کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ربیع کی فصل کے امکانات پر اثر ڈالنے والی ڈی اے پی کی کمی کا دعوی کرنے والی میڈیا میں شائع شدہ کچھ رپورٹس گمراہ کن ، غلط اور حقائق سے پرے ہیں


ڈی اے پی پر سبسڈی بالکل کم نہیں کی گئی ہے۔ ڈی اے پی کی ایم آر پی کو کووڈ کے وقت سے 1350 روپے فی 50 کلو گرام بیگ پر برقرار رکھا گیا ہے

ربیع سیزن کے لیے سبسڈی میں اضافہ کابینہ کے دو فیصلوں کے ذریعہ کیا گیا ہے، ربیع 2024-25 کے لیے کل بجٹ مختص بڑھا کر 24،475 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے

Posted On: 23 OCT 2024 8:46PM by PIB Delhi

حال ہی میں میڈیا میں شائع ہونے والی کچھ رپورٹس میں ملک بھر میں ڈی اے پی کی کمی اور ربیع کی فصل کے امکانات پر اس کے اثرات کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے جو گمراہ کن، غلط اور حقائق سے پرے ہیں۔

یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ڈی اے پی کی ایم آر پی کووڈ کے وقت سے ہی 1350 روپے فی 50 کلو گرام بیگ پر برقرار رکھی گئی ہے۔

مزید برآں، ڈی اے پی پر سبسڈی بالکل بھی کم نہیں کی گئی ہے۔ اس کے بجائے کسانوں کے فائدے کے لیے کابینہ کے دو فیصلوں کے ذریعے ربیع 2024 کے لیے سبسڈی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

سب سے پہلے، ڈی اے پی کی خریداری کے لیے کمپنیوں کے لیے قیمت کو پائیدار بنانے کے لیے 2625 کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کے طور پر 3500 روپے فی میٹرک ٹن فراہم کیے گئے ہیں تاکہ کمپنی کی سطح پر خریداری کی صلاحیت قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے متاثر نہ ہو۔

دوسری بات یہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں مجموعی اضافے کا خیال کابینہ کے ایک اور فیصلے کے ذریعے لیا گیا ہے جس کے ذریعے سبسڈی کو مارکیٹ کی قیمتوں سے جوڑا گیا ہے۔ اس طرح اگر عالمی مارکیٹ میں ڈی اے پی سمیت پی اینڈ کے کھاد کی خریداری کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو کمپنیوں کی خریداری کی صلاحیت متاثر نہیں ہوتی۔ لہٰذا، کسان ہی حتمی طور پر مستفید ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ربیع 2024-2025 کے لیے کل بجٹ مختص کو بڑھا کر 24،475 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی اے پی کی دستیابی کئی جغرافیائی سیاسی عوامل کی وجہ سے کسی حد تک متاثر ہوئی ہے جن میں بحیرہ احمر کے بجائے کیپ آف گڈ ہوپ کے ذریعے جہازوں کے ذریعے لیا جانے والا طویل راستہ بھی شامل ہے۔ تاہم محکمہ فرٹیلائزرز کے ذریعے ستمبر تا نومبر 2024ء کے دوران اس کی دستیابی میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی گئی ہیں۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1656


(Release ID: 2067506) Visitor Counter : 50