بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

 اے پی فنڈز اور ٹیماسیک کے ذریعہ تھاٹ ورکس ہولڈنگ انکارپوریشن میں اضافی شیئر ہولڈنگ کے حصول کی مشترکہ تجویز کو سی سی آئی کی منظوری

Posted On: 29 OCT 2024 9:15PM by PIB Delhi

ہندوستان کے قومی مسابقتی کمیشن نے اے پی فنڈز اور ٹیماسیک کے ذریعہ تھاٹ ورکس ہولڈنگ انکارپوریشن میں اضافی شیئر ہولڈنگ کے حصول سے متعلق مشترکہ تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

تسمانیا مڈکو ایل ایل سی (حاصل کنندہ)  ایک ایس پی وی نوعیت کی کمپنی ہے، جو بالواسطہ طور پر اپیکس پارٹنرس ایل ایل پی(اے پی) کی مکمل ملکیت ہے۔ اے پی  ایک محدود ذمہ داری کی شراکت داری ہے، جو یونائیٹڈ کنگڈم کے قوانین کے تحت بنائی گئی ہےاور وہ صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے مختلف پرائیویٹ ایکویٹی فنڈز کے سرمایہ کاری کی مشاورتی خدمات فراہم کے والے متعدد اداروں کی پیرنٹ کمپنی ہے۔

نیواڈو انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (نیواڈو) سنگاپور کی  لمیٹڈ کمپنی ہے۔ یہ انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی ہے اور وہ انویسٹمنٹ ہولڈنگ کے علاوہ کسی بھی طرح کے کاروباری سرگرمیاں انجام نہیں دیتی ہے۔ یہ ٹیماسیک ہولڈنگز (پرائیویٹ)لمیٹڈ (ٹیماسک) کا بالواسطہ مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔

تھاٹ ورکس ہولڈنگ انکارپوریشن (ہدف) عالمی ٹیکنالوجی کنسلٹنسی کارپوریشن ہے، جو آئی ٹی کنسلٹنسی اور ایپلیکیشن کے نفاذ اور منظم خدمات فراہم کرتی ہے۔

مجوزہ لین دین ہدف کی کمپنی میں اضافی شیئر ہولڈنگ کےاپیکس پارٹنرس ایل ایل پی(اے پی ) (‘‘اے پی فنڈز’’) کی طرف سے تجویز کردہ سرمایہ کاری فنڈز کے حصول سے متعلق ہے، اس طور پر کہ مجوزہ لین دین کی تکمیل کے بعد ہدف کی کمپنی مکمل طور پر اے پی  فنڈز (حاصل کنندہ کے ذریعے) کی زیر ملکیت ہو گی،جس میں اقلیتی حیثیت کے غیر کنٹرول کنندہ غیر فعال سرمایہ کار (مجوزہ مجموعہ) ٹیماسک کو (نیواڈو کے ذریعے) ٹارگیٹ ایکیوٹی کی  تقریباً 10 فیصدحاصل ہوگی۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری ہوگا۔

***************

(ش ح۔م ش ع۔ش ہ ب)

U-No. 1919


(Release ID: 2069532) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi