مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا

Posted On: 25 OCT 2024 5:20PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے "ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی ریگولیشنز، 2024 کے لیے جائیدادوں کی درجہ بندی" کے نام سے ضابطے جاری کیے ہیں۔ ضابطوں کا مکمل متن ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔

عمارتوں کے اندر ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے معیار سے متعلق پالیسی اور ضوابط وضع کرنے کے لیے، ٹیلی کام اتھارٹی آف انڈیا نے 20 فروری 2023 کو عمارتوں یا علاقوں کے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے زمرے کے لیے اپنی سفارشات حکومت کو پیش کی تھیں۔ ان سفارشات کا مقصد ترقیاتی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی بنیادی ڈھانچے (ڈی سی آئی) کی تعمیر کے لیے ایک ماحولیاتی نظام تشکیل دینا ہے۔ مزید برآں، عمارتوں یا علاقوں میں ڈی سی آئی کی مشترکہ تعمیر کے لیے، اتھارٹی نے ماڈل بلڈنگ بائی لاز یعنی عمارت کی تعمیر اور دیکھ بھال کے رہنما خطوط اور ڈی سی آئی میں پیش رفت کو شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس نے نئی اور موجودہ عمارتوں کے لیے ڈی سی آئی کی ضرورت کے مطابق "عمارتوں میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے بنیادی ڈھانچے" کے عنوان سے ایک مسودہ باب شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جب کہ ڈیٹا کی کھپت کے حجم اور رفتار میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اور 5جی ٹیکنالوجی کی آمدکے بعد تو یہ اہم ہے۔

مذکورہ سفارشات کے ایک حصے کے طور پر، اتھارٹی نے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے عمارتوں یا جائیدادوں کی درجہ بندی کے لیے ایک لاءیحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا تاکہ باہمی تعاون اور خود پائیدار نقطہ نظر کے ذریعے اچھے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو فروغ دیا جا سکے۔

اسی مناسبت سے، ان ضوابط کو مطلع کیا جا رہا ہے تاکہ پراپرٹی مینیجرز کو ان کے موجودہ اور ممکنہ صارفین کو ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کا اچھا تجربہ فراہم کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ بہتر ریٹنگ والی پراپرٹی زیادہ صارفین، خریداروں یا سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرے گی اور اس طرح جائیدادوں کی قدر میں اضافہ کرے گی۔

ہندوستان میں،(جون 2024 تک) 42.04 ملین انٹرنیٹ صارفین کے مقابلے میں 927.56 ملین وائرلیس انٹرنیٹ صارفین ہیں جن کے گھروں یا دفاتر میں وائرڈ کنیکٹیویٹی ہے۔ اس طرح اس وقت زیادہ تر آبادی انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے وائرلیس نیٹ ورکس پر منحصر ہے۔

4جی ایل ٹی ای نیٹ ورک کی نمایاں پہنچ اور 5جی  نیٹ ورک کے پھیلاءو کے باوجود، مزید سپیکٹرم بینڈز کی دستیابی، عمارتوں کے اندر ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی کوریج اور معیار ایک بڑا مسئلہ ہے جس کو بڑی حد تک سروس فراہم کرنے والوں اور پراپرٹی مینیجرز کے اشتراک سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

 27 ستمبر 2023 کو ٹرائی کی ویب سائٹ پر "عمارتوں یا علاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے ریگولیشن آن ریٹنگ فریم ورک" پر ایک مشاورتی پیپر کے ذریعے تفصیلی صلاح و مشورے کے بعد ضوابط کو حتمی شکل دی گئی ہے جس میں شراکت داروں سے تحریری نظریات طلب کیے گئے ہیں۔ 18 جون 2024 کو شراکت داروں کے ساتھ ورچوئل موڈ کے ذریعے ایک اوپن ہاؤس تبادلہء خیال (او ایچ ڈی) منعقد ہوا۔

ضوابط کی نمایاں خصوصیات میں درج ذیل شامل ہیں:

