حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

پی ایس اے پروفیسر اجے سود نے ہندوستانی فوج کے لیے جاری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (آر اینڈ ڈی) کی کوششوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ لینے کے لیے ملٹری کالج آف ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ (ایم سی ٹی ای) اور آرمی وار کالج (اے ڈبلیو سی) کا دورہ کیا

Posted On: 29 OCT 2024 7:38PM by PIB Delhi

 

 

حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر (پی ایس اے) نے ہندوستانی فوج کے لیے جاری تحقیق اور ترقی کی کوششوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ لینے کے لیے ملٹری کالج آف ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ (ایم سی ٹی ای) اور آرمی وار کالج (اے ڈبلیو سی) کا دورہ کیا۔ یہ دورہ قومی کوانٹم مشن (این کیو ایم)، چپ ٹو اسٹارٹ اپ (C2S) اور INDIAai سمیت کلیدی قومی مشنوں کے ساتھ ہم آہنگی میں مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے اور آتم نربھر بھارت میں تعاون کرنے کے ملک کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ پروفیسر سود اے ڈبلیو سی کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت میں مصروف رہے اور اسٹریٹجک اہمیت کی مختلف ٹیکنالوجیوں کے بارے میں ان کے سوالات کا جواب دیا۔

پروفیسر سود کے دورے کے دوران، ایم سی ٹی ای نے مندرجہ ذیل تجاویز پیش کیں:

  • اسٹریٹجک شعبوں کے ساتھ منسلک پروگراموں میں پ ایس اے کے دفتر کی سرگرمیوں میں شمولیت
  • نیشنل مشن جیسے نیشنل کوانٹم مشن (این کیو ایم) میں اسٹریٹجک شعبوں سے متعلق مخصوص کام
  • ہندوستانی فوج نیشنل ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ پالیسی (این ڈی ٹی ایس پی) کے تحت جانچ اور توثیق کرنے والی ایجنسی کے طور پر کام کر سکتی ہے
  • تمام اسٹیک ہولڈروں کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے نیشنل وائرلیس ٹیکنالوجی مشن شروع کیا جا سکتا ہے جس کا براہ راست اثر ہندوستانی فوج پر پڑے گا۔
  • پی ایس اے کے دفتر کے تعاون سے ایس اینڈ ٹی کلسٹر کے حصے کے طور پر ایڈوانسڈ ملٹری ریسرچ اینڈ انکیوبیشن سینٹر کے قیام کا امکان۔
  • انسداد ڈرون کی ترقی کے لیے ایک نیشنل مرکز کا قیام۔

یہ دورہ سائنسی اداروں اور دفاعی شعبے کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہندوستان کی مسلح افواج تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور مستقبل کے لیے تیار رہیں۔ ایم سی ٹی ای کے رہنماؤں اور آرمی حکام کے ساتھ پی ایس اے کی بات چیت نے ”نیشن فرسٹ، نیشنل سیکورٹی“ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے، قومی مفادات کو محفوظ بنانے کے لیے دیسی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے مشترکہ وژن کو تقویت دی۔

یہ باہمی تعاون دفاعی ٹیکنالوجی میں جدت طرازی کے نئے مواقع کو کھولنے اور ایم سی ٹی ای کو ایک خود انحصاری اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ دفاعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے ہندوستان کی وسیع تر کوششوں میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

****

ش ح۔ ف ش ع

U: 1896 




(Release ID: 2069371) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi