وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے میسورو سنگیتھا سوگندھا فیسٹیول 2024 کے لیے ابتدائی پروگرام کا اعلان کیا
Posted On:
30 OCT 2024 8:23PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت سیاحت، وزارت ثقافت اور سنگیت ناٹک اکادمی کے تعاون سے، میسورو سنگیتھا سوگندھا فیسٹیول 2024 کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہے، جو کرناٹک کے بھرپور موسیقی اور ثقافتی ورثے کا جشن ہے۔ میسورو میں 8 سے 10 نومبر 2024 تک منعقد ہونے والا یہ میلہ کرناٹک کی متحرک روایات کو ظاہر کرے گا، جس کا خاص طور پر کرناٹک موسیقی سے گہرا تعلق ہے۔
میسورو سنگیتھا سوگندھا فیسٹیول کا مقصد میسورو کو ہندوستان اور دنیا بھر میں موسیقی کے شائقین کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر متعارف کرانا ہے۔ اس تہوار کے ذریعے میسورو کو کرناٹک موسیقی کی لازوال روایات کے مرکز کے طور پر اجاگر کیا جائے گا۔ یہ جشن میسورو کے آس پاس کے غیر معروف مقامات کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ اس علاقے کے قدرتی مناظر، تاریخی مندروں اور منفرد تجربات کے خواہشمند مسافروں کے لیے پوشیدہ ثقافتی خزانوں کی نقاب کشائی کرتا ہے۔ ان جواہرات پر روشنی ڈال کر وزارت، علاقائی سیاحت کی ترقی کو آگے بڑھانے اور مقامی کمیونٹیز کی مدد کرنے کی امید رکھتی ہے۔
میلے کی ایک خاص بات داسا روایت کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، جو کرناٹک موسیقی کے ارتقاء میں ایک اہم اثر ہے۔ داسوں کی کمپوزیشن اور شراکت نے اسے کلاسیکی فن کی شکل دی ہے، جس نے میسورو کو ان لازوال موسیقی کی میراثوں کو منانے کے لیے ایک موزوں مقام بنا دیا ہے۔
جوش پیدا کرنے اور کرناٹک بھر میں طبقات کو آپس میں جوڑنے کے لیے، وزارت نے چار ثقافتی لحاظ سے اہم مقامات پر منعقد ہونے والے ابتدائی پروگراموں کے ایک سلسلے کا اعلان کیا ہے ۔ ان پریکوئل ایونٹس میں کرناٹک کے ممتاز موسیقار اپنے فن کا مظاہرہ کرکے تہوار کے لیے اصل سماں باندھیں گے۔
پریکوئل ایونٹس (پیشگی پروگراموں) کا شیڈول:
1. پریکوئل ایونٹ I - نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے)، بنگلورو
تاریخ: 2 نومبر 2024
مقام: این جی ایم اے، بنگلورو
49،گراؤنڈ فلو، مانک یاویلو منسن، پیلس روڈ، وسنت نگر، بنگلورو، کرناٹک 560 052
آرٹسٹ: آر اے رامانی، کرناٹکی گلوکار
2. پریکوئل ایونٹ II - سری اپرمیا سوامی مندر، دودملور، چنا پٹنہ تعلقہ
تاریخ: 2 نومبر 2024
مقام: سری اپرمیا سوامی مندر، چننا پٹنہ تعلقہ
آرٹسٹ: ٹی وی راما پرساد، کرناٹکی گلوکار
3. پریکوئل ایونٹ III – رامامندرم، رودر پٹنہ، ضلع حسن
تاریخ: 2 نومبر 2024
مقام: رامامندرم، رودر پٹنہ
آرٹسٹ: امیتھ نادیگ، کرناٹکی فلوٹسٹ
4. پریکوئل ایونٹ IV - کلاناتھا ستھامانوستاوا سبھا بھوانا، اراگا
تاریخ: 3 نومبر 2024
مقام: کلاناتھا ستھامانوستاوا سبھا بھوانا، اراگا
آرٹسٹ: وشنو دیو نمبودری، کرناٹکی گلوکار
ان پیشگی تقریبات کا مقصد کرناٹک کے موسیقی کے ورثے کے لیے گہرے تعارف کو فروغ دینا اور کمیونٹیز کو میسورو سنگیتھا سوگندھا فیسٹیول کی شان میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔ سیاحت کی وزارت سب کو ان تقریبات میں شامل ہونے اور کرناٹک کی ثقافتی اور قدرتی خوبصورتی کو دیکھنے کی دعوت دیتی ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر ۔ م ر
U-NO. 1956
(Release ID: 2069728)