وزارت دفاع
جرمن بحریہ کے ساتھ بحری شراکت داری کی مشق (ایم پی ایکس) (اکتوبر23-21)
Posted On:
24 OCT 2024 5:15PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کے ڈسٹرائر آئی این ایس دہلی، جرمن بحریہ کے فریگیٹ باڈین-ورٹمبرگ اور ٹینکر فرینکفرٹ ایم مین نے بحر ہند میں بحری شراکت داری کی مشق ( ایم پی ایکس) میں حصہ لیا ۔بحری مشق کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیوں میں کراس ڈیک فلائنگ آپریشنز، انڈر وے ریپلینشمنٹ، اسلحہ کی فائرنگ اور ٹیکٹیکل منویورز شامل ہیں۔
خلیج بنگال میں پہلی بار منعقد ہونے والی ہند –جرمن بحری شراکت داری کی مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان بحری رابطوں اور بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
آئی این ایس دہلی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز کی اپنی کلاس کا لیڈ جہاز ہے اور ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا حصہ ہے۔ باڈین-ورٹمبرگ جرمن بحریہ فریگیٹس کی ایف 125 کلاس کا لیڈ جہاز ہے۔ فرینکفرٹ ایم مین جرمن بحریہ کے برلن کلاس ریپلیشمنٹ بحری جہازوں کا دوسرا جہاز ہے۔
****
ش ح۔م ش ع۔ خ م
U NO:1694
(Release ID: 2067820)
Visitor Counter : 32