداف کے لیے پرعزم ہے اور 31 اکتوبر 2024 کو مہم ختم ہونے  کے بعد بھی مہم کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالتا رہے گا۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سب کی مشترکہ کوششوں سے، صفائی میں دیرپا بہتری اور حکمرانی حاصل کی جا سکتی ہے۔

******

ش ح۔م د۔  ول

Uno-2019


(Release ID: 2070249) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi