اقلیتی امور کی وزارتت
قومی اقلیتی کمیشن میں قومی یکجہتی کا دن منایا گیا
Posted On:
30 OCT 2024 7:13PM by PIB Delhi
قومی یکجہتی یوم جو کہ اتحاد، ہم آہنگی اور جامعیت کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع ہے، 30 اکتوبر 2024 کو قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے اعزاز میں منایا گیا۔ این سی ایم کے چیئرمین نے این سی ایم کے تمام افسران اور عملے کے ارکان سے عہد لیا۔ ملک کے اتحاد کے لیے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی مثالی تعاون کو یاد کرتے ہوئے، چیئرمین، این سی ایم نے تمام شہریوں کے درمیان اپنے تعلق کے احساس کو فروغ دینے، ثقافتی، لسانی اور علاقائی اختلافات کو قبول کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر این سی ایم کے وائس چیئرمین، ممبر اور سکریٹری نے بھی سردار ولبھ بھائی پٹیل کو بھارت کے اتحاد کے کلیدی معمار کے طور پر یاد کیا اورکہا کہ یہ دن اس مضبوطی کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے جو ہمارے تنوع میں پنہاں ہے۔
دیپاولی کے تہوار کے موقع پر، چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبر اور سکریٹری، این سی ایم نے تمام افسران اور عملے کوپٹاخے سے پاک اور محفوظ دیوالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
***
(ش ح۔اص)
UR No.1950
(Release ID: 2069695)
Visitor Counter : 17