بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں  کی وزارت نے صفائی(سوچھتا)کے فروغ اور التوا میں کمی کے لیے خصوصی مہم 4.0 کا آغاز کیا

Posted On: 23 OCT 2024 5:29PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے صفائی کو ادارہ جاتی بنانے اور کام کی جگہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے وژن سے تحریک لیتے ہوئے، وزارتِ بھاری صنعتوں (ایم ایچ آئی ) نے اپنے مرکزی عوامی شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) اور خود مختار اداروں  (اے بیز) کے ساتھ مل کر اسپیشل مہم 4.0 کے اہم مرحلے میں فعال شرکت کی ہے۔ یہ مہم، جو 2 اکتوبر کو شروع ہوئی اور 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گی، پورے ملک میں عوامی شعبے کی کام کی جگہوں میں مؤثر بہتری لانے کا مقصد رکھتی ہے۔

مرکزی وزیر برائے بھاری صنعت و اسٹیل، جناب ایچ ڈی کمارا سوامی نے بنگلور میں ایچ ایم ٹی  کیمپس میں کارکنوں کے ساتھ صفائی مہم میں سرگرم حصہ لیا۔ انہوں نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے سوچھ بھارت کے وژن کو اجاگر کیا اور آنے والی نسلوں کے لیے ‘‘سوچھ، سندر اور سمرتھ بھارت’’  کی مسلسل کوششوں پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PRRT.jpg

اسپیشل مہم 4.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران، وزارت کے سیکریٹری جناب کامران رضوی نے وزارت کے دفاتر میں مقررہ صفائی کے مقامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سینئر افسران کو مہم کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے اپنی بہترین کوششیں کرنے کی ہدایت کی اور ایک صاف ستھری اور زیادہ منظم کام کی جگہ کے ماحول کے لیے وزارت کی وابستگی پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020ZVP.jpg

 اسپیشل مہم 4.0 میں اہم کامیابیاں

جاری کوششوں کے نتیجے میں مہم نے پہلے ہی نمایاں سنگ میل حاصل کیے ہیں:

* 12.53 لاکھ مربع فٹ سے زیادہ جگہ کو صاف کیا گیا ہے۔

* 24,997 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے، 7,428 فائلیں نکال دی گئی ہیں، اور 3,801 سے زیادہ ڈیجیٹل فائلیں بند کر دی گئی ہیں۔

* کباڑ کی فروخت سے 1.59 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

 

 

سوشل میڈیا پر،سی پی ایس ایز اوراے بیز کے سرکاری اکاؤنٹس کے ذریعے X (سابقہ ٹویٹر) پر 402 سے زیادہ پوسٹس شیئر کی گئی ہیں، جن میں اسپیشل مہم 4.0 کے تحت اہم سرگرمیوں اور کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UX43.jpg

نیپا لمیٹڈ، وزارت بھاری صنعتوں (ایم ایچ آئی ) کے تحت سی پی ایس ای میں صفائی اور تبدیلی مہم

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AH84.jpg

بی ایچ ایل،  بھوپال یونٹ میں صفائی اور تبدیلی کی مہم

سی پی ایس ایز/اے بیز میں  ملک گیر مصروفیت

وزارت بھاری صنعتوں کے تحت سی پی ایس ایز  اوراے بیز اپنے کارپوریٹ دفاتر، علاقائی دفاتر، مینوفیکچرنگ یونٹس، اور پروجیکٹ سائٹس پر صفائی کی سرگرمیاں فعال طور پر انجام دے رہے ہیں۔ بھارت بھر میں 923 سے زیادہ مقامات پر خصوصی صفائی مہمات کا اہتمام کیا گیا، جن میں مہم کے تحت سو(100)فی صد  منصوبہ بندی کی گئی سرگرمیوں کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0059Y8T.jpg

 ایچ ایم ٹی مشین ٹولز بنگلور کمپلیکس میں صفائی اور تبدیلی مہم

سی پی ایس ایز / اے بی ایز کی طرف سے اپنائی گئی بہترین حکمت عملیاں

وزارتِ بھاری صنعتوں اور اس کے ماتحت اداروں نے اسپیشل مہم 4.0 کے دوران متعدد بہترین حکمت عملیوں کو اپنایا ہے، جن کا مقصد طویل مدتی قدر پیدا کرنا اور کام کی جگہ کی صفائی اور کارکردگی میں معیار قائم کرنا ہے۔ یہ کوششیں ایک صاف اور زیادہ مؤثر بھارت کے لیے وزیراعظم کے وژن میں معنی خیز کردار ادا کرنے کے لیے وزارت کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006AGPV.jpg

 آئی سی اے ٹی، بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ اے)کے تحت ایک خود مختار ادارے میں صفائی اور تبدیلی مہم

 

 

ش ح۔ اس ک

U No.1640


(Release ID: 2067457) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Tamil