اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وشاکھاپٹنم اسٹیل پلان میں چوکسی بیداری ہفتہ 2024 کے حصے کے طور پر آر آئی این ایل کے ویجلینس ڈپارٹمنٹ نے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں‘واکتھون’ کا اہتمام کیا

Posted On: 29 OCT 2024 5:07PM by PIB Delhi

سنٹرل ویجلینس کمیشن (سی وی سی) کی طرف سے مقرر کردہ رہنما خطوط کے مطابق آج راشٹریہ اِسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل)کے ویجلینس ڈپارٹمنٹ، وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے کارپوریٹ ادارے نے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ  کےکرنل سی کے نائیڈواُکّو اسٹیڈیم  میں محکمہ کھیل کے ساتھ مل کر ایک واکتھون کا انعقاد کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IPH2.jpg

 

یہ واکتھون کا پروگرام وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں چوکسی بیداری ہفتہ 2024 کے منانے کے ایک حصے کے طور پر منعقد کا گیا تھا،جس میں اُکّونگرم کے مختلف اداروں کے 300 سے زیادہ اسکولی بچوں نے اپنے والدین کے ساتھ اُکّونگرم ٹاؤن شپ میں تقریباً 4 کلومیٹر تک پرجوش شرکت کی۔

پرجوش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےآئی اے ایس ، آر آئی این ایل کے چیف ویجلینس آفیسر (سی وی او) ڈاکٹر ایس کرونا راجو نے زندگی کے مختلف پہلوؤں میں چوکسی کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر ایس کرونا راجو نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے سیکھنے، طرز عمل اور رویے، تعلقات، سماجی تعاملات، حفاظت اور سلامتی، صحت، مالیات، ماحولیات اور عوامی مقامات پر چوکس رہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YS7N.jpg

 

ڈاکٹر ایس کرونا راجو، آئی اے ایس، سی وی او، آر آئی این ایل نے بدعنوانی کو روکنے کے لیے ایمانداری کو فروغ دینے اور دیانتداری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے طلباء کل کے رہنما ہیں،جنہیں سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم، صنعت، عوامی خدمات، حکمرانی اور سیاست جیسے شعبوں کو تشکیل دینا ہے۔ انہوں نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بچپن سے ہی ایمانداری اور دیانتداری کی عادتیں پیدا کریں،یہ بتاتے ہوئے کہ یہ اقدار ایک منصفانہ اور انصاف پسند معاشرے کی تعمیر میں کس طرح اہم ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MSO4.jpg

 

ڈاکٹر ایس کرونا راجو، آئی اے ایس، سی وی او، آر آئی این ایل نے سبھی کو ٹیکنالوجی کو ذمہ داری سے استعمال کرنے اور ہمیشہ اخلاقی اصولوں کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی اور اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی سے پاک معاشرہ سچائی اور شفافیت کے لیے انفرادی وابستگی سے شروع ہوتا ہے اور یہ اقدار ایک مضبوط اوراصولی قوم کی تعمیر میں کی بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GJ5E.jpg

 

واکتھون ایونٹ نے بیداری اور دیانتداری کے کردار کو کامیابی سے اُجاگر کیا اور نوجوان نسل اور عوام میں چوکسی اور اخلاقی طرز عمل کے پیغام کو تقویت دی۔

 

*************

(ش ح ۔ا ک۔ن ع(

U.No 1879




(Release ID: 2069299) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Tamil