  1. ایک ریٹنگ پلیٹ فارم، ایک اطلاعاتی ٹیکنالوجی نظام اور متعلقہ ایپلی کیشنز کو ٹرائی کے ذریعے ترتیب دیا جائے گا یا اس کی اجازت دی جائے گی تاکہ ضوابط کی دفعات کے مطابق ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے جاءیدادوں کی درجہ بندی کا انتظام کیا جا سکے۔
  2. ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی درجہ بندی ایجنسی (ڈی سی آر اے) کے طور پر سرگرمی شروع کرنے کا ارادہ رکھنے سے متعلق اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والا کوئی بھی ادارہ ریٹنگ پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کے ذریعے اتھارٹی کے ذریعے پینل میں شامل ہوگا۔
  3. پراپرٹی مینیجر، جو اپنی جائیداد کی کم از کم مخصوص سائز کی درجہ بندی کے لیے درخواست دینے کا ارادہ رکھتا ہے، وہ درجہ بندی کے پلیٹ فارم پر، اس طریقے اور فارمیٹ میں اور ایسی فیس کی ادائیگی کے بعد، جیسا کہ اتھارٹی کے ذریعہ متعین کیا جا سکتا ہے، رجسٹریشن کرا سکتا ہے۔
  4. ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے درجہ بندی کے مقصد کے لیے جاءیدادوں کو مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، یعنی رہائشی، سرکاری املاک، کاروباری ادارے، دیگر نجی یا عوامی علاقے، اسٹیڈیم یا کھیل کے میدان یا اکثر جمع ہونے کی جگہیں اور ٹرانسپورٹ کوریڈورز۔
  5. ڈی سی آر اے وصول کی جانے والی فیس اور دیگر شرائط و ضوابط، اگر کوئی ہیں، پراپرٹی مینیجر کو ظاہر کرے گا اور کسی بھی درجہ بندی کی سرگرمی شروع کرنے سے پہلے ان کی منظوری حاصل کرے گا۔
  6. ڈی سی آر اے کی طرف سے وصول کی جانے والی فیس جائیدادوں کے زمرے اور درجہ بندی، ان ضوابط کی دفعات کے تحت ڈی سی آر اے کی ذمہ داری، اس میں شامل پیچیدگی، جائیداد کا رقبہ وغیرہ پر مبنی ہو گی۔
  7. کوئی ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ اپنی جائیداد میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی یا ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یا رسائی کے لیے کسی پراپرٹی مینیجر کے ساتھ خصوصی انتظامات یا معاہدہ نہیں کرے گا۔
  8. ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی درجہ بندی کے مقاصد کے لیے، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کی طرف سے جاری کردہ تعمیری مثالی ظابطے (ایم بی بی ایل) کو ان صورتوں میں بھیجا جائے گا جہاں ریاست یا مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے ایم بی بی ایل کے پاس ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے بنیادی ڈھانچے کے لیے انتظامات نہیں ہیں۔
  9. ڈی سی آر اے جائیداد کا جائزہ لے گا اور درجہ بندی کے پلیٹ فارم پر، درجہ بندی کے ہر معیار اور ذیلی معیار کی بنیاد پر اسکور تفویض کرے گا۔ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی درجہ بندی ایک ستارہ سے شروع ہوکر پانچ ستارہ تک جائیداد کو دی جائے گی۔ ان ضوابط کی دفعات کے مطابق اسکور اور عمل کے ایوارڈ کے لیے تفصیلی رہنما خطوط الگ سے جاری کیے جائیں گے۔
  10. اتھارٹی اس تاریخ کو مطلع کرے گی جس دن ریٹنگ پلیٹ فارم کو لائیو بنایا جائے گا۔ مزید، اتھارٹی، آن لائن ریٹنگ پلیٹ فارم کی ترقی تک، جائیداد کی درجہ بندی کے لیے ایک متبادل طریقہ کار فراہم کر سکتی ہے۔

یہ ضابطے مندرجہ ذیل پر لاگو ہوں گے -

  1. وہ پراپرٹی مینیجر جو اپنی جائیداد حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کم از کم مخصوص سائز کی، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے درجہ بندی کی گئی، رضاکارانہ طور پر یا قابل اطلاق قوانین، قواعد یا ضوابط کی دفعات کے تحت۔
  2. ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی ریٹنگ ایجنسی (ڈی سی آر اے)، جو ان ضوابط کے تحت جائیداد کے لیے درجہ بندی کا جائزہ لے سکتی ہے اور ایوارڈ دے سکتی ہے۔ اور
  3. سروس فراہم کرنے والے، جو ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی یا ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی بنیادی ڈھانچے کی ترقی یا رسائی کے لیے پراپرٹی مینیجر کے ساتھ کوئی بندوبست کر سکتے ہیں۔

یہ ضوابط 25 اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب تیج پال سنگھ، مشیر (کیو او ایس-I)، ٹرائی، سے ای میل: advqos1@trai.gov.in یا ٹیلی فون نمبر +91-11-26701512 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

*****

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 1758 )




(Release ID: 2068273) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil