الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائی گوو کا قومی یوم خلا کوئز کے ذریعے  شہریوں کو جوڑا گیا


اسرو نے سری ہری کوٹا میں ماہرین کے سیشن اور براہ راست راکٹ کنٹرول ٹور کے ساتھ قومی یوم خلا کے چوٹی کے کوئز فاتحین کی میزبانی کی

ٹاپ 100 فاتحین نے اسرو سری ہری کوٹا کا خصوصی دورہ کیا جس میں بھارت کی خلائی طاقت کی نمائش کی گئی نیز بھارت کی مستقبل کی نسلوں کو بااختیار بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی

خلائی ٹکنالوجی کے لیے وزیر اعظم کا وژن ترقی، سلامتی اور عالمی تعاون کو فروغ دیتا ہے

Posted On: 26 OCT 2024 3:52PM by PIB Delhi

 وزیر اعظم نریندر مودی نے چاند کے جنوبی قطب پر چندریان 3 کی کام یاب لینڈنگ کا جشن مناتے ہوئے 23 اگست 2023 کو باضابطہ طور پر قومی یوم خلا کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس اہم کام یابی کی یاد منانے کے لیے مائی گوو (حکومت ہند کا ایک شہری مصروفیت پورٹل) نے قومی یوم خلا کوئز کا انعقاد کیا، جس نے شہریوں کو بھارت کے خلائی شعبے کے ساتھ اپنی وابستگی کو گہرا کرنے کا ایک بے نظیر موقع فراہم کیا۔

سیٹلائٹ لانچ پیڈ زون سری ہری کوٹا میں مائی گوو - قومی خلائی کوئز کے 100 چوٹی کے  فاتحین

کوئز کے فاتحین نے اسرو کا کیا، ماہرین سے ملاقات کی، اور سری ہری کوٹا میں راکٹ کنٹرول کا مشاہدہ کیا

نیشنل اسپیس ڈے کوئز میں لاکھوں شہریوں کی شرکت میں سے سرفہرست 100 فاتحین کو سری ہری کوٹا میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کا دورہ کرنے کا خصوصی موقع دیا گیا۔ 23 اکتوبر 2024 کو ہونے والے اس دورے نے جیتنے والوں کو بھارت کے معروف خلائی تحقیقی ادارے کو پردے کے پیچھے ایک نادر نظارہ پیش کیا۔ جیتنے والوں کو ایس ڈی ایس ڈی ایس ایچ اے آر کے مینجمنٹ سسٹم ایریا کے گروپ ڈائریکٹر جناب پی گوپی کرشنا اور دیگر ماہرین کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا گیا جنھوں نے خلائی شعبے کے کام کاج اور بھارت کے پرجوش خلائی مشنوں کے بارے میں قیمتی بصیرت پیش کی۔

انھوں نے ماسٹر کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں وہ براہ راست دیکھنے کے قابل تھے کہ کس طرح اسرو کے سائنس دان اور انجینئر راکٹ لانچ کے عمل کی نگرانی اور کنٹرول کرتے ہیں۔ انٹرایکٹو سیشن نے فاتحین کو خلائی تحقیق میں بھارت کی کام یابیوں اور مستقبل کی امنگوں کے بارے میں اپنے سوالات پوچھنے کی اجازت دی۔ شرکا کو ’لانچ پیڈز 1 اور 2‘ میں بھی لے جایا گیا، جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح راکٹوں کو کیلیبریشن سائٹ سے لانچ پیڈ تک پہنچایا جاتا ہے، جس سے خلائی مشنز کی تیاریوں کا جامع نظارہ فراہم ہوتا ہے۔ اس شاندار تجربے نے انھیں بھارت کی خلائی کام یابی کے پیچھے درستی، لگن اور سائنس کی گہری تفہیم فراہم کی۔

اسرو کنٹرول روم کے دفتر میں مائی گوو- قومی خلائی کوئز کے 100 چوٹی کے فاتحین

نوجوانوں کے لیے زندگی بدلنے والاتجربہ

قومی یوم خلا کوئز کے فاتحین نے بے حد جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے اس دورے کو ’’زندگی میں ایک بار ملنے والا موقع‘‘قرار دیا جس سے بھارت کی خلائی کام یابیوں کو طاقت دینے والی ذہانت اور لگن کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس کوئز جیسے اقدامات میں شامل حکومت کی کوششوں کا مقصد آنے والی نسلوں اور بھارت کے شہریوں کو بھارت کی ترقی میں حصہ ڈالنے کی ترغیب دینا ہے۔

بھارت کے خلائی شعبے کے لیے وزیر اعظم کا وژن

بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا بھارت کے خلائی شعبے کے لیے وژن چندریان -3 مشن جیسے سنگ میل کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جدت طرازی، ٹیکنالوجی اور تحقیق کے لیے ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی نے ایک ایسا ماحول قائم کیا ہے جو خلائی تحقیق میں پیش رفت کو فروغ دیتا ہے۔ ان کی قیادت میں بھارت نے قومی ترقی، دفاع اور عالمی تعاون کو فروغ دینے میں خلائی ٹکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پرجوش خلائی مشنوں پر اپنی نظریں مرکوز کی ہیں۔ اسرو کی لگن کے ساتھ مل کر یہ دور اندیشی چندریان مشن پر منتج ہوئی، جس نے نہ صرف بھارت کے سائنسی علم کو وسعت دی ہے بلکہ عالمی سطح پر اس کے وقار میں بھی اضافہ کیا ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1785


(Release ID: 2068490) Visitor Counter : 35


Read this release in: Hindi , English , Tamil