وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سواولمبن 2024


تمہیدی پریس کانفرنس

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2024 6:10PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کی نیول انوویشن اینڈ انڈیجنائزیشن آرگنائزیشن (این آئی آئی او) سیمینار، سواولمبن کے تیسرے ایڈیشن کے لیے تمہیدی  پریس کانفرنس، 22 اکتوبر2024 کو نئی دہلی میں وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

بھارت منڈپم میں 28 اور 29 اکتوبر کو طے شدہ سواولمبن 2024 کے اہم نکات پر بات کرتے ہوئے، وائس چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ یہ تقریب مسلح افواج، اختراعی شراکت داروں اور ہندوستانی صنعت کی قابل ذکر اختراع اور مقامی بنانے کی، انوویشن پارٹنرس اور ہندوستانی صنعت کی کوششوں  کو پیش کرے گی اور یہ کہ اس سال کی تقریب پہلے سے زیادہ بڑی اور زیادہ اثر انگیز ہوگی اور تکنیکی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گی جس سے ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر تقویت ملے گی۔

وائس چیف آف نیول اسٹاف نے بحریہ کی کامیابیوں اور دفاعی ٹیکنالوجیوں میں آتم نربھرتا کے حصول کے لیے وژن کا ایک جامع جائزہ بھی فراہم کیا، جیسا کہ سواولمبن 2024کے لئےتھیم’’اخترا ع اور مقامی بنانے کے ذریعے قوت اور طاقت‘‘ میں نمایاں کیا گیا۔یہ موضوع  جدید جنگ کے آپریشنل چیلنجوں کے جدید حل تلاش کرنے کے ذریعہ جدت کی حوصلہ افزائی کے لیے بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سال کے ایڈیشن میں متعدد سرگرمیاں انجام پائیں گی ، جن میں چیلنجز، سواولمبن 3.0 دستاویز کا اجراء، مخصوص ٹیکنالوجیز پر ڈومین کے لیے مخصوص سیشنز کے دوران بات چیت، اختراعی ماحولیاتی نظام کے لیے مالی اعانت اور اختراع کاروں کو اعزاز سے نوازنا شامل ہے۔

وائس چیف آف نیول اسٹاف نے سواولمبن کے لیے ایک قومی سطح کا مقابلہ ہیکاتھون چیلنجز کا پہلا سیٹ بھی لانچ کیا، جس کا مقصد جدید تکنیکی حل کے ساتھ حقیقی دنیا کے آپریشنل چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ ہندوستان کی ترقی یافتہ صنعتوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، شرکاء کو متعدد تکنیکی ڈومینز میں تعاون، اختراعات اور حل پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ ہیکاتھون کے نتائج کا اعلان سواولمبن 2024 کے دوران کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)N19L.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)IXVG.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)943Y.jpg

***

 

ش ح۔ ف ا۔ع د

U-No. 1619)


(ریلیز آئی ڈی: 2067284) وزیٹر کاؤنٹر : 57
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी