سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافتی پروگرام ’آرادھنا‘ میں بزرگ فنکاروں کا اعزاز اور ہندوستان کی بھرپور روایات کا جشن منایا گیا


ہماری ثقافتی شناخت کا جوہر ہمارے بزرگوں کے علم اور حکمت میں پنہاں ہے: جناب بی ایل ورما

Posted On: 24 OCT 2024 8:10PM by PIB Delhi

سماجی انصاف و تفویض اختیارات  کی وزارت نے آج نئی دلی میں ایک عظیم الشان ثقافتی پروگرام آرادھنا ‘ کا انعقاد کیا۔' عمر رسیدگی کا جشن - زندگی 60 سال کی عمر میں شروع ہوتی ہے'،کی تھیم پر مشتمل تقریب نے بزرگ شہری فنکاروں کے تعاون پر روشنی ڈالی، جس میں فعال عمر رسیدگی اورنسلوں کے ما بین یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے فنکاروں کی طرف سے دی گئی پرفارمنس نے ہندوستان کی روایات اور اس کے بزرگ شہریوں کے درمیان گہرے ثقافتی رشتوں کو آگے بڑھایا، جو طویل عرصے سے ملک کے بھرپور فنکارانہ ورثے کے محافظ رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I411.jpg

تقریب کا آغاز رسمی چراغاں، روایتی دعا اور قومی ترانے سے ہوا۔ سماجی انصاف اور اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔این جی او انوگرہ کی چیئرپرسن، ڈاکٹر ابھا چودھری،  نے حاضرین کا خیرمقدم کیا، گرو شیشیا روایت کو فروغ دینے میں اس تقریب کی اہمیت پر زور دیا اور ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی زندگی ہندوستانی فن کی شکلوں کے تحفظ میں گزاری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K1T3.jpg

اپنے خطاب میں، جناب بی ایل ورما نے ہندوستان کی ثقافتی شناخت کو برقرار رکھنے میں بزرگ شہریوں کے اہم کردار کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا، "ہماری ثقافتی شناخت کا جوہر ہمارے بزرگوں کے علم اور حکمت میں بہت گہرا ہے۔ ’آرادھنا‘ صرف عمر رسیدگی کا جشن نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی روایات اور ثقافتی اقدار کو برقرار رکھنے میں ہمارے بزرگ شہریوں کے لازوال تعاون کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کی وسیع تر کوششوں کا بھی تذکرہ کیا کہ بزرگ شہری معاشرے میں فعال طور پر مشغول رہیں اور وقار، احترام اور سلامتی کے ساتھ زندگی بسر کرتے رہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UH76.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RKNZ.jpg

 

شام کے پروگرام میں دلکش پرفارمنس نے سامعین کے دل موہ لیے۔ سب سے یادگار لمحات میں پنڈت ساجن مشرا کی ایک روح پرور ووکل فننی پیشکش تھی، جس نے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی لازوال خوبصورتی کا مظاہرہ کیا۔ گرو رنجنا گوہر کی اوڈیسی رقص کی پیشکش اتنی ہی مسحور کن تھی، جس میں تاثراتی کہانی سنانے اور روایتی رقص کی حرکات کی آمیزش تھی جو کلاسیکی ہندوستانی فن کے لازوال فضل کی عکاسی کرتی تھی۔ اس تقریب میں ہندوستان بھر کے لوک رقصوں کا ایک متحرک رابطہ بھی پیش کیا گیا، جو ملک کی فنی روایات کے تنوع اور ان روایات کو برقرار رکھنے میں سینئر فنکاروں کے اہم کردار کی علامت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HO3F.jpg

پورے پروگرام کے دوران، معززین نے بزرگ شہریوں کے احترام اور دیکھ بھال کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اور معاشرے کی اقدار کی تشکیل میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔ صحت، مالیاتی تحفظ، اور سماجی شمولیت کے پروگراموں کے ذریعے بزرگ شہریوں کی مدد کرنے کے لیے وزارت کے مسلسل عزم کی پھر سے تصدیق کی گئی، جس میں آرادھنا ‘ ان کوششوں کو نمایاں کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہی ہے۔

تقریب کا اختتام سینئر فنکاروں کے اعزاز کے ساتھ ہوا، جنہیں ہندوستان کی ثقافتی وراثت کے تحفظ اور فروغ کے لیے زندگی بھر کی لگن کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ محترمہ مونالی دھکاٹے، جوائنٹ سکریٹری (ڈی او ایس جے ای) کے اظہارِ تشکر کے ساتھ تقریب کا  اختتام ہوا، تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس تقریب کو کامیاب بنانے میں تعاون کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا۔

سماجی انصاف اور با اختیار بنانے کی وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے کہ بزرگ شہریوں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے اور وہ سماجی اور ثقافتی دونوں شعبوں میں سرگرم عمل رہتے ہوئے وقار اور تکمیل کی زندگی گزاریں۔

 

************

 

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 1711 )




(Release ID: 2067938) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi