عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالدیپ کے سرکاری ملازمین کے لیے 34 واں صلاحیت سازی پروگرام این سی جی جی، نئی دہلی میں کامیابی سے مکمل ہوا


اگلے پانچ سالوں (2024 تا 2029) میں 1,000 سرکاری ملازمین کو تربیت دینے کے لیے این سی جی جی اور سی ایس سی، مالدیپ کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کے بعد دوسرے مرحلے کا یہ دوسرا پروگرام تھا

اہم محکموں اور وزارتوں کے 35 سرکاری ملازمین نے پروگرام میں شرکت کی

Posted On: 25 OCT 2024 7:33PM by PIB Delhi

نیشنل سینٹر برائے گڈ گورننس (این سی جی جی) نے آج نئی دہلی میں مالدیپ کے سرکاری ملازمین کے لیے 34 واں صلاحیت سازی پروگرام (سی بی پی) کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے تعاون سے 14 سے 25 اکتوبر 2024 تک دو ہفتے کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مالدیپ کے 1,000 سرکاری ملازمین کو تربیت دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کی تجدید کے بعد مالدیپ کے سرکاری ملازمین کے لیے دوسرے مرحلے کے تحت یہ دوسرا پروگرام تھا۔ ایم او یو پر ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ جناب موسی ضمیر نے 2024 تا 2029 کی مدت کے لیے دستخط کیے تھے۔ موجودہ پروگرام میں مالدیپ کے 35 سرکاری ملازمین نے شرکت کی جن میں ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سینئر ایڈمنسٹریٹرز، ڈی پرنسپل، سینئر ہیومن ریسورس آفیسر، کونسل کے ایگزیکٹو آفیسرز، مالدیپ کی اہم وزارتوں اور محکموں کی نمائندگی کر رہے تھے۔

اختتامی اجلاس کی صدارت جناب وی سری نواس، این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل اور حکومت ہند کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے محکمے کے سکریٹری نے کی۔ اپنے خطاب میں، انہوں نے پہلے مرحلے کی صلاحیت سازی کے پروگراموں (2024 تا 2019) کی کامیابیوں پر غور کیا، جس کے دوران مالدیپ کے 1,000 سے زیادہ سرکاری ملازمین نے این سی جی جی کا دورہ کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ملک میں ٹیکنالوجی کا استعمال اداروں کو تبدیل کرنے اور شہریوں کو حکومت کے قریب لانے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر، صحت، تعلیم اور سکریٹریٹ میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور گورننس کو لانے کے لیے آدھار کے استعمال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے شرکا سے کہا کہ وہ پروگرام سے سیکھیں کیونکہ زیادہ تر چیلنج مشترکہ ہیں اور حکومتی عمل میں زیادہ شفافیت اور کارکردگی لانے کے لیے ان کا اطلاق کریں۔

مالدیپ کے محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی محترمہ فاطمہ ہلمی اور وفد کے سربراہ نے موقع کے لیے حکومت ہند اور این سی جی جی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان سب نے پروگرام سے بڑے پیمانے پر سیکھا اور تجربہ حاصل کیا۔

ڈاکٹر بی ایس بشٹ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، این سی جی جی اور پروگرام کے کورس کوآرڈینیٹر نے خطبہ استقبالیہ اور پروگرام کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح صلاحیت سازی کے پروگرام کا فوکس ہندوستان کے گڈ گورننس کے ماڈل اور مختلف ترقیاتی اسکیموں کے بہترین طریقوں کو دوسروں کے درمیان شیئر کرنا تھا۔

این سی جی جی نے اب تک بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویت نام، نیپال، بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا، اریٹیریا، صومالیہ، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا، مڈغاسکر، فجی، موزمبیق، کمبوڈیا، مڈغاسکر، فجی، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ وغیرہ سمیت 33 ممالک کے سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔

پروگرام کی نگرانی اور نظامت ڈاکٹر بی ایس بشٹ، کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر سنجیو شرما، شریک کورس کوآرڈینیٹر، جناب برجیش بشٹ، ٹریننگ اسسٹنٹ اور این سی جی جی کی صلاحیت سازی ٹیم نے کی۔

******

ش ح۔ ف ش ع

U: 1761




(Release ID: 2068346) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi