سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم اے ایچ اے –ای وی مشن کے تحت تجاویز طلب کرنے کی کال پر متعلقہ فریقوں کی میٹنگ میں  ہندوستان کی اسمارٹ ٹرانسپورٹ ریسرچ کو آگے بڑھانے کے لیے ماہرین کا اجتماع

Posted On: 28 OCT 2024 11:13AM by PIB Delhi

الیکٹرک نقل و حرکت کے مختلف پہلوؤں پر کام کرنے والے ہندوستان بھر کے محققین، انڈسٹری لیڈرس اور ماہرین، ملک کی ترقی کے واسطے الیکٹرک نقل و حرکت کا ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانے سے متعلق مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مشن فار ایڈوانسمنٹ ان ہائی-امپیکٹ ایریاز (ایم اے ایچ اے ) الیکٹرک وہیکل (ای وی) مشن کے تحت منعقدہ متعلقہ فریقوں کی میٹنگ میں اکٹھے ہوئے۔

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیرپروفیسر اجے کے سود نے وگیان بھون میں انوسندھن نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کی طرف سے دی گئی ایم اے ایچ اے- ای وی  کی کال کے جواب میں تجاویز پیش کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے منعقدہ میٹنگ میں کہاکہ’’ہم نے یہ مشن قومی اہداف کے مطابق پائیدار نقل و حرکت کی طرف ہندوستان کی منتقلی کی حمایت کرنے کے لیے شروع کیا ہے۔ ہمارے آٹوموبائل سیکٹر میں الیکٹرک نقل و حرکت کی اہمیت پر کوئی مبالغہ آرائی نہیں کی جاسکتی ہے۔ اس مشن کو متعلقہ فریقوں کے مابین اختراعات اور تال میل  کو بڑھانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہندوستان ای وی- ٹیکنالوجی میں ٹھوس مہارت پیدا کرنے پر قادر ہو‘‘۔

 محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے سکریٹری اوراے این آر ایف  کے سی ای او پروفیسر ابھے کرندیکر نے ایم اے ایچ اے – ای وی مشن کے  اہم اہداف پر روشنی ڈالی۔پروفیسر کرندیکر نے کہا کہ ’’ اے این آر ایف کے ذریعے اہم سرمایہ کاری شروع کی ہے، جس کے لئے مشن کی حکمت عملی کی رہنمائی کی خاطر اعلیٰ اختیار کا گورننگ بورڈ قائم کیا گیا ہے۔ ایم اے ایچ اے – ای وی مشن کا مقصد ای وی بیٹری  کی ٹیکنالوجی، پاور الیکٹرانکس اور چارجنگ انفراسٹرکچر میں ترقی کو فروغ دینا ہے۔ ہم نے کنسورشیا موڈ میں تجاویز طلب کی ہیں تاکہ اداروں، ریسرچ لیب اور صنعتوں کے درمیان بین موضوعاتی تحقیق اور ترقی کے ہدف کو پورا کیا جاسکے۔‘‘

ایم اے ایچ اے –ای وی مشن سے متعلق اے این آر ایف کی پہلی کال جس کا مقصد ای وی بیٹری کی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی مہارت کو مضبوط کرنا، پاور الیکٹرانکس، مشینوں اور ڈرائیوز میں تحقیق و ترقی کو فروغ دینا اور چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے، اسے  نتیجہ خیز تحقیق،  اختراعی  اور قومی ترجیح کے شعبےتکنیکی کامیابیوں کو تیز کرنے اور اس کے عالمی اثرات کے  لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

متعلقہ فریقوں کی میٹنگ میں جمع ہونے والے شرکت کنندگان کے جوش و خروش سے پائیدار نقل و حمل اور برقی نقل و حرکت میں تحقیق و ترقی کے ئیں ہندوستان کے عزم  کی عکاسی ہوتی ہے۔

میٹنگ کو انٹرایکٹو پلیٹ فارم کے طور پر بروئے کار لایا گیا، جس میں تعلیمی  شعبوں، سرکاری اداروں اور صنعتوں کی نمائندگی کرنے والے 300 سے زائد نمائندے ذاتی طور پر اور آن لائن موڈ کے ذریعے شریک  ہوئے۔ انہوں نے ایم اے ایچ اے-ای وی مشن کے تحت موجودہ کال کے جواب میں اپنی تجاویز پیش کرنے کی تیاری کے لیے اپنے شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے اعلیٰ سرکاری افسران سے بات چیت کی۔

اے این آر ایف میں ای وی مشن کے پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ششی بھوشن پانڈے نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی شراکت داری کو فروغ دینے سے ہندوستان کے ای وی منظرنامے کی خاطر خواہ ترقی ہوگی۔

ڈی ایس ٹی کے سکریٹری  پروفیسر ابھے کرندیکرنے اس تقریب کے موقع پر محکمۂ سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کردہ تین موضوعاتی تحقیق و ترقی کے روڈ میپس ٹراپیکل ای وی بیٹری، پاور الیکٹرانکس، مشین اور ڈرائیوز اور ای وی چارجنگ انفراسٹرکچرسے متعلق رپورٹس کی نقاب کشائی کی،ساتھ ہی ان رپورٹس کی سافٹ کاپی ڈی ایس ٹی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کی گئی۔

اس سے قبل ڈی ایس ٹی نے الیکٹرانک نقل و حرکت پر ایک وائٹ پیپر شائع کیا، جس کے بعد پی ایس اے آفس کی طرف سے ای موبلٹی کا آر اینڈ ڈی روڈ میپ جاری کیا گیا۔ تین موضوعاتی آر اینڈ ڈی روڈ میپس کے ساتھ ان دو رپورٹوں کے نتیجے میں مشن فار ایڈوانسمنٹ ان ہائی-امپیکٹ ایریاز (ایم اے ایچ اے ): ای وی-مشن عمل میں آیاجسے اے این آر ایف کے زیر اہتمام انجام دیا جائے گا۔

ذہن سازی کی اس اہم میٹنگ میں محکمۂ ماحولیات، توانائی اور پائیدارنقل و حمل(سی ای ایس ٹی ) کی ہیڈ ڈاکٹر انیتا گپتا اور ڈی ایس ٹی کے سینئر حکام اور اے این آر ایف کے اہلکار وں نے بھی شرکت کی۔

ایم اے ایچ اے- ای وی کی  پہل کا مطمح نظر عالمی ای وی سیکٹر میں ہندوستان کے مقام کو بلند کرنے اور مسابقتی و پائیدار الیکٹرک نقل و حرکت کی تکنیکوں کی ترقی میں تعاون کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CO58.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00203LD.jpg

***

ش ح۔ م ش ع ۔ع د

U-No. 1816)


(Release ID: 2068803) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Tamil