وزارت دفاع
آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر) میں ملٹری نرسنگ کیڈٹ کے ساتویں بیچ کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
Posted On:
29 OCT 2024 8:22PM by PIB Delhi
کالج آف نرسنگ، آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر) نے فخر کے ساتھ اپنے 26 ملٹری نرسنگ کیڈٹس کے ساتویں بیچ کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد کیا، جو کہ چار سال کی سخت تعلیم اور تربیت کے اختتام کے بعد منعقد کی جاتی ہے۔ ڈگری کورس دہلی یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔
کمیشننگ تقریب کا جائزہ لیفٹیننٹ جنرل شنکر نارائن، ڈائریکٹر اور کمانڈنٹ، آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر) نے لیا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں، معززین اور قابل فخر والدین نے بھی شرکت کی۔ لیفٹیننٹ مسکان شرما کو میرٹ میں اول آنے کے لیے بہترین آل راؤنڈر کا سلور میڈل دیا گیا۔
************
ش ح۔ ف ش ع
U: 1901
(Release ID: 2069389)
Visitor Counter : 36