الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہریوں کی حفاظت کے لیے مصنوعی ذہانت: انڈیا اے آئی سائبر گارڈ اے آئی ہیکاتھون میں شامل ہوں


سائبر فراڈ اور جرائم کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی حل تیار کرکے 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم جیتنے کا موقع حاصل کریں

سائبر سیکورٹی کو بہتر بنانے اور سائبر کرائم کو کم کرنے کی کوششوں میں کارکردگی کو بڑھانے کے لیے آئی 4 سی کے ساتھ  تعاون کریں

Posted On: 26 OCT 2024 3:50PM by PIB Delhi

 انڈیا اے آئی انڈیپینڈنٹ بزنس ڈویژن (آئی بی ڈی) نے انڈیا اے آئی سائبر گارڈ اے آئی ہیکاتھون  لانچ کیا ہے۔ یہ ہیکاتھون انڈیا اے آئی مشن کے اندر ایپلی کیشنز ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کا حصہ ہے، جس کا مقصد اہم شعبوں میں مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز کی ترقی، تعیناتی اور اپنانے کو آگے بڑھانا ہے۔ اس کا مقصد بڑے پیمانے پر سماجی و اقتصادی تبدیلی کو ممکن بنانے کے لیے مؤثر مصنوعی ذہانت کے حل کو وسعت دینے اور اپنانے کو فروغ دینا ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ  07 نومبر 2024ہے ۔

99999999999

انڈیا اے آئی سائبر گارڈ اے آئی ہیکاتھون

ان عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے انڈیا اے آئی اور انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (آئی فور سی) نے انڈیا اے آئی سائبر گارڈ اے آئی ہیکاتھون کا اعلان کیا ہے۔ اس تزویراتی اقدام کا مقصد سائبر سیکورٹی کو بڑھانے اور سائبر فراڈ اور جرائم کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا ہے۔ این سی آر پی کے ذریعے روزانہ تقریباً 6،000 کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ، اس ہیکاتھون کا مقصد مصنوعی ذہانت سے چلنے والے مضبوط حل تیار کرنا ہے جو ان خطرات کو سنبھالنے اور کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

ہیکاتھون کے لیے  پرکشش  انعامات

ہیکاتھون میں بھارتی جدت طرازوں، اسٹارٹ اپس، غیر منافع بخش تنظیموں، طلبہ، تعلیمی / تحقیق و ترقی کی تنظیموں اور کمپنیوں کی شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ ہیکاتھون کی انعامی رقم درج ذیل ہے۔

•        پہلا انعام: 25 لاکھ روپے اور قومی رول آؤٹ کے لیے حل تیار کرنے کا موقع

•        دوسرا انعام: 7 لاکھ روپے

•        تیسرا انعام: 3 لاکھ روپے

•        تمام خواتین ٹیموں کے لیے 5 لاکھ روپے کا خصوصی انعام (ٹاپ تین انعامات کے علاوہ)

یہ اقدام مصنوعی ذہانت کی جامع ترقی اور ذمہ دارانہ ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت کا فائدہ اٹھانے کے حکومت ہند کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ مزید تفصیلات اور درخواست دینے کے لیے، ملاحظہ کریں https: //indiaai.gov.in/article/ai-for-citizen-safety-join-the-indiaai-cyberguard-ai-hackathon

سائبر سیکورٹی کے لیے مصنوعی ذہانت سے استفادہ

آئی اے آئی وزارت داخلہ کے ذریعے قائم انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (آئی 4 سی) کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے۔ اس تعاون کا مقصد سائبر کرائم کی روک تھام، نشان دہی، تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی میں موثریت کو بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانا ہے، جس سے شہریوں کی بہبود میں اضافہ ہوگا۔ آئی فور سی نیشنل سائبر کرائم رپورٹ پورٹل (این سی آر پی) کا انتظام کرتا ہے، جو سائبر کرائم سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (ایل ای اے) کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1784


(Release ID: 2068493) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi , Tamil