بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی لمیٹڈ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم (آئی آئی پی)، دہرادون کے تعاون سے فلو گیس سی او2 سے میتھانول کی پیداوار کے لیے دیسی کیٹالسٹ تیار کیا

Posted On: 30 OCT 2024 5:31PM by PIB Delhi

کاربن ڈائی آکسائیڈ کی تخفیف فوسل فائر پاور پلانٹ کو درپیش ایک اہم چیلنج ہے۔ لہذا، فلو گیس سے  کاربن ڈائی آکسائڈ کو حاصل کرنا اور اسے قیمتی ایندھن اور کیمیکلز میں تبدیل کرنا عالمی سطح پر توجہ کا مرکز ہے۔

این ٹی آر اے اور  این ٹی پی سی کے  ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ وِنگ  نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم ( آئی آئی پی) دہرادون کے تعاون سے سی او 2 سے میتھانول کے ہائیڈروجنیشن کے لیے دیسی کیٹالسٹ تیار کیا ہے۔ یہ کیٹالسٹ کسی بھی کیمیائی ترکیب کے لیے ایک لازمی جزء ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے  اسے خاص طور پر ڈیزائن کردہ 10 کلوگرام، یومیہ میتھانول پائلٹ پلانٹ میں طویل مدتی مقداری اور معیاری کارکردگی کی جانچ کی جا رہی ہے۔ یہاں، 1 مول CO2 اور 3 مول H2 کو طے شدہ بیڈ ڈاؤن فلو ری ایکٹر کے ذریعے گزارا جاتا ہے۔ اس کیٹالسٹ سے تیار کردہ میتھانول کا خالص پن 99 فیصد سے زیادہ ہے۔

این ٹی پی سی نے گرین ہاؤس گیسوں (جی ایچ جی) کے اثرات کو کم کرنےکے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، جو توانائی کے شعبے میں پائیدار طریقوں کے لیے ایک مثال پیش  کرتے ہیں۔ این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ، جو این ٹی پی سی کی مکمل طور پر ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، عالمی آب و ہوا کی کارروائی کے ہدف کے مطابق اپنے کاربن کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنے مشن  پر سرگرم ہے۔ بھارت نے گرین ہاؤس گیسوں کے 2070 تک نیٹ -زیرو اخراج کا وعدہ کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013PEB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GQDX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030EY6.jpg

***********

 

 

 

 

ش ح ۔  م ح۔   ص ج

U. No.1938


(Release ID: 2069618) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Tamil