وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ نے اوڈیشہ میں سمندری طوفان دانا سے متاثرہ دیہاتوں کے لیے امدادی کوششیں  شروع کیں

Posted On: 26 OCT 2024 8:00PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ نے اوڈیشہ میں  سمندری طوفان دانا سے ہونے والی تباہی کے ردعمل کے طور پر اہم امدادی کوششوں کو متحرک کیا ہے، جو کنہا پور، باگاپتیا، براہی پور، مگرکنڈہ، چارگیریا اور ستابھایا سمیت متاثرہ دیہاتوں کی فوری ضروریات پر مرکوز ہیں۔

بٹی پاڑا اور تلچوا میں راحت کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جو طوفان سے متاثر ہونے والوں کو ضروری مدد فراہم کر رہے ہیں۔ خوراک کی فوری ضرورت کو پورا کرنے کے لیے متاثرہ آبادیوں میں مجموعی طور پر 9,000 کھانے  تقسیم کیے گئے ہیں۔

خوراک میں ریلیف کے علاوہ، این او آئی سی(او ڈی ایس)   نے ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے، تاکہ میڈیکل کیمپ لگایا جائے، جو تقریباً 400 افراد کو اہم طبی امداد فراہم کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس بحران کے دوران صحت سے متعلق تحفظات سے مناسب طریقے سے نمٹا جائے۔

دور دراز علاقوں تک پہنچنے کے چیلنجوں کے مدنظر دو گشتی راحت ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں ،تاکہ ضرورت مند کمیونٹیوں میں براہ راست کھانے اور طبی امداد کی تقسیم کی  جا سکے۔

سمندری طوفان دانا کے بعد کمیونٹیز کو ان کی زندگیوں کی تعمیر نو میں مدد کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(1)JCJ2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)2L2E.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(5)BERX.jpg

*****

 ش ح ۔ ض ر۔  ت ع

U. No.1813


(Release ID: 2068789) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi