کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی نے ہندوستان کے اسٹارٹ اپ میں انقلاب کے آغاز کے لیےایچ سی ایل سافٹ ویئر کے ساتھ اتحاد قائم کیا
اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کے تحت، ڈی پی آئی آئی ٹی نے ابھی تک صنعت کے فریقوں کے ساتھ 80 سے زیادہ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے
یہ اشتراک ہندوستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو مہمیز دیگا اور قومی پیداوار کا مرکز بننے کے اس کے ہدف کے حصول میں معاون ہوگا
Posted On:
25 OCT 2024 12:17PM by PIB Delhi
صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے(ڈی پی آئی آئی ٹی) نے 23 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں اپنے مینوفیکچرنگ انکیوبیشن پہل کے ایک اہم جزو کے طور پرسافٹ ویئر کے حل میں ایک عالمی قائدایچ سی ایل سافٹ ویئرکے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا۔ ہندوستان کے اسٹارٹ اپ مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام میں انقلاب لانے کی کوشش میں، ڈی پی آئی آئی ٹی ایک ایسا ماحول تیار کر رہا ہے جہاں کارپوریٹ گھرانے مینوفیکچرنگ اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کے تحت، ڈی پی آئی آئی ٹی نے اب تک صنعت کے فریقوں کے ساتھ 80 سے زیادہ مفاہمت ناموں (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
اسٹارٹ اپس کو عالمی مارکیٹ کے تجربے کے لیے ایچ سی ایل ایس وائی این سی پروگرام تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے وہ دنیا بھر میں اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کرسکیں گے، اس طرح ہندوستانی اختراع کو بین الاقوامی سطح پر لوگوں تک لے جایا جائے گا۔ خاص طور پر، یہ تعاون ہندوستانی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے، جو خود کو قومی پیداوار کے مرکز کے طور پر قائم کرنے کے ملک کے ہدف کی حمایت کرتا ہے۔
اس پہل کے مقاصد میں اسٹارٹ اپس کو ہندوستان کے مطابق منفرد پروڈکٹس اور حل تیار کرنے کی ترغیب دے کر ہندوستانی دانشورانہ املاک کو ترقی دینا، اسٹارٹ اپس کو عالمی معیار پر پورا اترنے والے عالمی معیار کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے ٹولز اور مہارت فراہم کرکے مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانا اور ایک دوسرے سے منسلک اسٹارٹ اپس اور سپلائرس کا ایک نیٹ ورک کے قیام جو کہ مکمل مینوفیکچرنگ ویلو چین میں مددگار ہو، کے ذریعے ایک مضبوط مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی تعمیر شامل ہے۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری، جناب سنجیو سنگھ نے ایک پائیدار مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کے قیام کے لیے اس شراکت داری کی ضرورت پر روشنی ڈالی، یہ بتاتے ہوئے کہ ایچ سی ایل سافٹ ویئر کی مہارت اور اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے کی لگن بغیر کسی رکاوٹ کے ڈی پی آئی آئی ٹی کے وژن کے مطابق ہے۔ جناب سنجیو سنگھ نے واضح کیا کہ اس تعاون کے ذریعے اختراع کو فروغ ملے گا، اور ہندوستانی کاروبار عالمی سطح پر مضبوط قدم جمائیں گے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کے فلیگ شپ پروگرام، اسٹارٹ اپ انڈیا کے اہداف کا خاکہ پیش کرتے ہوئے، جناب سنجیو سنگھ نے پروڈکٹ اسٹارٹ اپس، اختراع کاروں، اور کاروباریوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرتے ہوئے ملک کے مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کو فروغ دینے اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ تعاون ہندوستان کے ‘میک ان انڈیا’ اقدام کو عملی جامہ پہنانے اور ہندوستان کو ایک عالمی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اسٹارٹ اپ انڈیا کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سومیت کے جارنگل نے اس بات پر زور دیا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ساتھ اسٹارٹ اپس کو بااختیار بنا کر اور عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کرکے ہندوستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینا ہے۔ ڈاکٹر جارنگل نے مزید وضاحت کی کہ ایچ سی ایل سافٹ ویئر ہندوستانی مینوفیکچرنگ اسٹارٹ اپس کو نئی بلندیوں تک پہنچانے، عمدگی اور ترقی کو فروغ دینے اور اس طرح کامیابی کی کہانی تیار کرنے کے لیے ڈی پی آئی آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ انڈیا کے ساتھ تعاون کے لیے وقف ہے۔ ایچ سی ایل سافٹ ویئر ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ سے لے کر سیلز اور مارکیٹنگ تک، اپنے ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ اور آفٹر مارکیٹ سلوشنز کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر مرحلے میں اسٹارٹ اپس کی مدد کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔
ایچ سی ایل سافٹ ویئر کے چیف پروڈکٹ آفیسر کلیان کمار نے کہا کہ یہ اشتراک ہندوستان کے مینوفیکچرنگ سفر میں ایک اہم لمحہ ہے۔ اسٹارٹ اپس کو ضروری ٹولز اور سپورٹ سے آراستہ کرنے کے لیے ایچ سی ایل سافٹ ویئر کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، جناب کلیان کمار نے کہا کہ کمپنی اختراع اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے گی، جو کہ عالمی مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بننے کے ہندوستان کے وژن میں اہم کردار ادا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ف ا۔ع ن
(U: 1721)
(Release ID: 2068033)
Visitor Counter : 43