بجلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے چنئی میں تمل ناڈو کے بجلی کے شعبے کے منظر نامے کا جائزہ لیا
Posted On:
26 OCT 2024 8:48PM by PIB Delhi
بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج چنئی میں ریاست تمل ناڈو کے بجلی کےشعبے کے منظر نامے کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں تمل ناڈو کےبجلی کے عزت مآب وزیر بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں ریاستی حکومت کے سینئر افسران، بھارت سرکار کی بجلی کی وزارت اوربجلی کے شعبے سی پی ایس ایز کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز تمل ناڈو میں بجلی کے شعبے کے منظر نامے پر ایک پریزنٹیشن کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد بجلی کی وزارت کے حکام نے ریاست میں ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کے تحت حکومت ہند کی طرف سے منظور کیے گئے کاموں کی صورت حال پر ایک پریزنٹیشن دی، جس سے ریاست بھر میں بجلی کی فراہمی کے معیار اور بھروسے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور اس طرح مجموعی طور پر صارفین کے اطمینان میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ اہم چیلنجز اور ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپنے خطاب میں، بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے ذکر کیا کہ بجلی کے وزیر کی حیثیت سے ان کا ریاست کا دورہ ریاست میں بجلی کے شعبے کے مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے میں اہم ہوگا۔ انہوں نے بجلی کی پیداوارمیں قابل تجدید ذرائع کا حصہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے مجموعی تکنیکی اور تجارتی (اے ٹی اینڈ سی) خسارے سے نمٹنے کی بہتر کوششوں کے لیے ریاست کی ستائش کی۔ انہوں نے ریاستی سطح پر قائم میکانزم کے ذریعے سرکاری محکمے کے بقایا جات کی ادائیگی اور بلوں کے بروقت تصفیہ کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کی تجویز پیش کی، تاکہ ریاست کی مالی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے ،جس میں اے سی ایس-اے آر آر (سپلائی کی اوسط لاگت-اوسط ریونیو ریلائزڈ) فرق شامل ہے۔ انہوں نے بجلی کی تقسیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے آر ڈی ایس ایس کے کردار پر روشنی ڈالی اور ریاستی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ آر ڈی ایس ایس کے تحت منظور شدہ کاموں کو تیزی سے نافذ کرنے کے لیے تمام کوششیں کرے۔ انہوں نے ریاست کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ بقایا قرض اور نقصانات کو کم کرنے کے طریقے تلاش کرے۔ انہوں نے بقیہ پی وی ٹی جی گھرانوں کے برق کاری کے کاموں کو تیز کرنے کی تجویز دی۔
انہوں نے ذکر کیا کہ مخلصانہ کوششیں ریاستی ڈسکام کو مالی طور پر قابل عمل بنانے اور بجلی کے ریاستی شعبے کو خود کفیل بنانے میں بہت اہم ثابت ہوں گی۔
مرکزی وزیر نے ریاست کی مجموعی ترقی میں حکومت ہند کی مسلسل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
شہری ترقی اور بجلی کے شعبے سے متعلق مسائل کے سلسلے میں تمل ناڈو کے عزت مآب وزیر توانائی نے، مرکزی وزیر کی چنئی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے آر ڈی ایس ایس کے تحت ریاست کے لیے منظور کیے گئے کاموں کو تیزی سے نافذ کرنے اور ریاست کی مالی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔
*********
ش ح ۔ ض ر۔ ت ع
U. No.1814
(Release ID: 2068795)
Visitor Counter : 9