سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک  نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آندھرا پردیش اور مدھیہ پردیش میں سڑکوں کے پروجیکٹوں کی ترقی اور اپ گریڈیشن کا اعلان کیا


نقل و حرکت اور اقتصادی ترقی کو بڑھاوا دینے  کے لیے سریکاکولم میں 6-لین ایلیویٹڈ کوریڈور کے لیے 252.42 کروڑ روپے کو منظوری دی

مدھیہ پردیش میں نیشنل ہائی وے-146 کے راحت گڑھ سیکشن سے گیاراسپور کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 903.44 کروڑ روپے کو منظوری دی

Posted On: 24 OCT 2024 4:51PM by PIB Delhi

سڑک سے متعلق  بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک فعال اقدام میں، سڑک نقل وحمل  اور قومی شاہراہوں  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے دو بڑے اعلانات کیے ہیں۔

وزیر موصوف نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ  آندھرا پردیش میں، ہم نے رن استھلم، سریکاکولم میں 6 لین ایلیویٹڈ کوریڈور کے اپ گریڈیشن اور ترقی کے لیے 252.42 کروڑ روپے کومنظوری دی ہے۔ یہ منصوبہ ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے، سڑک تحفظ  کو بڑھانے اور شہری نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نئے سماجی و اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ بھیڑ کو کم کرنے کے علاوہ یہ اقدام اقتصادی سرگرمیوں کو تحریک دے گا، اس طرح خطے کے باشندوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں تعاون کرے گا۔

جناب گڈکری نے مدھیہ پردیش میں نیشنل ہائی وے-146 کے گیاراس پور سے راحت گڑھ سیکشن کے  اپ گریڈیشن اور ترقی کی منظوری کا بھی اعلان کیا جس کے لیے 903.44 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ بھوپال-کانپور کوریڈور کے ایک حصے کے طور پر، یہ پروجیکٹ علاقائی صنعت وتجارت کو مضبوط کرے گا، کنکٹویٹی کو فروغ دے گا اور اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھا کر مجموعی معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔

یہ اقدامات سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے، رابطوں کو بہتر بنانے اور تمام خطوں میں اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔

******

ش ح ۔ م م۔ ع ر

U. No. 1691


(Release ID: 2067777) Visitor Counter : 61