سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) نے سوچھتا سے متعلق خصوصی مہم 4.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور زیر التواء معاملات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی

Posted On: 01 NOV 2024 3:39PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سوچھتا مہم کو ادارہ جاتی شکل دینے اور حکومت میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے وژن اور مشن سے متاثر ہوکر، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 (عمل درآمد کا مرحلہ) شروع کیا۔ خصوصی مہم کا مقصد سرکاری دفاتر کی بحیثیت مجموعی صفائی اور سرکاری دفاتر کے تعلق سے عوام کے تجربے کو بہتر بنانا ہے، اس لیے فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر (منسلک/ ماتحت دفاتر) پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ڈی ایس ٹی کی تنظیموں کی جانب سے انجام دی گئی صفائی کی سرگرمیوں کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

پہلے

بعد

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EDN6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L7HR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034CBT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004A08O.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0055XLN.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006O61N.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007GRSH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008A5XA.jpg

 

سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے نے سوچھتا کو اجاگر کرنے والی خصوصی مہم 4.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، جو کہ محکمہ کے اندر اور ملک کے مختلف حصوں میں واقع مختلف خود مختار اداروں/ ماتحت دفاتر میں چلائی گئی۔

مہم کے دوران جگہ کے بہتر انتظام اور دفاتر میں کام کی جگہ کے تجربے کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ خصوصی مہم کے ابتدائی مرحلے کے آغاز سے ہی، محکمہ نے اپنے خود مختار اداروں/ ماتحت دفاتر کے ساتھ ساتھ، ملک بھر میں صفائی کے لیے مختلف مقامات کی نشان دہی کی۔ صفائی کے لیے تقریباً 257 مقامات کی نشان دہی کی گئی، 26,000 سے زیادہ فزیکل فائلیں اور تقریباً 383 ای فائلوں کو نشان زد کیا گیا۔ یومیہ پیش رفت کی نگرانی اس کام کے لیے مخصوص ایک ٹیم کے ذریعہ کی جاتی رہی اور محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے زیر اہتمام ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر معلومات کو باقاعدگی سے اپ لوڈ کیا جاتا رہا۔

خصوصی مہم 4.0 کی نوڈل آفیسر اور جوائنٹ سکریٹری (ایڈمن)، محترمہ اے دھن لکشمی نے مہم کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا اور جاری خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر دفتر کے احاطے کے اندر کئی مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کام کی جگہ پر صفائی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی بہترین کوششوں کو بروئے کار لائیں ۔

نفاذ کا مرحلہ کئی محاذوں پر اہداف کو عبور کرنے والی کامیابیوں کے ساتھ ختم ہوا۔ محکمہ نے اپنے سیکشنز/ ڈویژنز/ خود مختار اداروں/ ماتحت دفاتر کے ساتھ مل کر خصوصی مہم 4.0 میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور اسے 894 سے زیادہ مقامات پر صفائی کے تہوار کے طور پر منایا۔ اس سال 4 لاکھ 76 ہزار مربع فٹ کا قابل ذکر رقبہ خالی کرایا گیا ہے اور مہم کے دوران نشان زد کیے گئے اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 4.84 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔ مزید برآں، ریکارڈ مینجمنٹ مشق کے ایک حصے کے طور پر، 30731 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور ان میں سے 14090 فائلوں کو تلف کیا گیا۔ مزید یہ کہ 575 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور ان میں سے 321 ای فائلوں کو بند کر دیا گیا۔

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.2006


(Release ID: 2070159) Visitor Counter : 26


Read this release in: Tamil , English , Hindi