وزارت خزانہ
سی جی ایس ٹی فرید آباد کمشنریٹ، سی بی آئی سی نے خصوصی مہم 4 کے ایک حصے کے طور پر رتا کلاں، مہندر گڑھ، ہریانہ کے ولیج ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں سولر لائٹ لگائی
سینسر پر مبنی سولر لائٹس ایتھلیٹس کو 16 گھنٹے تک بیٹری بیک اپ کے ساتھ دن کی روشنی سے آگے پریکٹس کرنے کے قابل بنائیں گی
سی جی ایس ٹی فرید آباد کمشنریٹ نے لڑکیوں کے بیت الخلاء کی بھی تعمیر نو کی،آر او کی سہولت اور چھت کے پنکھوں کے ساتھ ایک واٹر کولر نصب کیا اور گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول، رتا کلاں میں طالب علموں کو سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت دری (قالین) فراہم کیا
Posted On:
28 OCT 2024 8:28PM by PIB Delhi
سی جی ایس ٹی اورسی ایکس پنچکولہ زون کے تحت سی جی ایس ٹی فرید آباد کمشنریٹ، سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت شہریوں پر مرکوز اقدامات پر توجہ دیتے ہوئے ولیج ایتھلیٹکس اسٹیڈیم، رتا کلاں، مہندر گڑھ ، ہریانہ میں ایک ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں دس سولر لائٹس لگائی ہیں۔
ولیج ایتھلیٹکس اسٹیڈیم، رتا کلاں میں نئی نصب کردہ سنسر پر مبنی سولر لائٹس
اس پروجیکٹ کی فنڈنگ کمشنریٹ کو فراہم کردہ سوچھتا فنڈز سے کی جاتی ہے۔ سینسر پر مبنی سولر لائٹس صرف اندھیرے میں جلتی ہیں، تاکہ توانائی کی بچت ہو اور 16 گھنٹے کا بیک اپ ہو۔ شمسی لائٹس سے روشنی کھلاڑیوں کو دیر شام/رات کی پریکٹس میں سہولت فراہم کرے گی۔ یہ منصوبہ سوچھ بھارت، کھیلو انڈیا اور شمسی توانائی کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے وژن سے ممکن ہوا ہے۔
اس پروجیکٹ کا ورچوئل طور پر افتتاح جناب منوج کمار شریواستو، چیف کمشنر سی جی ایس ٹی اور سی ایکس پنچکولہ زون نے، جناب ریاض احمد، کمشنر سی جی ایس ٹی، فرید آباد، اور کمشنریٹ کے سینئر افسران کی موجودگی میں کیاگیا۔ افتتاح کے موقع پر گاؤں کی سرپنچ محترمہ رجنی دیوی، جناب مہتاب سنگھ، نمبردار اور دیگر پنچایت ممبران بھی موجود تھے۔
سی جی ایس ٹی فرید آباد کمشنریٹ کی ٹیم گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول میں پنچایت کے اراکین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ
اس موقع پر اپنے ورچوئل خطاب میں، جناب شریواستو نے سی جی ایس ٹی فرید آباد کمشنریٹ کی کوششوں کی ستائش کی اور اس پروجیکٹ کو ممکن بنانے کے لیے فراہم کردہ تعاون کے لیے پنچایت اور اسٹیک ہولڈرز کی بھی تعریف کی۔
اس کے علاوہ، تعلیم کے لیے سازگار صحت مند ماحول پیدا کرنے کے لیے، سی جی ایس ٹی فرید آباد کمشنریٹ نے سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت لڑکیوں کے بیت الخلاء کی تعمیر نو کی، آر او کی سہولت کے ساتھ ایک واٹر کولر اور چھت کے پنکھے نصب کیے اور گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول، رتا کلاں میں طالبات کے لیے دری (قالین) فراہم کرائی گئی ۔
گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول رتا کلاں میں نیا نصب واٹر کولر (بائیں) اور لڑکیوں کا بیت الخلا (دائیں)
*********
ش ح ۔ ع و۔ ت ع
U. No.1861
(Release ID: 2069108)
Visitor Counter : 27