شہری ہوابازی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب کنجا راپو رام موہن نائیڈو نے نئی دہلی کے راجیو گاندھی بھون میں ہنگامی صورتحال میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے آن لائن میڈیکل انسپیکشن روم کا افتتاح کیا
Posted On:
30 OCT 2024 6:28PM by PIB Delhi
شہری ہوابازی کے وزیر جناب کنجا راپو رام موہن نائیڈو نے نئی دہلی کے راجیو گاندھی بھون میں کام کرنے والے ملازمین کو ہنگامی حالات میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے آن لائن وسیلے کے ذریعے میڈیکل انسپیکشن روم کا اجراء کیا۔ راجیو گاندھی بھون میں کام کرنے والی مختلف تنظیموں جیسے وزارت شہری ہوا بازی، آئی اے ایف، سی آئی ایس ایف اور دیگر نجی ایجنسیوں کے اہلکاروں کو مفت طبی معائنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔
خصوصی مہم 4.0 کے تحت غیر استعمال شدہ اور بیکار سامان کو ہٹا کر میڈیکل انسپکشن روم بنانے کے لیے جو جگہ خالی پڑی تھی اس کی تزئین و آرائش کی گئی۔ اس میڈیکل روم میں ڈاکٹر کا چیمبر، طبی معائنہ کے لئے ایک روم، وزیٹر ایریا اور نرسنگ اسٹیشن بھی تیار کیا گیا ہے۔ ایک ڈاکٹر اور ایک نرس کام کے تمام دنوں میں خدمت کے لیے دستیاب رہیں گے ۔
جناب رام موہن نائیڈو نے عہدیداروں کی صحت کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سبھی متعلقہ افراد کی مشترکہ کوششوں کی ستائش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ع خ۔اک م۔
U- 1943
(Release ID: 2069658)
Visitor Counter : 30