قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

2 اکتوبر 2024 سے 30 اکتوبر 2024  تک خصوصی مہم 4.0پر مختصر نوٹ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 OCT 2024 4:56PM by PIB Delhi

اس مہم کا مقصد التوا کو کم کرنا، سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانا، اور اندرونی نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط کرنا، فزیکل ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور سوچھتا کے لیے نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط کرنا ہے۔ سوچھتا مہم 4.0 کے تحت صفائی ستھرائی   ترجیحی  بنیاد پر چل رہی ہے۔

2 اکتوبر، 2024 کو مہاتما گاندھی جینتی اور سوچھ بھارت دیوس کے موقع پر شاستری بھون کے احاطے میں جناب ادے کمار ایڈیشنل سکریٹری، جناب آر کے پٹنائک  جوائنٹ سکریٹری/ نوڈل آفیسر، ڈاکٹر کے وی۔ کمار، جوائنٹ سکریٹری  کی قیادت میں ایک شرمدان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دیگر سینئر افسران اور عملہ بشمول اس محکمہ کے صفائی ملازمین اور منسلک دفاتر شامل ہوئے ۔ اس کے علاوہ جناب ادے کمارا، ایڈیشنل سکریٹری اور جناب آر کے۔ پٹنائک، جوائنٹ سکریٹری/ نوڈل آفیسر نے تمام سیکشنوں اور کوریڈور / بیت الخلاء وغیرہ کا  معائنہ کیا اور جاری مہم کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240927-WA0280FCRF.jpg

3 اکتوبر 2024 کو ڈاکٹر راجیو منی، سکریٹری قانون ساز محکمہ کے ساتھ جناب آر کے۔ پٹنائک، جے ایس اینڈ ایل سی/ نوڈل آفیسر، محترمہ۔ راکھی بسواس، انڈر سکریٹری، جناب پرشانت بھردواج، سیکشن آفیسر، جناب سشیل کمار، متعلقہ  ہیڈ نے مہم کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ریکارڈ روم، ڈیجیٹائزیشن یونٹ اور سیکشن کا دورہ کیا۔ 57,988 فائلوں/دفتری ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا گیا اور 32 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور ان کو ختم کر  دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-21at12.35.14PM22WT.jpeg

12 اکتوبر 2024 کو ایڈمن دوئم  سیکشن کی تزئین کاری کی گئی اور جگہ کو خالی کیا گیا اور محکمہ کی طرف سے راہداریوں اور حصوں میں صفائی ستھرائی  مہم چلائی گئی ہے۔ مہم کے دوران، قانون ساز محکمہ کے  احاطے میں دیواروں کی خوبصورتی یعنی (وال آرٹ) کا ایک بہترین عمل انجام دیا گیا۔

15 اکتوبر 2024 کو کام کی جگہ پر ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت اندرونی صفائی  ستھرائی کی گئی تھی، جس میں صفائی کی سرگرمیاں، دھول صاف کرنا، سطحوں کو صاف کرنا، اور کوڑے کرکٹ کو مناسب طریقے سے نمٹاکر کام کی جگہ کو صاف ستھرا بنانا اوران غیر ضروری ریکارڈز اور چیزوں  کی نشاندہی کرنا شامل ہے۔  قانون ساز محکمہ میں جناب آر کے پٹنائک ، نوڈل آفیسر ، جے ایس اینڈ ایل سی کی قیادت میں ان بیکار چیزوں کی ایک فہرست بھی تیار کی گئی جن کی نیلامی کی جا سکے۔

1111.jpeg

مہم کے دوران، 20 اکتوبر، 2024 کو قانون ساز محکمہ نے ایک بلیک اسپاٹ یعنی غازی پور، گول چکر، مشرقی دہلی میں ایک شرمدان تقریب کا اہتمام کیا جس کی نشان دہی  محکمہ نے صفائی  ستھرائی کی مہم اور حفظان صحت کے پیغام کو عام کرنے کے لیے کی تھی۔ شرمدان کی تقریب کی قیادت ڈاکٹر راجیو منی، سکریٹری لیجسلیٹو ڈپارٹمنٹ اور لیجسلیٹیو ڈپارٹمنٹ کے دیگر سینئر افسروں یعنی جناب ادے کمار، ایڈیشنل سکریٹری، جناب آر کے  پٹنائک، جے ایس اینڈ ایل سی/ نوڈل آفیسر، ڈاکٹر کے وی۔ کمار، جے ایس اینڈ ایل سی اور جناب  دھروکمار سنگھ سی سی اے  نے کی  جس میں محکمہ کے کئی افسران اور عملہ بشمول منسلک دفاتر اور محکمہ قانونی امور شامل ہوئے۔ اس موقع پر سکریٹری (ایل ڈی) نے صفائی ملازمین میں سوچھتا کٹ/ٹی شرٹ/کیپ تقسیم کئے اور مہم کی اہمیت، معاشرے اور ملک کے مجموعی فائدے پر زور دیا۔

22 اکتوبر 2024 کو، قانون ساز محکمے نے نیلامی کمیٹی کی موجودگی میں پرانی اور بیکار اشیاء کے لیے ای-آکشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور 5,01,000  روپے کی رقم حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی محکمہ کی طرف سے جناب آر کے پٹنائک، جے ایس اینڈ ایل سی/ نوڈل آفیسر کی نگرانی میں صفائی  ستھرائی مہم  کا اہتمام کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-10-30at4.55.19PM4UN0.jpeg

26 اکتوبر، 2024 کو جناب آر کے پٹنائک، جے ایس اینڈ ایل سی/ نوڈل آفیسر کی نگرانی میں محکمہ قانون ساز کی  غیر ضروری  فائلوں/ریکارڈوں کو ختم کرنے کے لیے محکمہ کی طرف سے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔

28 اکتوبر 2024 کو محکمہ قانون سازی کے تمام شعبوں بشمول منسلک دفاتر یعنی سرکاری زبان  سے متعلق ونگ اور ودھی ساہتیہ پرکاشن کو محکمہ کے زیر التواء معاملات کو کم کرنے کے لیے معلومات فراہم کرنے کی خاطرسرکلر جاری کیا گیا ہے اور اس کے بعد تمام شیکشنز کو خصوصی مہم  4.0کے زیر التواء معاملات کو نمٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع خ۔اک م۔

U- 1935

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2069634) وزیٹر کاؤنٹر : 63
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil