وزارت دفاع
محکمہ دفاع کی خصوصی مہم 4.0 کامیابی کے ساتھ مکمل ، متعدد اقدامات کے ذریعے تمام نشان زد اہداف کو 100فیصد پورا کیا گیا
Posted On:
01 NOV 2024 1:02PM by PIB Delhi
محکمہ دفاع (ڈ ی او ڈی) نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت تمام طے شدہ اہداف کو 100فیصد شرح پر پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی جس میں پیداواری صلاحیت، ماحولیاتی ذمہ داری، اور کام کے مقام کے موثر استعمال پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس خصوصی مہم کو دو مراحل میں انجام دیا گیا - تیاری کا مرحلہ (15-30 ستمبر) اور عمل درآمد کا مرحلہ (اکتوبر 02-31) جس میں کام کے مقام کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے صفائی اور کارکردگی دونوں پر توجہ دی گئی۔
محکمہ دفاع نے مہم کے دوران درج ذیل اقدامات کیے:
نمٹائی گئی شکایات اور ہموار طریقہ کار: ایم پیز/وی آئی پیز کے 45 معاملات اور 169 عوامی شکایات کو سی پی جی آر اے ایم ایس کے ذریعے حل کیا گیا۔ مزید برآں، 10 کارروائیوں کو آسان بنایا گیا۔
فائل کا جائزہ اور نمٹارا: جائزہ لی گئی 45,870 فائلوں میں سے 12,186 کو کامیابی کے ساتھ نمٹایا گیا۔
محصولات کا حصول اور جگہ کی بہتری: محکمہ نے بیکار آلات کو ضائع کرنے کے ذریعے 25.68 لاکھ روپے کمائے۔ اس عمل سے 2.66 لاکھ مربع فٹ جگہ بھی خالی ہوئی۔
اس مہم کے تحت 3,832 مقامات میں وسیع پیمانے پر لوگوں پر مرکوز سرگرمیاں انجام دی گئیں ، جن میں محکمہ دفاع کی ماتحت مختلف تنظیمیں شامل ہوئیں، جیسے: کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس، بارڈر روڈز آرگنائزیشن، ملٹری ہسپتال، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نیشنل کیڈٹ کور، انڈین کوسٹ گارڈ، سینک اسکول، کینٹین اسٹور ڈپارٹمنٹ ، چھاؤنیوں کے ساتھ ساتھ نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیرنگ، اترکاشی اور ہمالین ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ، دارجیلنگ۔
محکمہ دفاع نے ماحولیاتی ذمہ داری کے تحت مچھروں کی افزائش کی جگہوں کو ختم کرنے کی کوششوں اور فضلات کو علیحدہ کرنے کے لیے آگاہی کی ورکشاپس کے ذریعہ متعدد اختراعی طریقوں پر عمل درآمد کیا۔ مزید برآں، کوڑا جمع ہونے کےمتوقع مقامات (جی وی پی) کو پودے لگانے کی جگہوں میں تبدیل کیا گیا، اور پارکوں میں خشک پتوں کے لیے کمپوسٹنگ کی سہولیات قائم کی گئیں۔
ہمالین ماؤنٹینیئرنگ انسٹی ٹیوٹ(ایچ ایم آئی) ، دارجیلنگ نے متعدد منصوبوں کی سربراہی کی، بشمول:
سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ – ’سوچھتا سے سمردھی: روزانہ 1,000 لیٹر گندے پانی کو ٹریٹ کرنے کی صلاحیت والی یہ پلانٹ اس پانی کوانسٹی ٹیوٹ کے احاطے کے اندر فلش سسٹم کے لیے ری سائیکل کرتی ہے، جس سے 365,000 لیٹر کے سالانہ اثر کی نمائندگی ہوتی ہے۔
بارش کے پانی کو کام میں لانے کی سہولت: 1.8 لاکھ لیٹر کی گنجائش کے ساتھ، بارش کے پانی کی سہولت سے بیرونی پانی کے ذرائع پر انحصار کم ہوتا ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی کے تحفظ میں مدد ملتی ہے۔
فضلات کو دوبارہ استعمال کرنے کا اختراعی عمل: ایچ ایم آئی نے تباہ شدہ کوہ پیمائی کے سامان کو آرائشی اجزاء میں تبدیل کیا،جس سے فنکارانہ اظہار کے طریقوں میں پائیداری کی آمیزش ہوئی۔
سینک اسکول امراوتی نگر میں، دوبارہ استعمال کے لئے تیار کردہ بیرل سے بنائے گئے ری سائیکلنگ ڈبوں کو رنگین ڈیزائنوں سے پینٹ کیا گیا اور کیمپس کے آس پاس نمایاں جگہوں پر نصب کیا گیا۔ اس پہل سے اسکول کے میدانوں کے ارد گرد گندگی میں نمایاں کمی آئی۔
مستقبل میں، محکمہ دفاع گڈ گورننس ہفتہ 2024 کے دوران ان پائیدار طریقوں کی نمائش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ماحولیاتی ذمہ داری اور اختراع کے پیغام کو عام کیا جا سکے۔
******
ش ح۔م ش ع۔ ج
UNO-1997
(Release ID: 2070117)
Visitor Counter : 31