وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے سڈنی میں آسٹریلیا-بھارت تعلیم اور ہنر مندی کی کونسل (اے آئی ای ایس سی) کی دوسری میٹنگ میں شرکت کی


تعلیم اور ہنر مندی  ہندوستان کی معاشی خوشحالی کے لیےایک قائدانہ کردار ادا کرینگے - جناب دھرمیندر پردھان

اے آئی ای ایس سی کی میٹنگ علم کے مضبوط پل بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھری ہے : جناب دھرمیندر پردھان

اے آئی ای ایس سی کی تیسری میٹنگ 2025 میں ہندوستان میں ہوگی – جناب  دھرمیندر پردھان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 OCT 2024 5:56PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج آسٹریلیا کے سڈنی میں آسٹریلیا-بھارت تعلیم اور ہنر مندی کی کونسل (اے آئی ای ایس سی) کی دوسری میٹنگ میں  شرکت کی۔ حکومتِ آسٹریلیا کے وزیرتعلیم جناب  جیسن کلیئر ایم پی اور آسٹریلیائی حکومت کے ہنر و تربیت کے وزیرجناب اینڈریو جائلز ایم پی نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

Image

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے اس بات پر زور دیا کہ اے آئی ای ایس سی  کی میٹنگ علم کے پلوں کو مضبوط کرنے، تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی میں مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے، نئی جہتیں تلاش کرنے اور آسٹریلیا اور ہندوستان کے روشن مستقبل کا تصور کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ تعلیم اور ہنر ہندوستان اور آسٹریلیا کے لیے معاشی خوشحالی اور ہمارے لوگوں اور اداروں کے درمیان دیرپا روابط قائم کرنے کے لیے محرک ثابت ہوں گے۔

Image

Image

وزراء نے مستقبل کی افرادی قوت، تعلیم کی ضروریات، تعلیم اور تربیت کے ذریعے مہارت کے فرق کو پورا کرنے اور دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تحقیقی تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنے پر بات چیت کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اے آئی ای ایس سی آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان تعلیم کی تمام سطحوں یعنی: اسکول، ہنر اور اعلیٰ تعلیم  پر دوطرفہ شراکت کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگلی اے آئی ای ایس سی میٹنگ 2025 میں ہندوستان میں ہوگی۔

اس سے  قبل دن میں جناب پردھان نےاخطراعی  ریسرچ یونیورسٹیز (آئی آر یو)  جو آسٹریلیا میں یونیورسٹیوں کا اتحاد ہے، کے اعلیٰ سطح کے منتظمین کے ساتھ بات چیت کی –  جہاں وہ اس کے اراکین کے ساتھ بات چیت کو تقویت دینے میں مصروف رہے۔ اپنے دورے کے دوران، انہوں نے تعلیم کی فراہمی کے لیے ان کے باہمی تعاون کے طریقوں اور معاشرے کے لیے مؤثر تحقیق کو آسان بنانے کی کوششوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وزیر نے تعلیمی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے آئی آر یو اور ہندوستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان ممکنہ تعاون کی گنجائش بھی معلومات حاصل کیں۔ آئی آر یو آسٹریلیائی یونیورسٹیوں کا ایک گروپ ہے جو تعلیم اور تحقیق میں جامع مہارت کے لیے پرعزم ہے جو کمیونٹیز کو آگے بڑھاتی ہے۔

Image

تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے ایک اہم قدم کے طور پر، جناب پردھان 22 سے 26 اکتوبر 2024 تک آسٹریلیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے سے تعلیم میں باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون، شراکتداری اور ہم آہنگی کو فروغ  حاصل ہونے کی امید ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں 20-21 اکتوبر تک، جناب پردھان نے سنگاپور کا دورہ کیا اور وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم، وزیر تعلیم اور دیگر معززین سے ملاقات کی تاکہ ہنر پر مبنی تعلیم اور تحقیق میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دی جا سکے۔

****

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U:1701  )


(ریلیز آئی ڈی: 2067886) وزیٹر کاؤنٹر : 109
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Odia , Tamil