بجلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے سری وجیا پورم میں جزائر انڈمان اورنکوبار کے بجلی کے شعبے کے منظر نامے کا جائزہ لیا
Posted On:
25 OCT 2024 2:16PM by PIB Delhi
بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج سری وجیاپورم میں انڈمان اور نکوبار جزائر (اے این اینڈ آئی ایس)کےبجلی کےشعبے کے منظر نامے کا جائزہ لیا۔ انڈمان اور نکوبار جزائر یوٹی کےعزت مآب ایل جی جناب ڈی کے جوشی میٹنگ میں موجود تھے۔ میٹنگ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ،حکومت ہند کی وزارت بجلی کے سینئر عہدیداران اوربجلی کے شعبے سی پی ایس ایز کے سینئر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ کا آغازاے این اینڈ آئی کے یوٹی میں بجلی کے شعبے کے منظر نامے کے مختصر جائزہ پر ایک پریزنٹیشن کے ساتھ ہوا۔ پریزنٹیشن کے دوران بجلی کی دستیابی، بجلی کی پیداوار اور طلب اور رسد کے درمیان فرق کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ بڑے چیلنجز اور ممکنہ حل پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے بعد بجلی کی وزارت کے حکام نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹراسکیم(آر ڈی ایس ایس)کے تحت حکومت ہند کی طرف سے منظور شدہ گرڈ اور ڈسٹری بیوشن بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے کاموں کے ذریعے جزیرے کے آپس میں جڑنے کے منصوبوں پر ایک پریزنٹیشن پیش کی ،جس سے تمام جزیروں میں بجلی کی فراہمی کے معیار اور دستیابی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ موجودہ انرجی مکس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپنے خطاب میں بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے ذکر کیا کہ یہ اے این اینڈ آئی کا ان کا پہلا دورہ ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کا یہ دورہ یوٹی میں پاور سیکٹر کے مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے میں اہم ہوگا۔ انہوں نے جزیرہ نما میں بجلی کی پیداوار کے قابل تجدید ذرائع خصوصاً ہوا سے توانائی کے حصول میں حصہ بڑھا کر اور توانائی ذخیرہ کرنے کی سمت کام کرتے ہوئے ڈیزل پر مبنی پیداوار پر انحصار کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے نتیجے میں فی یونٹ توانائی کی لاگت میں کمی آئے گی۔ عزت مآب وزیر نے ایتھنول پر مبنی توانائی کی پیداوار کے متبادل ذرائع کے امکانات تلاش کرنے کا بھی ذکر کیا۔اس کے علاوہ الیکٹرک وہیکلز(ای وی) اور ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
انہوں نے سرکاری محکموں کے واجبات کے بروقت تصفیہ کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ اے ٹی اینڈ سی نقصانات اور اے سی ایس-اے آر آر فرق کو بہتر بنانے کی کوشش کرے۔ انہوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ آر ڈی ایس ایس کے تحت منظور شدہ کاموں کو تیزی سے نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ اسکیم کے تحت تجویز کردہ اصلاحات کو نافذ کرنے کے لیے پوری کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ مخلصانہ کوششیں بجلی کے محکمے کو مالی طور پر قابل عمل بنانے اورمرکز کے زیر انتظام علاقے کو اپنی بجلی کی ضروریات کے لیے خود کفیل بنانے میں بہت اہم ثابت ہوں گی۔
مرکزی وزیر موصوف نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی مجموعی ترقی میں حکومت ہند کی مسلسل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
اے اینڈ این آئیز کے ایل جی نے شہری ترقی اور پاور سیکٹر سے متعلق مسائل کے سلسلے میں اے اینڈ این آئیز کا جائزہ لینے کے لیے سری وجیا پورم کے دورے پرعزت مآب مرکزی وزیر کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے فوری منظوری اور ڈسٹری بیوشن انفرااسٹرکچر کے نفاذ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔
*************
(ش ح ۔ا ک۔ن ع(
U.No 1729
(Release ID: 2068075)