شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کی وزارت نے راشٹریہ ایکتا دیوس پر اتحاد اور رسائی کے عزم کا اعادہ کیا
Posted On:
30 OCT 2024 3:54PM by PIB Delhi
راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی اتحاد کے دن) کے موقع پر، شہری ہوابازی کی وزارت سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش منانے کے لیے اکٹھی ہوئی اور ملک کو متحد کرنے میں ان کی دور اندیش کاوشوں کا احترام کیا۔ یادگاری تقریب کی قیادت کرتے ہوئے، شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب ووملمنگ وولنم، سینئر افسران اور وزارت کے عملے کے ساتھ، اتحاد اور سالمیت کی اقدار کو برقرار رکھنے کا عہد لینے کے لیے راجیو گاندھی بھون میں جمع ہوئے۔

عہد لینے کی تقریب کے بعد، ایک ‘اتحاد کے لیے دوڑ’ کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزارت کے افسران اور عملے نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ یہ تقریب قومی یکجہتی اور اجتماعی ترقی کے لیے وزارت کی لگن کی علامت تھی۔


شہری ہوابازی کی وزارت اس بات کو یقینی بنا کر قومی اتحاد کو فروغ دینے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے کہ ہر شہری خواہ کسی بھی خطے، ثقافت یا زبان کا ہو، پورے ہندوستان میں سستی اور موثر ہوائی سفر تک مساوی رسائی حاصل کر سکے۔
******
ش ح۔ ا ک۔ رب
U. No. 1931
(Release ID: 2069573)