ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے پروٹیکشن فورس کے زیر اہتمام 28 اکتوبر 2024 کو پولیس کے یادگاری ہفتہ کے دوران آر پی ایف کے شہیدوں کی یاد میں یادگاری تقریبات


مرکزی وزیر روونیت سنگھ نیشنل پولیس میموریل میں آر پی ایف  کے شہیدوں کی خراج عقیدت کی تقریب کی صدارت کریں گے اور آر پی ایف کے شہیدوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے لئے تحریر کردہ کہانیوں کا مجموعہ ’’کمپینڈیم آف مارٹائرس اِن آر پی ایف‘‘کی رونمائی کریں گے

آر پی ایف کی یادگاری تقریب میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی رسم ، بینڈ ڈسپلے اور آر پی ایف کے شہیدوں کے خاندانوں  سے تعزیت کی رسم انجام دی جائے گی

Posted On: 27 OCT 2024 8:28PM by PIB Delhi

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)کی جانب سے یادگاری تقریبات کا ایک سیریز کا اہتمام کیا گیا ہے جس کی اختتامی تقریب  28 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی کے نیشنل پولیس میموریل میں پولیس شہیدوں کی یاد اور ان کی قربانیوں کو خراج  تحسین پیش کرنے کے لیے دن بھر کے پروگراموں کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریبات، پولیس یادگاری ہفتہ (اکتوبر21-30) کے ضمن میں منعقد کی جائیں گی، جس سے اپنے جوانوں کی ہمت، لگن اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کے تئیں آر پی ایف کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011Z5M.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق یادگاری تقریبات کا آغاز 21 اکتوبر 2024 کو کیا گیا تھا جن کا مقصدشہیدوں کی بے لوث خدمت اور بہادری کی کہانیاں ملک کے عوام کے سامنے ، خاص طور پر ان کمیونٹیوں میں جہاں ان کی پرورش اور تعلیم ہوئی تھی،پیش کرنا تھا۔ ان اقدامات کے ضمن میں ،آ رپی ایف نے 9 ریاستوں میں اپنے شہیدوں کے خاندانوں کو اعزازات سے نوازا، جس کے تحت مقامی اداروں  جیسے پنچایتوں اور اسکولوں میں تقریبات منعقد کی گئیں جہاں پران ہیروز نے کبھی تعلیم حاصل کی تھی۔ ان پرخلوص اجتماعات سے آر پی ایف اور طبقوں کے درمیان مضبوط رشتہ کو فروغ ملا  اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ شہیدوں کی وراثت سے اگلی نسل متاثر ہو۔

WhatsApp Image 2024-10-24 at 9.19.31 PM

نیشنل پولیس میموریل میں دن بھر چلنے والے پروگرام کی تفصیل

اٹھائیس  اکتوبر کو تقریبات کے اختتامی دن جوآر پی ایف کو وقف کیا گیا ہے، دو اہم سیشنز ہوں گے:صبح اور شام، ہر سیشن آر پی ایف کے بہادر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور انہیں یاد کرنے کے لیے وقف ہے۔

صبح کا اجلاس(صبح 10 تا دوپہر 1 بجے):

شہداء کے اہل خانہ کو نیشنل پولیس میوزیم، وال آف ویلور اور نیشنل ریل میوزیم کی زیارت کرائی جائے گی۔ نیشنل پولیس میموریل کے دورے کے دوران، انہیں ملک کی قومی سلامتی میں مرکزی پولیس فورسز کے اہم کردار اور  نیشنل ریل میوزیم کے دورے میں انہیں ہندوستانی ریلوے کی ترقی، آپریشن اور سکیورٹی میں آر پی ایف اہلکاروں کے تاریخی کردار کے بارے میں بتایا جائے گا۔

شام کا اجلاس:

شام کے اجلاس میں ریلوے اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے مرکزی وزیر مملکت جناب روونیت سنگھ شرکت کریں گے، جو نیشنل پولیس میموریل میں اس تقریب کی صدارت کریں گے۔ ریلوے اور آر پی ایف کے سینئر افسران، مختلف شعبوں کی معزز شخصیات کے ہمراہ وسطیٰ مجسمہ کو گلہائے عقیدت پیش کریں گے،  جو ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 36000 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کی قربانی کی نشانی ہے۔

مرکزی وزیر پولیس شہیدوں کے اعزاز میں وسطیٰ مجسمہ پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے، اس کے بعد آر پی ایف کے شہیدوں کے اہل خانہ کے تئیں اظہار تعزیت کرنے کے لیے خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ شام میں بینڈ ڈسپلے کی تقریب اور ویڈیو پریزنٹیشن بھی پیش کیا جائے گا جس میں آر پی ایف اہلکاروں کی بہادری، قربانی اور لگن سے متعلق نمائش ہوگی۔

’’کمپینڈیم آف مارٹائرس اِن آر پی ایف‘‘ کا اجرا

شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ضمن میں،مرکزی وزیر’’کمپینڈیم آف مارٹائرس اِن آر پی ایف‘‘کا اجراکریں گے، جوآر پی ایف کے شہیدوں کی غیر معمولی قربانیوں سے متعلق 157 متاثر کن کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ یہ دستاویز، جو ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں گنوانے والے 1087 آر پی ایف  اہلکاروں کی یاد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئےتیار کیا گیا ہے، فرائض کی ادائیگی ، حمیت  اور بے لوثی کی ان اقدار کی شاندار یاد دہانی  کے مترادف ہےجن سےآر پی ایف کی شناخت ہوتی ہے۔دستاویز  کی ایک سافٹ کاپی آر پی ایف کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب کرائی جائے گی، جس میں ہر کسی کو بہادری کی ان شاندار کہانیوں پر غور کرنے کی دعوت دی جائے گی۔

اس یادگاری مجموعہ کی نقاب کشائی کے ساتھ ، ہم عوام  الناس کو مدعو کرتے ہیں کہ وہ ان ہیروز کو یاد کرنے میں ہمارے ساتھ شامل ہوں، جن کی قربانیاں ہماری ملک کی سلامتی کو یقینی بناتی ہیں۔ ان یادگاری کہانیوں کے ذریعے، آر پی ایف اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور خدمت، بہادری اور بے لوث لگن کی وراثت  کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

’پولیس کا یادگاری دن‘ کے بارے میں

پولیس کا یادگاری دن، ہر سال 21 اکتوبر کو منایا جاتا ہے،جو  ملک بھر میں ایک خاص موقع ہوتا ہے، جب پولیس شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اس سال کی مرکزی تقریب نئی دہلی کے نیشنل پولیس میموریل میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ  کے زیر صدارت منعقد کی گئی ہے۔ اس مرکزی تقریب کے بعد، پورے ملک میں، مرکزی اور ریاستی دونوں پولیس فورس، 22 سے 30 اکتوبر تک شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے، ان کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرنے اور ان کی ہمت اور قربانی کی کہانیاںسنانے کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کرتی ہیں۔ مرکزی مسلح پولیس فورس اور مرکزی پولیس تنظیم ہر ایک کے لئے نیشنل پولیس میموریل میں تقریبات کی میزبانی کے واسطے ایک مخصوص دن مقرر کیا جاتا ہے۔

***

ش ح۔ م ش ع ۔ع د

(U-No. 1811)


(Release ID: 2068792) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi