مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ایس جیوترادتیہ ایم سندھیا نے بی ایس این ایل کے نئے لوگو اور صارفین پر مرکوز سات خدمات  کی نقاب کشائی کی

Posted On: 22 OCT 2024 7:58PM by PIB Delhi
  • 7 دیسی خدمات کے آغاز کے ساتھ، اب سے بی ایس این ایل ہمیشہ ہندوستان میں تکنیکی اختراعات میں سب سے آگے رہے گا: وزیر سندھیا۔
  • بی ایس این ایل جلد ہی دیسی 5جی خدمات کو فراہم کرے گا، اس نے 3.6 گیگاہرٹز اور 700 میگاہرٹز بینڈ دونوں میں 5جی آر اے این  اور کور کی کامیاب آزمائش کی ہے۔
  • وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، بی ایس این ایل نے خود کو پیروکار سے اب لیڈر میں تبدیل کر دیا ہے:جناب سندھیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012KC7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HFS2.jpg

شمال مشرقی خطہ کے مواصلات اور ترقی کے مرکزی وزیر، جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے نئے لوگو اور اس کی سات صارفین پر مرکوز خدمات کی نقاب کشائی کی۔ یہ خدمات بی ایس این ایل کی بھارت کے ہر کونے تک محفوظ، سستی اور قابل بھروسہ کنیکٹیویٹی فراہم کرنے پر نئی توجہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ لوگو کی رونمائی مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیرِ مملکت، ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر کی موجودگی میں کی گئی۔۔ لانچ کی تقریب بھارت سنچار بھون میں منعقد ہوئی اور اس میں ٹیلی کام کے سیکرٹری، سی ایم ڈی بی ایس این ایل اور ٹیلی مواصلات کے محکمے، بی ایس این ایل، سی ڈی او ٹی، آئی ٹی آئی اور ٹی سی آئی ایل کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

نئے لوگو کے ساتھ ساتھ، سات اہم اقدامات بھی شروع کیے گئے، جس کا مقصد یہ انقلاب لانا ہے کہ ہندوستان کس طرح آپس میں جڑتا ہے، بات چیت کرتا ہے اور اپنی ڈیجیٹل سیکیورٹی کو بڑھاتا ہے۔

 

بی ایس این ایل اب سے ہندوستان میں تکنیکی اختراعات میں ہمیشہ سب سے آگے رہے گا: وزیر سندھیا

مواصلات کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے نئے لوگو کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس این ایل کا نیا لوگو کسٹمر سروس کے تئیں ہماری وابستگی کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  شہریوں پر مرکوز ان سات خدمات کا گلدستہ، میڈ ان انڈیا، میڈ فار انڈیا اور میڈ بائی انڈیا ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RKEC.jpg

انہوں نے ذکر کیا کہ بی ایس این ایل ہندوستان میں ٹیلی کام خدمات مہیا کرانے والی واحد کمپنی (ٹی ایس پی) ہے جس نے ان سات دیسی خدمات کو شروع کیا ہے، جو اب سے ہمیشہ بی ایس این ایل کو ہندوستان میں تکنیکی اختراعات میں سب سے آگے رکھینگی۔

بی ایس این ایل جلد ہی 5جی خدمات فراہم کرے گا، اس نے 3.6 گیگا ہرٹز اور 700 میگا ہرٹز بینڈ دونوں میں 5جی آر اے این  اور کور کی کامیابی کے ساتھ آزمائش کی ہے۔

ہندوستان کے ملک میں ہی تیار کردہ 5جی ویژن کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے بتایا کہ بی ایس این ایل نے ہندوستان کے آرزومندانہ 5جی  رول آؤٹ کو مضبوط کرنے کے لیے کئی اقدامات شروع کیے ہیں۔ ہم نے 3.6 گیگا ہرٹز اور 700 میگا ہرٹز دونوں بینڈز میں دیسی 5جی  آر اے این  اور کور کی کامیاب آزمائش کی ہے اور ہندوستان جلد ہی دیسی 5G خدمات فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2025 کے وسط تک 1,00,000  بی ایس این ایل  4جی جگہوں کو تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، بہت سی جگہوں کو 5جی کنیکٹیویٹی میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، بی ایس این ایل نے خود کو پیروکار بننے سے لے کر اب لیڈر بننے میں بدل دیا ہے: ایس سندھیا

 

وزیر سندھیا نے ذکر کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بی ایس این ایل نے خود کو پیروکار بننے سے لے کر اب لیڈر بننے میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نئے لوگو اور سات شہریوں پر مبنی خدمات کا اجراء اسی کا ثبوت ہے۔

مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے اس موقع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بار بار، بی ایس این ایل ملک کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کھڑا ہے، دور دراز، چیلنجنگ خطوں میں ٹیلی کام خدمات فراہم کرتا ہے۔ وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ بی ایس این ایل کو غیر متزلزل حکومت کی حمایت حاصل ہے اور اسے بحالی کے دو پیکیج ملے ہیں۔ بی ایس این ایل مکمل طور پر دیسی 4جی آلات تعینات کر رہا ہے جو تکنیکی ترقی کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیر نے بتایا کہ بی ایس این ایل کے پاس ہنر مند افرادی قوت ہے اور اس کی ملک گیر رسائی ہے۔ وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ نئے لوگو کی نقاب کشائی بی ایس این ایل کے لیے ایک تازہ شناخت لائے گی اور بی ایس این ایل کی تبدیلی اور اختراع کے لیے تیاری کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QHVP.jpg

نیا لوگو - متحرک، اعتماد، اور ملک گیر رسائی

بی ایس این ایل کا نیا لوگو طاقت، اعتماد اور رسائی کی علامت ہے۔ ہندوستان کے ارد گرد سبز اور سفید تیر کمپنی کی وسیع ملک گیر رسائی پر زور دیتے ہیں، جبکہ متحرک نارنجی پس منظر گرمجوشی اور شمولیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ بولڈ ٹیگ لائن 'کنیکٹنگ بھارت' ایک جدید، قابل بھروسہ ٹیلی کام نیٹ ورک کی پیشکش کے ذریعے ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے بی ایس این ایل کے اٹل مشن کو نمایاں کرتی ہے جو شہری اور دیہی ہندوستان دونوں کو جوڑتا ہے۔

تین اہم ستونوں پر بنائے گئے سات نئے اقدامات

سیکورٹی:

سپیم سے پاک نیٹ ورک

بی ایس این ایل کا اسپام بلاک کرنے والا طریقہ خود بخود فشنگ کی کوششوں اور نقصان دہ ایس ایم ایس کو فلٹر کرتا ہے اور صارفین کو الرٹ جاری کرنے کی ضرورت کے بغیر صارف کے لیے ایک محفوظ مواصلاتی ماحول بناتا ہے، تمام صارفین کے لیے بغیر کسی رکاوٹ اور محفوظ مواصلات کو یقینی بناتا ہے۔

استطاعت:

2.بی ایس این ایل نیشنل وائی فائی رومنگ

بی ایس این ایل اپنے ایف ٹی ٹی ایچ صارفین کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی ہموار وائی فائی رومنگ سروس شروع کر رہا ہے، جس سے بی ایس این ایل ہاٹ سپاٹ پر بغیر کسی اضافی چارج کے تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہو رہی ہے، اس طرح صارفین کے لیے ڈیٹا کی لاگت کو کم کیا جا رہا ہے۔

3.بی ایس این ایل آئی ایف ٹی وی

ہندوستان کے لیے پہلی، بی ایس این ایل کی فائبر پر مبنی انٹرانیٹ ٹی وی سروس اپنے ایف ٹی ٹی ایچ  نیٹ ورک کے ذریعے 500+ لائیو چینلز اور پے ٹی وی پیش کرتی ہے۔ یہ سروس تمام بی ایس این ایل ایف ٹی ٹی ایچ  سبسکرائبرز کے لیے بغیر اضافی چارجز کے قابل رسائی ہوگی۔ ٹی وی دیکھنے کے لیے استعمال ہونے والا ڈیٹا ایف ٹی ٹی ایچ  ڈیٹا پیک استعمال نہیں کرے گا۔

4.کسی بھی وقت سم (اے ٹی ایس ) کیوسک

اس کی پہلی قسم- خودکار سم کیوسک صارفین کو 24/7 کی بنیاد پر سمز خریدنے، اپ گریڈ کرنے، پورٹ کرنے یا تبدیل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، بغیر کسی رکاوٹ کے کے وائی سی  انضمام اور کثیر لسانی رسائی کے ساتھ یو پی آئی/کیو آر - فعال ادائیگیوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

وشوسنییتا:

5.ڈائریکٹ ٹو ڈیوائس سروس

ہندوستان کا پہلا ڈائریکٹ ٹو ڈیوائس (ڈی 2ڈی ) کنیکٹیویٹی سلوشن سیٹلائٹ اور ٹیریسٹریل موبائل نیٹ ورکس کو ہموار، قابل اعتماد کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔ یہ بنیادی ٹیکنالوجی ہنگامی حالات اور الگ تھلگ علاقوں میں خاص طور پر مفید ہے، اور ایسے علاقوں میں یو پی آئی  ادائیگیوں کو فعال کر سکتی ہے۔

6.'عوامی تحفظ اور ڈیزاسٹر ریلیف' - ایک حل کے طور پر

ڈیزاسٹر رسپانس کے لیے بی ایس این ایل کا قابل توسیع، محفوظ نیٹ ورک بحرانوں کے دوران حکومت اور امدادی ایجنسیوں کے لیے ہندوستان کا پہلا گارنٹی شدہ انکرپٹڈ مواصلات ہے، جس سے قومی آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ مضبوط نیٹ ورک ڈیزائن بلاتعطل رابطے کی ضمانت دیتا ہے اور آفات کے دوران کوریج کو بڑھانے کے لیے جدید ڈرون پر مبنی اور غبارے پر مبنی نظام کا بھی استعمال کرتا ہے۔

7.کانوں میں پہلا نجی 5جی

بی ایس این ایل نے سی – ڈیک کے ساتھ شراکت کرکے کان کنی کے کاموں کے لیے قابل اعتماد، کم تاخیر، 5جی کنیکٹیویٹی متعارف کرائی ہے، جس میں میڈ ان انڈیا آلات اور بی ایس این ایل  کی تکنیکی مہارت کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ یہ سروس جدید اے آئی  اور آئی او ٹی  ایپلی کیشنز کو قابل بناتی ہے، انڈر گراؤنڈ مائنز اور بڑی اوپن کاسٹ مائن میں جس کے لیے تیز رفتار کم لیٹنسی کنیکٹیویٹی کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے کہ حفاظتی تجزیات، اے جی ویز کا ریئل ٹائم ریموٹ کنٹرول، اے آر  فعال ریموٹ مینٹیننس، فلیٹ ٹریکنگ اور آپٹیمائزیشن وغیرہ۔

یہ لانچیں اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ محفوظ، سستی اور قابل اعتماد کنیکٹیویٹی سب کے لیے قابل رسائی رہے، ہندوستان کے ٹیلی کام منظر نامے کو تبدیل کرنے میں بی ایس این ایل  کی مسلسل عزم کا اشارہ دیتی ہیں،۔

وزیر موصوف کا ٹویٹ لنک:

 

https://x.com/JM_Scindia/status/1848678264157442304

Speech of the Minister: https://www.youtube.com/watch?v=qthCVOcNyQk

 

 

 

************

 

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U:  1607)


(Release ID: 2067186) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi