وزارت دفاع
سنگاپور انڈیا میری ٹائم دو طرفہ مشق (سمبیکس) 2024 ، 23 سے 29 اکتوبر 2024 تک
Posted On:
24 OCT 2024 5:57PM by PIB Delhi
سنگاپور انڈیا میری ٹائم دو طرفہ مشق (سمبیکس-ایس آئی ایم بی ای ایکس) کا 31 واں ایڈیشن 23 سے 29 اکتوبر 2024 تک وشاکھاپٹنم میں مشرقی بحریہ کمان میں ہونی ہے۔ ریپبلک آف سنگاپور بحریہ کا جہازآر ایس ایس ٹینیسیس ، سوار ہیلی کاپٹر کے ساتھ، سمبیکس 2024میں شرکت کے لیے 23 اکتوبر 24 کو وشاکھاپٹنم پہنچا۔
سمبیکس ، جس کا آغاز 1994 میں ' ایکسرسائز لائن کنگ' کے طور پر ہوا تھا، اس کے بعد سے ہندوستانی بحریہ اور جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ (آر ایس این) کے درمیان سب سے اہم دوطرفہ بحری تعاون میں سے ایک بن گئی ہے۔
یہ مشق دو مرحلوں میں منعقد کی جائے گی - ہاربر فیز 23 سے 25 اکتوبر تک وشاکھاپٹنم میں اور سی فیز 28 سے 29 اکتوبر تک خلیج بنگال میں ہوگی۔ اس سال کے ایڈیشن کا مقصد انٹرآپریبلٹی کو بڑھا کر، سمندری ڈومین بیداری کو بہتر بنا نا اور مشترکہ سمندری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کو فروغ دے کر ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
ہاربر فیز میں سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکس چینجز (ایس ایم ای ایز)، کراس ڈیک وزٹ، اسپورٹس فکسچر اور دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کے درمیان پری سیل بریفنگ شامل ہوں گی۔ سی فیز میں جدید بحری مشقیں ہوں گی ، جس میں لائیو ہتھیاروں سے فائرنگ، آبدوز مخالف وارفیئر (اے ایس ڈبلیو) کی تربیت، اینٹی سرفیس اور اینٹی ایئر آپریشنز، سی مین شپ ایوولوشن اور حکمت عملی سے متعلق مشقیں شامل ہیں۔
سمبیکس 24کے آغاز کے موقع پر افتتاحی تقریب 24 اکتوبر کو آئی این ایس شیوالک پر منعقد کی جائے گی اور اس میں مشرقی بحری بیڑے اور سنگاپور بحریہ کی شریک یونٹس شرکت کریں گی۔
*************
ش ح ۔ م م۔ ع ر
U. No. 1699
(Release ID: 2067844)
Visitor Counter : 45